موت زندگی کو ختم کرنے نہیں آتی بلکے موت زندگی کا حصہ ہے جس میں سے ہر ذی روح نے گُزرنا ہے، انسانی جسم لافانی نہیں ہے یہ زمین پر ایک مُدت سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتا، عام طور پر جسم زمین پر کئی رنگ بدلتا ہے بچپن سے جوانی اور جوانی سے بڑھاپا یہ تمام علامات جسم کی پل پل موت کی طرف بڑھنے کی خبر ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم جسم پر ظاہر ہونے والی چند اُن علامات کا ذکر کریں گے جو جسم کے Expire ہونے سے کُچھ گھنٹے پہلے ظاہر ہوتی ہیں، یہ علامات نشانیاں ہیں جسم کے لیے بھی اور اُس جسم کی روح سے محبت کرنے والوں کے لیے بھی کہ وقت بہت قریب آگیا ہے، ایسے موقع پر محبت کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ جسم کو تنگ نہ کریں اور اُسے کوئی ذہنی یا جسمانی تکلیف نہ پہنچاہیں تاکہ روح کے جسم سے جُدا ہونے کا یہ عمل آسان ہوجائے۔
موت سے چند گھنٹے پہلے ظاہر ہونے والی نشانیاں
بھوک اور پیاس کا مٹ جانا
جب جسم Expire ہونے کے بلکل قریب چلا جاتا ہے تو انسانی حاجات جیسے بھوک اور پیاس کی ضرورت محسوس ہونی بند ہو جاتی ہے اور لاغر جسم مزید توانائی حاصل کرنے کے لیے خوراک کی درخواست بند کر دیتا ہے۔
دیگر انسانی حاجات ختم ہو جاتی ہیں
موت سے چند گھنٹے پہلے انسانی جسم پاخانہ اور پیشاب کی حاجت محسوس کرنا بھی بند کر دیتا ہے یہ گویا نشانی ہے روح کے جسم کو چھوڑنے سے پہلے کی۔
موت سے کُچھ گھنٹے پہلے جسم درد سے کراہتا ہے اور اُس پر خوف کی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں جس میں کپکپی وغیرہ طاری ہوسکتی ہے۔
دل کی دھڑکن
ساری زندگی خون کو پمپ کرنے والا دل کی دھڑکنیں موت سے کُچھ دیر پہلے بے ترتیب ہوجاتی ہے اور نبض کو ہاتھ سے محسوس کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور یہ اشارہ ہے کہ یہ اعٖضا اپنا وقت پُورا کر چکے ہیں اور عنقریب بجھنے والے ہیں۔
جسم کا درجہ حرارت
جسم کا وقت جب ختم ہونے والا ہوتا ہے تو آنکھوں میں آنسو چمکتے ہیں، اور جسم کا درجہ حرارت گر جاتا ہے اور دوبارہ بحال نہیں ہوتا ایسے موقع پر اُسے شدید پسینہ بھی آسکتا ہے۔
محسوسات کم ہونا
روح جب جسم کو چھوڑنے کے لیے بلکل تیار ہو یعنی موت سے تقریباً 24 گھنٹےپہلے تو ہاتھوں پاؤں گھٹنوں کی جلد پر محسوسات ختم ہو جاتی ہیں اور ان کا رنگ بدلنا شروع ہوجاتا ہے اور یہ نیلا یا ارغوانی رنگ اختیار کرنا شروع کر دیتا ہے۔
سانس کی بے ترتیبی
یہ نشانی واضح نشانی ہے جس میں سانس اُکھڑنا شروع ہوتا ہے اور بے ترتیب ہوتا چلا جاتا ہے اور دھیرے دھیرے بُجھ جاتا ہے۔
سکرات کی حالت
میڈیکل سائنس اس حالت کو نہیں مانتی مگر میٹافزکس کے سمجھنے والےجانتے ہیں کہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب رخصت ہونے والا لینے آنے والوں کو محسوس کرنے لگتا ہے اور دیکھنے لگتا ہے ایسے موقع پر اُس کے مُنہ سے کُچھ ایسے الفاظ نکلتے ہیں جنہیں سُن کر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسے Illusion ہو رہی ہے، جسم جب کمزور اور لاغر ہوتا ہے تو Illusion بھی ہوسکتی ہے مگر سقراط Illusion نہیں ہے اور اہل علم اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں۔
نوٹ: ایسے موقع پر وہ لوگ جو کمزور دل ہیں یا اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکتے مریض کے قریب نہ رہیں اور اُس کے قریب بلکل مت روئیں کیونکہ جسم کی سماعت کی حس کام کر رہی ہوتی ہے اور محبت کرنے والوں کو تکلیف میں دیکھنا بھی ایک تکلیف ہے اس لیے رخصت ہونے والی روح کے جسم کو اس تکلیف میں مبتلا نہ کریں اور اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور ایسے موقع پر Expire ہونے والے جسم کو سخت ہاتھ مت لگائیں اور نرم ہاتھوں سے اُس کے بالوں میں اُنگلیاں پھیریں اور بار بار اُس کی جگہ تبدیل نہ کریں اور جتنا ممکن ہو اُس کے لیے سکون فراہم کریں تاکہ اُس پر یہ عمل آسان ہو سکے۔
کُچھ لوگ ایسے وقت پر مریض کو کلمہ پڑھنے پر مجبور کرتے ہیں،اگر مریض مسلمان ہے تو ہرگزہرگز ایسا مت کریں اور مریض کو مجبور کرنے کی بجائے آہستہ آواز میں اُس کے قریب یہ کلمات ادا کریں تاکہ وہ سُنے کیونکہ اُس کی سماعت کی حسیں کام رہی ہوتی ہیں اور یاد رکھیں کے بطور مسلمان وہ یہ کلمات اپنی زندگی میں ادا کر چُکا ہے اس لیے اگر وہ ایسے موقع پر زبان کی کمزوری کی وجہ سے یہ کلمات ادا نہ کر پائے تو کوئی بات نہیں اور ہرگز ہرگز اُسے گناہگار شمار مت کریں ، اللہ تعالی نے اُس کی زبان سے یہ کلمات اُس کی زندگی میں سُن رکھے ہوتے ہیں اور وہ بڑا ہی غفور و رحیم ہے۔