کھانسی نزلہ زکام سے بچے رہنے کے لیے 10 آسان گھریلو ٹوٹکے

Posted by

موسم میں تبدیلی بہت سے لوگوں کے لیے ہمیشہ تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے اور عام طور پر یہ تکلیف کھانسی، نزلہ، زکام اور بُخار کی صُورت میں ظاہر ہوتی ہے اور ایسے وقت میں جب کرونا کی تیسری لہر سر اُٹھا چُکی ہو کھانسی، نزلہ، زکام اور بُخار وغیرہ سے بچے رہنا بہت ضروری ہے۔

G:\Pics Sharing\IMG_2198.JPG

اس آرٹیکل میں 10 ایسے آسان اورکارآمد گھریلو نسخوں کو شامل کیا جا رہا ہے جنہیں استعمال کرکے آپ اس موسم سرما میں نرلہ، زکام، اور کھانسی جیسی شکایات سے بچ سکیں گے۔

نمبر 1 نمک کیساتھ تُلسی کے پتے

تُلسی صحت کے لیے ایک انتہائی مُفید پودا ہے جسے طبیب حضرات اکسیر مانتے ہیں، نزلہ، زکام، کھانسی اور سردی لگنے کی صُورت میں تلسی کے پتے کالے نمک کیساتھ کھا لیں یہ آپ کی تکلیف میں فوری راحت کا سبب پیدا کریں گے۔

نمبر 2 ہلدی کا دُودھ

جو لوگ موسمی تبدیلی میں مستقل ان امراض میں مُبتلا رہتے ہیں اُنہیں چاہیے کہ رات کو سونے سے پہلے ہلدی کا ایک کپ دُودھ بلا ناغہ پینا شروع کردیں، اس ڈرنک میں شامل اینٹی بائیوٹک، اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں جسم میں اعضا کی سوزش کو کم کریں گی اور قوت مدافعت کو مضبوط بنا کر موسمی بیماریوں سے بچائیں گی۔

نمبر 3 لیموں اور ادرک کا قہوہ

اگر آپ کو خدشہ ہے کہ آپ نزلہ و زکام و کھانسی کا شکار ہونے والے ہیں تو ادرک کے قہوے میں لیموں ڈال کر روزانہ پینا شروع کر دیں یہ جہاں آپ کو فالتو وزن کم کرنے میں مدد کرے گا وہاں آپ کا ایمیون سسٹم مضبوط بنائے گا۔

نمبر 4 لہسن اور دیسی گھی

اگر آپ کے پاس موسمی تبدیلی سے کھانسی کا کوئی اور علاج موجود نہیں تو باورچی خانے سے لہسن لیں اور اسے دیسی گھی میں ہلکا سا فرائی کر لیں اور کھا لیں یہ آپ کو موسمی بیماریوں سے بچائے گا اور اسکے بعد آپ موسم کو بہتر طور پر انجوائے کر سکیں گے۔

نمبر 5 بُھنے ہُوئے چنے

رات کے کھانے سے پہلے بُھنے ہُوئے چنے کھائیں اور اسکے ساتھ گرم دُودھ کا ایک گلاس پی لیں، یہ آپ کے انرجی لیول کو بُوسٹ کرے گا اور آپکے جسم کے درجہ حرارت کو گرنے نہیں دے گا اور ساتھ ہی کھانسی، زکام اور نزلے سے بچائے گا۔

نمبر 6 چائے مصالحہ

ادرک، تُلسی اور کالی مرچ اور دراچینی کا قہوہ بنائیں اور مزے سے نوش فرمائیں یہ آپ کے مُوڈ کو بہتر بنائے گا اور آپ کو موسمی بیماریوں میں مبتلا نہیں ہونے دے گا۔

نمبر 7 شہد اور کالی مرچ

رات کو سونے سے پہلے شہد میں کالی مرچ ڈالکر اسے آہستہ آہستہ کھا لیں یہ مکسچر جہاں آپ کی صحت کو اور کئی چاند لگائے گا وہاں موسمی بیماریوں سے بھی بچائے گا۔

نمبر 8 گاجر کا جُوس

جو لوگ سردی ہو یا گرمی موسم بدلنے سے ہر ہفتے ان بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں اُنہیں چاہیے کہ روزانہ گاجر کے جُوس کا ایک گلاس پینا شروع کر دیں اور پھر موسم کے بھرپور مزے لیں۔

نمبر 9 گلے کی سوزش

کھانسی اور گلے کی سوزش میں ادرک کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں اور ان پر تھوڑا نمک ڈالک کر انہیں کھا لیں یہ فوری طور پر تکلیف میں راحت پیدا کریں گے اور بیماری سے نجات دلائیں گے۔

نمبر 10 نمکین پانی کے غرارے

موسم بدلنے سے سانس کی بیماریاں بھی عام ہو جاتی ہیں  اور ایسے وقت میں  نظام تنفس کی صفائی بہت ضروری ہو جاتی ہے اور اگر آپ روزانہ نیم گرم نمکین پانی سے غرارے کرنے کو اپنا معمول بنا لیں تو یہ آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچائے گا اور چاک و چوبند رکھے گا۔