موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے آسان اور قُدرتی طریقے

Posted by

جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے انسان کی زندگی مصروف ہو تی جارہی ہے۔ اتنی زیادہ مصروف کے وہ اپنے رشتے داروں سے دور اور مشینوں کے زیادہ قریب ہوگیا ہے – آج کل انسان اتنا سُست اور آرام پسند ہو گیا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ ہر کام فوری طور پر ہو جائے اوراتنا مصروف ہو گیا ہے کہ اسکے پاس کھانا کھانے کا وقت بھی نہیں ہو تا ۔

آج کل ہر کوئی زیادہ پیسا کمانے کی دوڑ میں لگا ہوا ہے ۔روزانہ گھنٹوں تک کام میں لگا رہتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پیسے کما سکے ۔ اتنا مصروف رہنے کی وجہ سے نہ وہ اپنے کھانے پر توجہ دیتا ہے اور نہ ہی ورزش پر۔وقت بچانے اور آرام پسندی کی وجہ سے ہم لوگ صحت بخش غذاوں سے دور ہو چکے ہیں۔ بھوک مٹانے کی خاطر پیزا برگر جیسی بے شمار غیر صحت مند خوراک کی طرف مائل ہو چکے ہیں۔ یہ نہ صرف صحت کیلئے مضر ہے بلکہ موٹاپے کی بھی سب سے اہم وجہ ہے ۔

ایسی خوراک جو کہ جلد ہضم نہیں ہوتی جسم میں چربی پیدا کرتی ہے ۔ ہم لوگ ایسی خوراک کھا کر گھنٹوں تک بیٹھے اور لیٹے رہتے ہیں جس سے ہمارا میٹابولزم کمزور پڑجاتا ہے ۔ اگر ہم اپنی خوراک کو بہتر اور ورزش کو اپنی عادت میں شامل کرلیں تو صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ آج کل جوان اور صحت مند نظر آنا سب کی خواہش ہے جس کے لیے اکثر لوگ گھنٹوں جم میں پسینہ بہاتے ہیں لیکن پھر بھی کچھ حاصل نہی ہوتا ۔ موٹاپے ختم کرنے کیلئے آج ہم آپکو کچھ ایسے مفید اور سستے طریقے بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ موٹاپے سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

صبح نہار منہ 1 چمچ شہد اور آدھے لیموں کا رس 1 گلاس نیم گرم پانی میں مکس کر کے پینے سے بھی چند ہفتوں میں آپ کے وزن میں کمی ہوگی ۔

ایک اور نہایت سادہ اور سستا ٹوٹکہ ہے ۔ یہ نہ صرف موٹاپہ کم کرتا ہے بلکہ آپ کا پیٹ بھی صاف رکھتا ہے اوراس کو اپنانے سے چہرے پر بھی چمک آتی ہے ۔

2 گلاس نیم گرم پانی میں آدھا چمچ دار چینی کاسفوف ، 1 چمچ لیموں کا رس اور آدھا چمچ ادرک کا پاوڈر مکس کر کے پیئں ۔ یہ ٹوٹکہ دن میں دو باراستعمال کرنا ہے۔ شروع میں یہ ٹوٹکہ دن میں ایک دفعہ استعمال کریں تا کہ ادرک آپ کو گرمی نہ کرے ۔ پھر چند دن بعد دو دفعہ استعمال کرنے لگ جائیں ۔ اس سے جسم کی ساری فضول چربی ختم ہو جا ئے گی ۔

ڈنمارک کی ایک خاتون جو بہت زیادہ موٹاپے کا شکار تھی ۔ اس کاوزن 100 کلوگرام تھا ۔ اس نے موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کیلئے ایک ڈایئٹ چارٹ بنایا اور اس پر سختی سے عمل کیا جس سے اس کا وزن 38 کلو تک کم ہو گیا ۔ اس کے مطابق ہمیں سب کچھ کھانا چا ہیئے لیکن ایک منا سب مقدا ر میں ۔ ہمیں دودھ ،انڈے ،سبزیاں ، پھل ،اناج اور گوشت لازمی اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیئے تاکہ ہمارا میٹا بولزم تیز ہو اور جسم میں فضول چربی پیدا نہ ہو ۔

اگر ہم اپنی خوراک کا خیال رکھیں اور تازہ ہری سبزیاں اور پھل وغیرہ استعمال کریں۔روزانہ ورزش کریں اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں تو ہی آپ موٹاپے سے نجات حاصل کرکے صحت مند زندگی بسر کر سکتے ہیں ۔ زندہ رہنے کیلئے کھائیں ،نا کہ کھانے کےلیئے زندہ رہیں ۔