موٹا پیٹ فوری کم کرنے کے لیے ایلوویرا کو ان پانچ طریقوں سے استعمال کریں

Posted by

ایلو ویرا اگرچہ بیشمار خوبیوں کا حامل پودا ہے خاص طور پر موٹاپے کو کم کرنے کے لیے ایلو ویرا کو اپنی خوراک میں شامل کرنا آپ کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔ اس میں موجود غذائی اجزاء وزن کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں اور وزن کم کرنے کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔ ایلوویرا ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔ وزن میں اضافے کی ایک اہم وجہ کمزور میٹابولزم ہے۔ جب میٹابولزم درست ہو تو وزن کم ہونے لگتا ہے۔ ایلو ویرا میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے اس کی وجہ سے جسم میں جمع چربی جل جاتی ہے اور فاضل مواد جسم سے آسانی سے خارج ہو جاتا ہے۔ اس آرٹیکل میں جانئے کہ آپ وزن کم کرنے کے لیے ایلوویرا کا استعمال کن طریقوں سے کر سکتے ہیں۔

کھانے سے پہلے ایلوویرا جُوس

وزن کم کرنے کے لیے ہر کھانے سے تقریبًا 15 منٹ پہلے ایک چمچ ایلو ویرا کا جوس پی لیں۔ دو ہفتے تک ایسا کرنے سے آپ کا وزن حیران کُن طور پر کم ہو گا اور اگر آپ ورزش بھی کرتے ہیں تو آپ کو نمایاں نتائج دیکھائی دیں گے۔ ایلو ویرا جسے کنوار گندل بھی کہا جاتا ہے نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے اور کھانے سے پہلے اسکا جوس پینا سونے پہ سہاگے کا کام کرتا ہے اور آپ کے جسم میں فاضل چربی کو جمنے سے روکتا ہے۔

سبزیوں کے جوس کے ساتھ

اگر آپ اپنے موٹاپے سے پریشان ہیں اور وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ایلوویرا کا جوس دیگر من پسند سبزیوں کے جُوس میں شامل کرکے پینا جہاں آپ کی صحت کو چار چاند لگائے گا وہاں آپ کے جسم سے فاضل چربی کو پگھلنے میں مدد دیگا۔ ہم روزانہ اپنی خوراک سے جتنی کیلوریز حاصل کرتے ہیں اگر جسمانی حرکت سے انہیں خرچ نہیں کرتے تو یہ کیلوریز جسم میں چربی کی صورت میں جمع ہونا شروع ہو جاتی ہیں اس لیے وزن کم کرنے کے لیے ورزش کا کرنا بھی بہت ضروری ہے۔

گرم پانی اور ایلوویرا

نہار مُنہ روزانہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایلوویرا کا ایک چمچ جوس شامل کر کے پینا جسم سے فاضل مادوں کو خارج کر دیتا ہے یہ فاضل مادے جب جسم سے خارج ہوتے ہیں تو خون بھی صاف ہوتا ہے اور جب خون صاف ہوگا تو سارے جسم میں آکیسجن کی سپلائی بہتر ہو گی اور تمام اعضا زیادے اچھے طریقے سے کام کریں گے اور موٹاپا بھی کم ہوگا۔

شہد اور ایلوویرا

شہد کی خوبیوں سے تو ہر کوئی آگاہ ہے اور شہد موٹاپے جیسی بیماری کو پیدا ہونے سے روکتی ہے اور اس میں موجود اینٹی آکائیڈینٹ اور اینٹی انفلامیٹری خوبیاں جسم کے افعال کو بہتر بناتی ہیں۔ شہد کو ایلوویرا کے جوس میں شامل کر کے پینا جوس کی افادیت میں کئی گُنا اضافہ کر دیتا ہے اور یہ جوس ٹاکسک مادوں کو جسم سے خارج کر کے موٹاپے کو تیزی سے کم کرنے کا باعث بنتا ہے۔

لیموں کیساتھ

اگر آپ ایلوویرا کے جوس کا ذائقہ بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اس میں لیموں کے رس کو شامل کریں۔ لیموں کے رس میں وٹامن سی وافر مقدار میں شامل ہوتا ہے اور یہ وٹامن قوت مدافعت کو مضبوط بنانے اور سارے جسم کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی ضروری وٹامن ہے۔ ایلو ویرا کے رس میں لیموں کا رس شامل کرنا اس رس کی افادیت میں اور اضافہ کرے گا اور آپکو موٹاپے سے نجات دلائے گا۔

آپ ایلوویرا کے پودے کو گملے میں بھی آسانی سے اُگا سکتے ہیں۔ یہ پودا سخت جان پودا ہے اور زیادہ توجہ کے بغیر بھی گزارا کر لیتا ہے ۔ اس پودے کو اپنے گھر میں جگہ لازمی دیں کیونکہ یہ جہاں آپ کے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا وہاں آپ اسے آسانی سے اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے استعمال بھی کر سکیں گے۔

نوٹ: اگر آپ کو ایلوویرا سے کسی بھی قسم کی کوئی الرجی ہے تو اسے استعمال نہ کریں۔