موٹر سائیکل پر آئی فون 12 کا کیمرہ خراب ہو سکتا ہے ایپل کی وارننگ

Posted by

اگر آپ موٹر سائیکل پر سواری کے دوران اپنے آئی فون کو بائیک کے ساتھ منسلک کرتے ہیں تو یہ کام آپ کے فون کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، ایپل کی طرف سے اپنے صارفین کے لیے یہ پیشگی وارننگ جاری کی گئی ہے جسکے مطابق آئی فون استعمال کرنے والوں کو اپنے فون کو ماٹر سائیکل کے ساتھ منسلک نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ایپل سپورٹ فارمز کے مطابق ایپل آئی فون کا کمیرہ ہائی وائبریشن کو برداشت نہیں کر سکے گا اور خراب ہو جائے گا۔

تکنینکی خرابی کی وجہ: آئی فون کو کسی ایسی جگہ پر رکھنا جہاں ہائی پاور موٹر انجن چل رہا ہو رکھنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور اسی لیے ایپل اپنے صارفین کو مشورہ دے رہی ہے کہ وہ اپنے فون کو موٹر سائکل کے ہینڈل چیسیز وغیرہ پر نہ چپکائیں کیونکہ موٹر سائیکل کے انجن سے ہائی وائبریشن پیدا ہوتی ہے جو کہ ایک خاص فریکونسی پر جا کر ائی فون کے کیمرے کو خراب کر دیتی ہے۔

آئی فون پر ریسرچ کرنے والی ایک کمپنی کے مطابق یہ مسئلہ فون کے کیمرے میں موجود آپٹیکل فیچر سٹیبلائزیشن فیچر کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اور ایپل کا کہنا ہے کہ اُن کے فون اگرچہ پائیدار اور مضبوط ہوتے ہیں لیکن مستقل طور پر ملنے والی ہائی وائبریشن ان کے کیمرے کو خراب کر سکتی ہیں اور پکچر اور ویڈیو کی کوالٹی پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

ایپل نے اپنا پہلا آئی فون 29 جُون 2007 میں لانچ کیا تھا اور 14 سال بعد اس وقت مارکیٹ میں آئی فون 12 دُھوم مچا رہا ہے اور پُوری دنیا میں ایک اندازے کے مطابق ایپل کے ایک بلین یعنی ایک ارب سے زیادہ صارفین ایپل کے فون استعمال کر رہے ہیں یعنی دُنیا کے 25 فیصد سے زائد لوگ ایپل کے یوزر ہیں اور ایسے موقع پر جب ایپل پر دُنیا کی ایک بری آبادی اعتبار کر رہی ہو ایپل کے فونز میں کوئی کمزور صارفین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتی ہے۔

ہائی وائبریشن پر فون کا کیمرہ خراب ہو جانا ایپل کے فونز کی کوئی پہلی کمزوری نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی ایپل اپنے صارفین کو کئی اور وارننگز جاری کر چُکا ہے جس میں آئی فون ایکس کو جیب میں رکھنے سے اگر اس پر دباو پڑ جائے تو اس کی سکرین کا خراب ہونا، بیٹری کا دُوسرے عام موبائلز کی نسبت جلدی ختم ہوجانا، موبائل کا پاسورڈ گم جانے کی صُورت میں صارف کو لمبے پراسس سے گُزارنا، فون کے چارجنگ پوائنٹ کا تھوڑی سی دھول سے خراب ہوجانا وغیرہ وغیرہ شامل ہے۔

اگر ایپل استعمال کرنے والوں کے خیالات کو ایپل ویب سائٹ کے فارمز پر پڑھا جائے تو جن لوگوں کو ایپل سے مسائل کا سامنا ہے اُنکا کہنا ہے کہ اتنا مہنگا فون خریدنے کے باوجود اگر فون تھوڑی سے وائبریشن سے خراب ہو جاتا ہے تو یہ ایپل کے لیے باعث شرمندگی ہونا چاہیے دُوسری طرف ایپل اپنا نیا آئی فون 13 بازار میں لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور ایپل کے دیوانے اس فون کے انتظار میں ہیں اور اُمید کر رہے ہیں کہ یہ نیا آئی فون پچھلے تمام آئی فونز سے زیادہ خوبصورت اور مضبوط ہوگا۔

Featured image preview credit: ajay_suresh, CC BY 2.0, via Wikimedia Commons