موٹر سائیکل پر کم پیٹرول میں زیادہ فاصلہ طے کرنا چاہتے ہیں تو ان مشوروں پر عمل کریں

Posted by

پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جس سے عام آدمی کا بجٹ بیحد متاثر ہوتا ہے اور چونکہ پاکستان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد بائیک استعمال کرتی ہے اور ان کی موٹر سائیکل کی مائلیج براہ راست اُن کی جیب پر اثر انداز ہوتی ہے اور ایسی صورتحال میں ہر آدمی چاہتا ہے کہ اُس کی بائیک تھوڑے پیٹرول میں زیادہ مائیلج دے تاکہ اُس کا کم سے کم خرچہ ہو لیکن اکثر موٹر سائیکل چلانے کا انداز گاڑی کی مائیلج کو کم کر دیتا ہے۔

بریک اور ایکسلیٹر کا استعمال

اگر آپ تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہیں تو اس کی مائلیج کم ہو جائے گی خاص طور پر رش والی جگہ پر جہاں آپ بار بار بریک کا استعمال کریں گے اور ریس دیں گے تو اس سے موٹر سائیکل بے تحاشا فیول استعمال کرے گی اس لیے اپنی بائیک کو رش والی جگہوں پر آہستہ چلائیں تاکہ آپ کو بریک کا زیادہ استعمال نہ کرنا پڑے۔

وقت پر سروس

اگر آپ اپنی گاڑی کی سروس وقت پر کروا لیں گے تو اس سے بھی آپ پیٹرول کی بچت کر سکتے ہیں کیونکہ موٹر سائیکل کا انجن آئل جب سروس کے دوران تبدیل ہوتا ہے تو گاڑی کے انجن میں جان پیدا ہو جاتی ہے اور وہ کم پیٹرول میں بھی اچھی پروفامنس دینے لگتا ہے اور ساتھ ہی جلدی خراب بھی نہیں ہوتا۔

پیٹرول کی کوالٹی

اگر گاڑی میں اچھی کوالٹی کا پیٹرول ڈلوائیں گے تو وہ لمبا چلے گی اس لیے اپنے اردگرد ایسے پیٹرول سٹیشنز کا انتخاب کریں جو پیٹرول میں ملاوٹ نہیں کرتے اور پیمانے میں بے ایمانی نہیں کرتے اس سے آپ کی گاڑی زیادہ مائیلج دے گی اور اسکا انجن بھی لمبے عرصے تک آپکا ساتھ دے گا۔

اشارے پر انجن بند کر دیں

اشارے پر یا ریلوے کراسنگ کا گیٹ بند ہونے کی صورت میں جب آپ کھڑے ہوں تو گاڑی کا انجن بند کر دیں اور جہاں بھی آپ 30 سیکنڈ سے زیادہ دیر رُکنا چاہتے ہیں تو گاڑی کا انجن بند کر دیا کریں اس سے آپ پیٹرول کی خاطر خواہ بچت کر سکیں گے۔

ٹائر کی کوالٹی

موٹر سائیکل میں ہمیشہ اچھے معیار کے ٹائر استعمال کریں کیونکہ اچھی کوالٹی کا ٹائر رگڑ کی قوت کو کم کرتا ہے اور چلنے کے لیے انجن پر زیادہ بوجھ نہیں بنتا اور گاڑی کی مائیلج میں اضافے کا باعث بنتا ہے چناچہ ان چھوٹی چھوٹی چیزوں پر دھیان دیں اور گاڑی کو وقت پر مکینگ سے چیک کرواتے رہیں تاکہ آپ کی گاڑی کم پیٹرول میں لمبا سفر کرتی رہے۔

نوٹ: موٹر سائیکل چلانے کے دوران ہیملٹ کا استعمال لازمی کریں کیونکہ یہ آپ کے بڑے حادثے سے بچا سکتا ہے۔