ماہرین کے مطابق اوسط عُمر رکھنے والا ہر انسان اپنی زندگی میں تقریباً 16 گیلن آنسو رو کر بہاتا ہے جس میں بچپن کا رونا بھی شامل ہے مگر عام طور پر جب وہ بڑا ہوجاتا ہے تو اپنے جذبات کو لوگوں سے چُھپاتا ہے اور بہادر نظر آنے کے لیے اپنے آنسو پی جاتا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ رونے سے آپ کا بڑھتا ہُوا وزن رُک جاتا ہے اور آپ کے جسم میں موجود فاضل چربی پگھلتی ہے آپکو زیادہ بھوک لگتی ہے، گہری نیند آتی ہے اورآپکا وزن کم ہوتا ہے؟۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں موجود ہارمون CORTISOL کا انسان کے موٹا ہونے سے گہرہ تعلق ہے اور پریشانی کے دوران جسم اس ہارمون کو خارج کرتا ہے اور اس ہارمون کا جسم میں لیول کم ہوتا ہے اور اس ہارمون کی کمی سے آپکا پیٹ موٹا ہوسکتا ہے۔
بہت سے لوگ جانتے ہیں کے CORTISOL ہارمون ہمیں پریشانیوں سے لڑنے میں انتہائی مددگار ہے مگر عام طور پر لوگ پریشانی کی حالت میں بس بیٹھ جاتے ہیں اور کوشیش چھوڑ دیتے ہیں اور اپنے غُصے کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور فرسٹیشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔
رونا کیوں ضروری ہے
میڈیکل سائنس کی ایک تازہ تحقیق کے مُطابق جب انسان جذباتی ہوکر روتا ہے تو آنکھوں سے نکلنے والے آنسو اُس کے جسم میں CORTISOL کو بڑھاتے ہیں اور رونے کے دوران PROLECTIN , leu-enkephalin, adrenocorticotropin جنہیں ACTH بھی کہا جاتا ہے پیدا ہوتے ہیں اور اگر ہم پریشانی اور مصیبت میں نہ روئیں تو یہ ہارمونز جسم سے خارج ہوتے ہیں اور CORTISOL لیول کو کم کرتے ہیں۔
اس تحقیق کی روشنی میں اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور صحت مند ہونا چاہتے ہیں تو ناکامی چاہے مُحبت میں ہو یا کوئی بھی اور پریشانی ہو تو رونے سے جہاں آپ کا وزن کم ہوگا وہاں آپ کو بھوک بھی زیادہ لگے گی اور گہری نیند آئے گی جس سے آپ کا جسم اور ذہن نہ صرف Relax ہوں گے بلکے فالتو وزن بھی کم ہوگا۔
آئیندہ آپکو اگر روتے دیکھ کر کوئی چُپ کروائے اور کہے کے بہادر لوگ رویا نہیں کرتے تو اُسے سمجھائیں کے رونا آپکے لیے کیوں بیحد ضروری ہے اور اس سے آپکا Cortisol لیول بڑھے گا جو آپکو پریشانی اور مصیبت سے لڑنے کے لیے توانائی مہیاکرے گا۔
نوٹ: پیاز کاٹنے کی صورت میں جو آنسو آنکھوں سے نکلتے ہیں وہ آپکے Cortisol لیول پر کوئی اثر نہیں ڈالتے اور صرف وہی آنسو جو جذبات کی صورت میں نکلیں اس ہارمون کو بڑھاتے ہیں۔