مُنہ کی ناگوار بدبو کے لیے مسیح الملک حکیم اجمل کا نسخہ اکسیر

Posted by

مُنہ سے بدبو کا آنا ایک ایسی بیماری ہے جو انسان میں اعتماد کی کمی پیدا کرتی ہے اس سے جہاں دُوسرے افراد متنفر ہوتے ہیں وہاں اس بیماری میں مبتلا خود بھی بیزار اور نہایت تنگ ہوجاتا ہے۔ یہ بیماری عام طور پر ایسے افراد کو زیادہ تنگ کرتی ہے جو صبح کے اوقات میں ٹوتھ بُرش یا مسواک وغیرہ نہیں کرتے یا کھانا اچھی طرح چبا کر نہیں کھاتے اور کھانے کے بعد مُنہ کی اچھی طرح صفائی نہیں کرتے اس کے علاوہ جن افراد کا معدہ ٹھیک کام نہ کر رہا ہو یہ بیماری اُنہیں بھی متاثر کرتی ہے۔

مُنہ سے بدبو پیدا ہونے کے اسباب: اکثر معدہ کی خرابی جس میں کھانا جلدی ہضم نہ ہو رہا ہو اور معدے میں گرمی پیدا ہونے سے بخارات اُٹھتے ہیں اور یہ بُخارات جن میں بدبو ہوتی ہے مُنہ کے راستے خارج ہوتے ہیں اور اس سے پسینے میں بھی بدبو پیدا ہو جاتی ہے۔ معدے میں بلغم کو زیادہ دیر تک جمے رہنا بھی مُنہ میں بدبو کا باعث بنتا ہے اور ایسے افراد جو پان اور تمباکو کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اور مُنہ کی صفائی کا خیال نہیں رکھتے اُنہیں بھی یہ بیماری متاثر کرتی ہے، مسوڑھوں کی خرابی بھی مُنہ سے تعفن پیدا کرنے کا ایک سبب ہے۔

منہ سے بدبو کے علاوہ دیگر علامات

اگر یہ بیماری معدے کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہے تو معدہ خالی ہونے کی صورت میں مُنہ سے بدبو پیدا ہونا شروع کر دیتی ہے اور اگر کوئی ٹھنڈی چیز کھا لیں تو اس ے تخفیف محسوس ہوگی اکثر متلی کی کفیت پیدا ہوگی اور نہار مُنہ یہ بیماری زیادہ متاثر کرے گی اور اگر یہ معدے میں بلغم کی وجہ سے ہے تو اس سے متلی اور الٹی کی کیفیت زیادہ بڑھ جائے گی اور ٹھنڈی چیزیں کھانے سے اور زیادہ نقصان ہوگا۔

اس بیماری کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ اس سے پیٹ میں گیس اور گڑ بڑ ہوتی رہتی ہے اور پیٹ میں بھاری پن اور سختی بھی محسوس ہوتی ہے اور اگر یہ بیماری مسوڑوں کی خرابی کی وجہ سے ہو تو مسوڑوں میں پس کی وجہ سے اور زیادہ بدبو پیدا ہوتی ہے۔

حکیم اجمل کا نسخہ اکسیر: حکیم اجمل صاحب کو دُنیا مسیح الملک کے نام سے یاد کرتی ہے اور طب کی دُنیا میں آپکا نام ستاروں کی طرح روشن ہے آپ نے علم طب پر کئی کتابیں تحریر کی ہیں اور اپنی کتاب حاذق میں مُنہ کی بدبو کے متعلق تفصیل سے بیان کیا ہے اور یہ نسخہ جات بھی اسی کتاب سے حاصل کیے گئے ہیں۔

حکیم اجمل صاحب فرماتے ہیں اگر مُنہ سے بدبو معدے کی گرمی کی وجہ سے آ رہی ہے تو املی 7 ماشہ رات کو بگھو دیں اور صبح اس کا پانی نتھار کراس میں زرشک 3 ماشہ پیس کر اور چھان کر شامل کریں اور اس مشروب میں شربت انار 2 تولہ یا شکنجبین 2 تولہ شامل کر کے چند دن استعمال کریں اور اسکے ساتھ دوپہر میں جو کے ستو پانی میں گھول کر اسے برف ڈال کر ٹھنڈا کر لیں اور استعمال کریں اس سے آپ کا نظام انہظا م بہتر ہوگا اور معدے کی گرمی ختم ہو جائے گی اور بہت جلد اس سے افاقہ ہوگا اور اگر معدے کی حرارت کی وجہ سے درد شکم ہے تو نمک سلیمانی ایک ماشہ یا اسکی جگہ جوارش کمونی 1 ماشہ صبح شام کھانا شروع کر دیں اور اگر پیٹ میں قبض پید اہو تو قرص ملین 5 ماشہ رات کو نیم گرم پانی کے ساتھ پی لیں۔

منہ سے بدبو اگر مسوڑھوں کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہو تو مسیح الملک کا یہ نسخہ کسی اکیسر سے کم کام نہیں کرے گا اسکے لیے پھٹکری بریاں 3 ماشہ نیلا تھوتھا بریاں 3 ماشہ گرم پانی میں حل کر کے اس میں ایک چمچ سفید سرکہ شامل کریں اور اس قدرتی ماؤتھ واش سے دن میں 3 سے 4 بال کلیاں کریں یہ مُنہ پیدا ہونے والے جراثیموں کا خاتمہ کر دے گا جن سے بدبو پیدا ہوتی ہے اور یہ ماوتھ واش مسوڑھوں کی بیماریوں کو حیرت انگیز طور پر ختم کر دے گا۔

اگر مُنہ سے بدبو معدے میں بلغم کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہے تو اس کے لیے موتی کے بیج 2 تولہ پانی میں جوش دیکر شنکجبین کے ہمراہ پی لیں اس سے معدے کی بلغم قے کے راستے خارج ہو جائے گی اور ماوتھ واش بنانے کے لیے گل سُرخ مازو، صندل سُرخ، چھالیہ، خُشک پودینہ، بسباسہ، سنبل اطیب پانچ 5 ماشہ پانی میں جوش دیکر نیم گرم پانی سے کلیاں کریں اور خبث الحدید ایک قرص جوارش جالینوس 7 ماشہ میں ملا کر کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں۔

نوٹ: یہ نسخہ جات حکیم اجمل کی کتاب حاذق کے صفحہ 109 پر درج ہیں اور اس میں استمال ہونے والی تمام اشیا آپ کو کسی بھی پنسار سے آسانی سے مل سکتی ہیں اور یہ مُںہ کی بدبو کا بہترین قدرتی علاج ہیں جو صرف مُنہ سے بدبو کو ختم نہیں کرے گا بلکہ بدبو پیدا ہونے کی اصل وجہ کا علاج کریں گے۔

Featured image preview credit: https://www.myupchar.com/en, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons, the image has been edited.