مولی ماڈرن کھانوں میں زیادہ استعمال نہیں ہوتی لیکن بہت سے لوگ آج بھی اسے اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل رکھتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مولی فقط ایک سبزی نہیں ہے جو ہماری غذائی ضروریات کو پُوراکرتی ہے بلکہ بیشمار ادویاتی خُوبیوں کی حامل بھی ہےاور ہمیں کئی بیماریوں سے بچاتی ہے۔
اس آرٹیکل میں مُولی کے 10 تحقیق شُدہ ایسے فائدے ذکر کیے جائیں گے جنہیں پڑھ کر آپ اس مُفید سبزی کو اپنی روزانہ کی خوراک میں ضرور شامل کرنا چاہیں گے۔
مولی کے تصدیق شُدہ فوائد

مُولی کی غذائی پروفائل ہماری صحت پر کئی طرح اچھے اثرات مرتب کرتی ہے اور اس میں شامل وٹامنز اور منرلز ہمارے جسم کو اندر اور باہر سے صحت مند بناتے ہیں، ذیل میں مولی کے چند میڈیکل سائنس سے تصدیق شُدہ فوائد رقم کیے جارہے ہیں۔
نمبر 1 کینسر کو روکتی ہے

مُولی میں گلوکوسینولٹس شامل ہوتاہے جو کہ ایک سلفر والا کمپاونڈ ہے جو مصلوب سبزیوں میں پایا جاتا ہے، یہ کمپاونڈ ہمارے خلیوں کی جینٹیک میوٹیشن سے حفاظت کرتا ہے اور یہ میوٹیشن کینسر کا باعث بن سکتی ہے، یہ کمپاونڈ اُن سیلز کا خاتمہ بھی کرتا ہے جن کا کینسر سلیز میں منتقل ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
نمبر 2 ڈائجیشن
روزانہ فائبر کی 25 گرام مقدار خواتین کے لیے اور 35 گرام مقدار مردوں کے لیے کھانا قبض، تیزابیت اور معدے کی خرابی وغیرہ کو پیدا نہیں ہونے دیتا، مُولی کے 116 گرام میں فائبر کی 1.9 گرام مقدار شامل ہوتی ہے اور مُولی کو روزانہ کھانے سے آپ کی فائبر انٹیک بڑھتی ہے جو نظام انہظام کے لیے انتہائی مُفید ہے۔
نمبر 3 فنگس سے لڑتی ہے
مُولی میں اینٹی فنگل خُوبیاں شامل ہیں جو فنگل پیدا کرنے والے بہت سے طاقتور بیکٹریاز کا خاتمہ کرتی ہے جنہیں ختم کرنا آسان نہیں ہوتا۔
نمبر 4 ذیابطیس کو روکتی ہے

اس سبزی میں اینٹی ذیابطیس خوبیاں شامل ہیں جو قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہیں، خون میں گلوکوز کو کنٹرول کرتی ہیں اور بڑھے ہُوئے شوگر لیول کو کم کرنے کا باعث بنتی ہیں۔
اڈیپونیکٹین ایک ایسا ہارمون ہے جو خون میں گلوکوز لیول کی نیچے لیکر آتا ہے اور مُولی میں ایسے کمپاونڈ شامل ہیں جو اس ہارمونز کے ساتھ دیگر ہارمونز کو جو بلڈ گلوکوز کم کرتے ہیں تقویت دیتے ہیں۔
نمبر 5 جلد بہتر بناتی ہے
مُولی میں وٹامن سی کی بھی ایک بڑی مقدار شامل ہے اور یہ وٹامن جلد کی صحت کے لیے انتہائی اہم مانا جاتا ہے، یہ وٹامن جلد میں لچک پیدا کرتا ہے اور ایک خاص قسم کی پروٹین کلوجن فارم کرتا ہے جو جلد کی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
نمبر 6 پانی زندگی ہے

مولی ایک بہت زیادہ ہائیڈریٹینگ سبزی ہے جو جسم کو ڈی ہائیڈریٹ نہیں ہونے دیتی، مُولی میں 93.1 فیصد پانی شامل ہوتا ہےاور اگر مولی کیساتھ مناسب مقدار میں روزانہ پانی پیا جائے تو یہ ہماری صحت پر بہت زیادہ اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔
نمبر 7 دل کی صحت کی ضامن
مُولی میں شامل انتھوکیانینز ایسی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کا حامل ہے جو ماہرین کے نزدیک دل کی صحت کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے جو دل کی شریانوں کو تقویت دیتا ہے اور بُرے کولیسٹرال کو بھی کم کرتا ہے۔
نمبر 8 بلڈ پریشر
پوٹاشیم ایک ایسا منرل ہے جو گُردوں کے ذرئیعے بڑھے ہُوئے بلڈ پریشر کو کم کرکے نارمل حالت میں لانے میں انتہائی مددگار مانا جاتا ہے اور مُولی میں پوٹاشیم کی مناسب مقدار ہائپر ٹینشن کے مریضوں میں بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
نمبر 9 قوت مدافعت اور مُولی
مُولی میں شامل وٹامن سی انتہائ طاقتور اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کا حامل ہے جو ہمارے نظام مدافعت کو مضبوط بناتا ہے اور ہمیں عام وائرل بیماریوں کے جراثیموں سے بیمار ہونے سے بچاتا ہے۔
نمبر 10 خون کی صفائی کرتی ہے
مولی میں ایسی خوبیاں شامل ہیں جو خون سے فاضل مادوں کی صفائی کرنے میں اہم مانی جاتی ہیں اور صاف خون سارے جسم کی صحت کی ضمانت ہوتا ہے۔