مٹھی بند کرنے کا انداز شخصیت کے متعلق بہت سی باتیں بتا دیتا ہے

Posted by

اہل علم جانتے ہیں کہ انسان کی چال ڈھال، اس کے ہاتھ، انداز گفتگو، آنکھیں، لباس، اُٹھنے اور بیٹھنے کا انداز وغیرہ اس کے شخصیت کے رازوں سے پردہ اُٹھا دیتا ہے اور مشاہدے کے علم کے ماہر جان جاتے ہیں کہ یہ انسان اندر سے کیسا ہے اور اس میں کتنی صلاحیت چُھپی بیٹھی ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم اہل علم کی اُن باتوں کو شامل کر رہیں ہیں جو وہ مٹھی بند کرنے کے انداز سے شخصیت شناسی کے لیے استعمال کرتے ہیں اور پھر اکثر بلکل ٹھیک اندازہ لگاتے ہیں۔

G:\Pics Sharing\BB.jpg

نمبر 1 انگوٹھا اوپر: مٹھی کو بند کرنے کا یہ انداز شخصیت شناسی کے علم میں اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایسے افراد اندرونی طور پر توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں یہ ہر وقت نئے سے نئے علوم کو سیکھنے کے متلاشی رہتے ہیں اور ہر طرح کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور یہ افراد ٹی وی، ویڈیو گیمز اور مووی دیکھنے جیسے کاموں میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتے۔

مٹھی بند کر کے انگوٹھے کو اوپر رکھنے والے عام طور پر پرہز گار لوگ ہوتے ہیں جو ایک دُوسرے کے لیے دل میں رحم کو جگہ دیتے ہیں اور ایک دُوسرے کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ ایسے افراد سے آپ کو عزت ملے گی اور یہ آپ کے کام کو سراہیں گے اور ان افراد میں ایسے لیڈر بننے کی صلاحیت ہوتی ہے جسکی لوگ عزت کریں۔

G:\Pics Sharing\AA.jpg

نمبر 2 انگھوٹا مٹھی کے اندر: مٹھی بند کرنے کا یہ انداز شخصیت شناسی میں لچکدار اور سمارٹ پرسنیلٹی کو ظاہر کرتا ہے مگر ساتھ ہی یہ اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ ایسے افراد نئے دوست بنانے میں اتنے ماہر نہیں ہوتے اور لوگ عام طور پر ان کے متعلق یہ تاثر رکھتے ہیں کہ یہ خاموش طبع ہیں اور زیادہ گفتگو کو پسند نہیں کرتے لیکن جب وہ آپ کے قریب آتے ہیں تو اُن کو پتہ چلتا ہے کہ یہ افراد انتہائی نرم دل اور جلد پگھل جانے والے افراد ہیں۔

ایسے افراد معاملات کی طے تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے، یہ تیزی سے معاملات کو حل کرنا جانتے ہیں اور انکا ویژن انہیں ٹھیک فیصلہ کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔

اپنی ذات میں مگن یہ افراد بعض اوقات اپنے آپ کو ضرورت سے زیادہ تھکا لیتے ہیں اور یہ چیز ان کے اندر ذہنی تناؤ کو بڑھانے کا باعث بنتی ہے اور ایسے موقع پر انہیں ایسے افراد کی ضرورت پڑتی ہے جو انہیں بغیر کُچھ بولے کہے سمجھ سکیں۔

G:\Pics Sharing\hand-with-fist.jpg

نمبر 3 انگوٹھا سائیڈ پر: ان افراد کا ماننا ہوتا ہے کہ ہر آدمی اپنی منزل کا تعین خود کرتا ہے اور جب یہ افراد اپنے لیے کوئی راستہ چنتے ہیں تو وہ آسان راستہ نہیں ہوتا اور یہ خطرات سے کھیلنا زیادہ پسند کرتے ہیں اور پریکٹیکل لوگ کہلاتے ہیں جو فوک کہانیوں کو سُن تو لیتے ہیں لیکن ان پر بھروسہ نہیں کرتے۔

ایسے افراد میں اگر ناکام ہونے کا خوف پیدا ہوجائے تو یہ ان کی صلاحیتوں کو بیحد متاثر کرتا ہے اور یہ وہ واحد چیز ہے جو ان کا اعتماد مجروح کر سکتی ہے اس لیے یہ افراد اکثر نصیحت کے متلاشی رہتے ہیں اور تعریف کو پسند کرتے ہیں۔

ان افراد کے دوست ان کی شخصیت میں موجود بھروسہ، سمارٹنس اور اعتبار کے قائل ہوتے ہیں اور ایسے افراد جو ان کے اردگرد موجود ہوں وہ ان کی ماجودگی میں اپنے آپ کو تحفظ میں محسوس کرتے ہیں اور خوش رہتے ہیں۔

G:\Pics Sharing\CC.jpg

نمبر 4 انگوٹھا مٹھی سے باہر اوپر کی طرف: یہ افرا د غیر معمولی، علم رکھنے والے اور ہر فن مولا ہوتے ہیں اور ان کا تیز دماغ ہر وقت نئے آیڈیاز کو جنم دیتا ہے جسے پہلی نظر میں دیکھنے والے اکثر ناممکن قرار دے دیتے ہیں۔

یہ افراد نئے نئے مقامات کو تلاش کرنے میں سکون محسوس کرتے ہیں اور کبھی کبھار انہیں کسی چیز پر خاص توجہ دینے میں مشکل پیش آتی ہے کیونکہ یہ عادی ہوتے ہیں کہ کسی بھی چیز اور کام کو کرنے سے پہلے اُسے اچھی طرح سمجھتے ہوں۔

ان افراد کے دوست جانتے ہیں کہ یہ لوگ چلتے پھرتے انسائیکلو پیڈیا ہیں اس لیے وہ اپنے معاملات میں ان سے مشورہ کرنا محفوظ سمجھتے ہیں اور ایسے افراد کی رائے پر عمل کرتے ہیں اور کامیاب ہوجاتے ہیں۔