مچھلی کی سکن کھانے کے وہ فائدے جنہیں جانکر آپ کبھی اسے ضائع نہیں کریں گے

Posted by

مچھلی کا گوشت جانوروں سے حاصل ہونے والی پروٹین کا سب سے بہترین ذریعہ ہے جسے انسان ہزاروں سالوں سے بطور خوراک استعمال کر رہا ہے اور ایک اندازے کے مُطابق پاکستان سمیت دُنیا بھر میں 150 ملین ٹن مچھلی ہر سال کھائی جاتی ہے۔

اور کوئی شک نہیں کہ مزیدار اور غذائی اجزا سے بھر پُور یہ خوراک ہماری صحت پر بہت سے اچھے اثرات مرتب کرتی ہے مگر کیا مچھلی کی یہ خصوصیات مچھلی کی سکن میں بھی موجود ہوتی ہیں؟۔

اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ کیا مچھلی کی سکن کھانا بھی مُفید ہے اور اسے کھانے کا کوئی نقصان تو نہیں۔

کیا مچھلی کی سکن کھائی جا سکتی ہے

G:\Pics Sharing\salmon-3139390_1920.jpg

بہت سے لوگ مچھلی کھانا تو پسند کر تے ہیں مگر مچھلی کے گوشت سے سکن اس لیے اُتار دیتے ہیں کیونکہ اُن کے نزدیک اسے کھانا ٹھیک نہیں ہے مگر درحقیقت ایسی کوئی بات نہیں۔

مچھلی کو اگر اچھی طرح صاف کیا گیا ہو اور اس کی جلد کے اوپر سے سکیلز کو مکمل طور پر اُتارا گیا ہو تو مچھلی کی سکن بھی گوشت کے ساتھ کھانا گوشت کی غذائی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔

کُچھ مچھلیاں ایسی ہیں جن میں فاسد مادے جیسے مرکری وغیرہ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ مقدار اُن کی جلد میں بھی موجود ہوتی ہے اس لیے ایسی مچھلی کا انتخاب کر نا زیادہ ضروری ہے جس میں یہ فاسد مادے کم ہوں خاص طور پر شنگاری، رہو، ٹیونا، چڑا مچھلی، سیلمن وغیرہ ایسی مچھلیاں ہیں جن میں ان مادوں کی مقدار کم ہے۔

سکن کی غذائی صلاحیت اور صحت کے لیے فائدے

کسی فش کی سکن میں کتنی غذائی صلاحیت ہے یہ اس مچھلی کی نسل اور سائز پر منحصر ہوتا ہے اور مچھلی کی سکن عام طور پر درجہ ذیل نیوٹرنٹس جن میں پروٹین، اومیگا تھری، وٹامن ڈی، ای، ایوڈین، سلینیم، ٹاورین جیسے صحت کے لیے مُفید اجزا شامل ہوتے ہیں جو ہماری صحت کو کئی طرح فائدہ دیتے ہیں۔

پروٹین

مچھلی کا گوشت اور جلد دونوں ہی پروٹین حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں اور یہ پروٹین ہمارے مسلز کو بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

پروٹین مسلز کے علاوہ بہت سی بیماریوں سے بھی بچانے کا باعث بنتی ہے جس میں نشوونما میں کمی، آئرن کی کمی اور جسم میں سوزش جیسی بیماریاں سر فہرست ہیں۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ

C:\Users\Zubair\Downloads\pills-3151089_1920.jpg

چربی والی مچھلی سے حاصل ہونے والا یہ فیٹی ایسڈ مچھلی کی سکن میں بھی پایا جاتا ہے اور ہماری صحت کو بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے خاص طور پر دل کو لاحق ہونے والی بیماریاں، خون لیجانے والی شریانوں کی بندش اور دماغ کی بیماریوں میں انتہائی مُفید چیز ہے۔

ہماری جلد کو بہتر بناتی ہے

مچھلی کی جلد میں موجود کلوجن اور وٹامن ای ہماری جلد کو تروتازہ رکھنے اور ان پر عُمر کیساتھ پڑنے والے اثرات کو روکنے میں انتہائی اہم غذائی اجزا ہیں اور اگر مچھلی کے گوشت سے سکن کو اُتار دیا جائے تو مچھلی کی بہت سی غذائی صلاحیت ضائع ہوجاتی ہے۔

اسے کیسے پکایا اور کھایا جائے

File:Fried Talapia Fish with Potato Chips in Uganda.jpg
Sandeepbaliyan1983 / CC BY-SA

پانی کی اس مخلوق کے گوشت کو اپنے پسندیدہ طریقے سے جلد کیساتھ ہی پکائیں اور جیسے چاہے کھائیں، غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر آدمی کو 113 گرام مچھلی ہفتے میں 2 سے تین دفعہ لازمی کھانی چاہیے۔