میٹھے سوڈے کے انسانی صحت کے لیے 12 بہترین فائدے

Posted by

میٹھا سوڈا یعنی بائی کاربونیٹ آف سوڈا کھانوں میں استعمال ہونے والی ایک ایسی سائنس ہے جسکے بغیر بیکری کی مصنوعات نامکمل ہیں یہ ہمارے پکوڑوں کو جادوئی طور پر فرائی ہونے کے دوران پھولاتا ہے اور دُنیا بھر کے بیشمار کھانوں میں استعمال ہوتا ہے مگر یہ میٹھے سوڈے کی واحد خوبی نہیں ہے۔

اس آرٹیکل میں میٹھے سوڈے کے جسم کے لیے 12 ایسے استعمالات کا ذکر کیا جائے گا جنہیں جان کر آپ بھی اس کی ان خوبیوں سے مستفید ہونا چاہیں گے۔

نمبر 1 معدے کی تیزابیت کے لیے

G:\Pics Sharing\heartburn-clipart-xl.jpg

معدے کی تیزابیت تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے اور اس تکلیف میں میٹھا سوڈا آپ کی مدد کر سکتا ہے، ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں ایک چائے کی چمچ میٹھا سوڈا شامل کر کے پی لیں اس سے معدے کی تیزابیت کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔

نمبر 2 ورزش کی طاقت بڑھانے کے لیے

C:\Users\Zubair\Downloads\silhouette-fit-run-gym-runner-workout-1459191-pxhere.com.jpg
Photo by mohamed hassan form PxHere

میٹھا سوڈے کو اتھلیٹس بطور سپلیمینٹ بھی استمعال کرتے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سخت ورزش کے دوران توانائی کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے کیونکہ اس کا پی ایچ لیول ہائی ہوتا ہے جس سے ورزش کرنے کے دورانیہ کو لمبا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

نمبر 3 گُردوں کی بیماری میں

G:\Pics Sharing\kidney-147499_1280.png
Resim OpenClipart-Vectors tarafından Pixabay‘a yüklendi

گُردے ہمارے جسم میں کئی اہم افعال سرانجام دیتے ہیں اور بیکینگ سوڈے پر پونے والی ایک ریسرچ کے نتائج کے مطابق وہ افراد جو اسے بطور سپلیمنٹ استعمال کرتے ہیں اُن میں گُردوں کی بیماری پھیلنے کے خدشات کم ہوجاتے ہیں۔

نمبر 4 دانت صاف کرنے کے لیے

C:\Users\Zubair\Downloads\teeth-1652937_1280.jpg

ٹوتھ پیسٹ بنانے والی دُنیا کی کئی کمپنیاں اپنی ٹوتھ پیسٹ میں میٹھے سوڈے کا استعمال کرتی ہیں یہ دانتوں کی میل کو صاف کرنے میں انتہائی کارآمد چیز ہے جو پیلاہٹ کو ختم کر کے دانتوں کو سفید بناتا ہے، آپ میٹھے سوڈے کیساتھ بُرش کر سکتے ہیں اسے ٹوتھ بُرش پر لگائیں اور دانتوں پر ملنے کے بعد کُچھ دیر لگا رہنے دیں اور پھر اچھی طرح بُرش کرکے کلی کرلیں۔

نمبر 5 پسینے کی بدبو کے لیے

میٹھا سوڈے میں اینٹی بیکٹریا خوبیاں پسینے میں پیدا ہونے والے بیکٹریا کا خاتمہ کر دیتی ہیں جس سے پیسنے میں بدبو پیدا نہیں ہوتی، آپ نہانے کے بعد اسے بغلوں میں استعمال کریں اور اگر پاؤں سے بدبو آتی ہے تو جرابیں پہننے سے پہلے پاؤں پر میٹھا سوڈا مل لیں یہ آپکو پسینے کی بدبو سے نجات دلائے گا۔

نمبر 6 ماؤتھ واش

میٹھا سوڈا بیکٹریا کا دُشمن ہے اور بیکٹریا منہ میں بدبو پیدا کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے، ایک چائے کی چمچ میٹھا سوڈا ایک کپ پانی میں مکس کر کے آپ اسے بطور ماؤتھ واش بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

نمبر 7 جلد کی صفائی کے لیے

جلد پر جمی میل اور ڈیڈ سکن کو اُتارنے کے لیے اُس وقت میٹھے سوڈے کا کوئی ثانی نہیں ہے جب 3 حصے میٹھا سوڈا اور ایک حصہ پانی لیکر اسے جلد پر اچھی طرح ملا جائے تو یہ ڈیڈ سکن اُتار کر جلد کو صاف سُتھرا بنا دیتا ہے۔

نمبر 8 کیڑے مکوڑے کے کاٹے کا علاج

File:Insect near Sabalito Costa Rica11.jpg
Glmory / CC BY-SA

چھوٹے موٹے کیڑے کے کاٹنے سے اگر جلد پر خارش یا جلن ہو رہی ہو تو میٹھا سوڈا آپ کی مدد کر سکتا ہے، ایک چمچ میٹھے سوڈے میں تھوڑا سا پانی مکس کرکے پیسٹ بنا لیں اور اسے کاٹے پر لگائیں تکلیف میں راحت ملے گی۔

نمبر 9 بطور شیمپو

اگر گھر میں شیمپو ختم ہوگیا ہے تو کوئی بات نہیں میٹھا سوڈا بھی بطور شیمپو استعمال کیا جاسکتا ہے، میٹھے سوڈے کو سیب کے سرکہ میں شامل کر کے اسے بطور شیمپو استعمال کریں۔

نوٹ: میٹھا سوڈا سر کی جلد کے پی ایچ لیول پر اثر انداز ہوتا ہے اس لیے اسے بطور شیمپو زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

نمبر 10 لگژری باتھ سپا

اپنے نہانے کے ٹب میں میٹھے سوڈا شامل کرکے اسے پانی میں مکس کر دیں اور اس پانی میں نہائیں یہ آپ کے جسم کو قدرتی طور پر سپا ٹریٹمینٹ دے گا۔

نمبر 11 بچوں کی سکن پر ریش کے لیے

بچوں کے ڈائپر کی وجہ سے ہونے والی ریش کو ختم کرنے کے لیے میٹھے سوڈے کو پانی میں مکس کر کے جلد پر ملنے سے راحت ملتی ہے اور یہ ریش ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

نمبر 12 پاؤں کے سپا کے لیے

کسی پلاسٹک کے ٹب وغیرہ میں گرم پانی لیکر اس میں تین کھانے کے چمچ بیکینگ سوڈا مکس کر کے اس پانی میں پاؤں کو 5 سے 10 منٹ تک بھیگا رہنے دیں اور پھر نرم کپڑے سے خُشک کر لیں۔