آجکل میٹھے بازار میں بکثرت نظر آتے ہیں اور سمجھدار لوگ آپکو سر بازار ان کو چُوستے بھی نظر آئیں گے اور اگر کبھی آپ میٹھے چُوسنے کے کسی شوقین سے اس پھل کے بارے میں دریافت کریں تو وہ آپ کو بتائے گا کہ یہ پھل انسانی صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے اور اس کے بیشمار فائدے ہیں جس نے اُسے میٹھوں کا دیوانہ بنایا ہُوا ہے۔
میٹھوں کو انگریزی میں بہت سے ناموں سے پُکارا جاتا ہے جیسے Persian Lime, Bearss Lime, Thaiti Lime وغیرہ وغیرہ اور اس پھل کا تعلق Citrus Fruit فیملی سے ہے جس کے پھل عام طور پر کھٹے ہوتے ہیں مگر میٹھے اور مسمی اس فیملی کے دو ایسے پھل ہیں جن کا ذائقہ کھٹا نہیں ہوتا۔
اس آرٹیکل میں ہم میٹھوں کے انسانی صحت پر اثر انداز ہونے والے بیشمار فائدوں کا ذکر کریں گے جنہیں پڑھ کر آپ بھی فوراً بازار میں لگی میٹھوں کی کسی ریڑھی کے کنارے کھڑے ہوکر میٹھوں کو چوسنے کے شوقین ہو جائیں گے۔
نمبر 1 میٹھے دل کو طاقتور بناتے ہیں
دوسرے Citrus فروٹس کی طرح میٹھے بھی وٹامن سی سے بھر پُور ہوتے ہیں اور وٹامن سی کارڈیوویسکولر بیماریوں کا دُشمن ہے، ایک تحقیق کے مُطابق میٹھوں کا جُوس دل کو خُون لیجانے والی نالیوں سے چربی اور گندگی کی صفائی کردیتا ہےاور دل کی بیماریوں میں اس کا استعمال انتہائی مُفید ہے۔
ایک اور تحقیق کے مُطابق وٹامن سی کی کمی سے دل کی بیماریوں کیساتھ ساتھ فالج جیسی بیماری کا خطرہ بڑھا دیتی ہے اور صرف 2 بائی 2 انچ کا ایک میٹھا انسانی جسم کو روزانہ کی ضرورت کا 22 فیصد وٹامن سی مہیا کرتا ہے۔
نمبر 2 میٹھے سانس کی بیماریوں میں انتہائی مُفید ہیں

وہ لوگ جو وٹامن سی کا استعمال کرتے ہیں اُن میں سانس کی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ بہت کم ہوتا ہے اور ایک تحقیق کے مُطابق استھما کی بیماری میں مُبتلا ہونے والے زیادہ تر لوگ وٹامن سی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔
صرف 4 میٹھے روزانہ چوسنے سے ہمارے جسم کی روزانہ کی وٹامن سی کی طلب پُوری ہوجاتی ہے۔
نمبر 3 میٹھے جسم کا دفاعی نظام مضبوط بناتے ہیں
ہمارے جسم کا ایمیون سسٹم قُدرتی طور پر بیماریوں سے جنگ کرتا ہے اور اگر ایمیون سسٹم کمزور ہوتو انسان عام بیماریوں جیسے نزلہ زکام کھانسی وغیرہ میں اکثر مُبتلا رہتا ہے، میٹھے ہمارے ایمیون سسٹم کو طاقتور بناتے ہیں اور اسے وائرل جراثیموں سے لڑنے کی قوت فراہم کرتے ہیں اور اگر بخار وغیرہ میں صرف میٹھے چُوس لیے جائیں تو انسان ڈاکٹر اور دوائی دونوں سے بچ جاتا ہے۔
نمبر 4 میٹھے جلد کو خوبصورت بناتے ہیں
پھلوں سے حاصل کیا ہُوا وٹامن سی بیشمار کاسمیٹیک خوبیوں کا حامل ہوتا ہے اور میٹھے وٹامن سی کا خزانہ ہیں اور ان کا استعمال جہاں ڈیمج سکن کو ٹھیک کرتا ہے وہاں یہ جلد پر جھریاں پڑنے کے عمل کو روکتا ہےا ور جلد کو چمکدار اور خوبصورت بناتا ہے۔
نمبر 5 بلڈ پریشر اور کولیسٹرال
نمبر 6 نظام انہظام اور میٹھے
میٹھے نظام انہظام کو درست کرنے میں کسی اکسیر سے کم نہیں یہ جہاں معدے اور آنتوں کی صفائی کردیتے ہیں وہاں معدے کے السر اور سوزش کو کم کرنے میں انتہائی فعال کردار ادا کرتے ہیں اور ان کا ریگولر استعمال معدے کو تندرست اور توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
نمبر 7 آئرن کی کمی
ایک تحقیق کے مُطابق ایسے کھانے جو وٹامن سی اور آئرن سے بھرپور ہوں جسم کی آئرن جذب کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں اور آئرن کی کمی کو فوراً پُورا کرتے ہیں۔
نمبر 8 میٹھے ہڈیوں کو مضبوط اورنظر کو تیز کرتے سکتے ہیں
وٹامن سی کی کمی ہڈیوں کو کمزور کر دیتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ نظر کو بھی متاثر کرتی ہے، میٹھے وٹامن سی کی اس کمی کو پُورا کرتے ہیں اور ہماری ہڈیوں کو مضبوط اور نظر کو تیز کرتے ہیں۔
نمبر 9 میٹھے جراثیم کا خاتمہ کر سکتے ہیں
میٹھے Antimicrobial خوبیوں کے حامل ہوتے ہیں اور یہ جسم سے وائرس اور بیکٹریا جیسے دُشمن جراثیموں کو ختم کر دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ فنگل جیسے جراثیموں کا بھی خاتمہ کرتے ہیں جس سے ہم بہت سی بیماریوں سے محضوظ رہ سکتے ہیں۔
نمبر 10 میٹھے بالوں کو مضبوط اور گھنے بناتے ہیں
ہمارا جسم وٹامن سی سے ایک پروٹین کلوجن بناتا ہے جو بالوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری چیز ہے اور میٹھے جسم کی وٹامن سی کی کمی کو پُورا کرنے میں کسی اکسیر سے کم نہیں۔
نوٹ : میٹھوں کا جُوس نکالنے یا چُوسنے سے پہلے اس بات کا یقین کر لیں کے میٹھے اچھی طرح دھوئے گئے ہیں۔