میڈیکل سائنس کے مطابق کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی پینے کے نقصانات

Posted by

کھانے کے فوراً بعد پانی پینے کے متعلق ہمیشہ عُلما کرام ہمیں یہی بتاتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھانے کے فوراً بعد پانی نہیں پیتے تھے اور ہمارا ایمان ہے کہ جو کام اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نہیں کرتے تھے اُسے نا کرنے میں ہی ہمارا فائدہ ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم میڈیکل سائنس کی رو سے جانیں گے کہ کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی پینا ہماری صحت کو کیسے نقصان پہنچا سکتا ہے۔

میڈیکل سائنس کے مُطابق کھانے کے انہظام کا عمل کھانا مُنہ میں چبانے کے ساتھ ہی شُروع ہوجاتا ہے اور ہم جب کھانا چبانا شروع کرتے ہیں تو ہمارے سلیوری گلائینڈس مُنہ میں سلائیوا (تھوک) پیدا کرنا شروع کر دیتے ہیں اور اس سلائیوا میں ایسے اینزائم ہوتے ہیں جو کھانے کو باریک ذرات میں بدلنے میں مدد دیتے ہیں اور جب کھانا معدے میں پہنچتا ہے تووہاں اس میں ایسڈیک گیسٹریک جُوس شامل ہوتا ہے جو اسے مزید باریک ذرات میں بدل کر ہضم ہونے میں مدد کرتا ہے۔

پانی ویسے تو ہماری صحت کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے اور یہ نظام انہظام کو بھی بہتر بناتا ہے لیکن جب ہم اپنا کھانا ختم کرنے کے فوراً بعد اسے پیتے ہیں تو یہ ہمارے جسم پر مختلف طرح اثر انداز ہوتا ہے اور یہ اثرات درجہ ذیل ہیں۔

نمبر 1 بلڈ شُوگر تیز کر دیتا ہے

The Level Of Sugar In The Blood, The Meter, The Hand

کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے خوراک میں شامل شُوگر پانی کے ساتھ فوراً ہضم ہوتی ہے اور سیدھی خون میں شامل ہو جاتی ہے جس سے ہمارے خون کا شوگر لیول بڑھتا ہے اور اگر ہم کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پیئں تو خوراک سے شوگر کا خُون میں شامل ہونے کا عمل سُست رہتا ہے اور یہ چیز ذیابطیس کے مریضوں کے لیے انتہائی مُفید ہے۔

نمبر 2 نظام ہضم کے قُدرتی عمل کو متاثر کرتا ہے

Stomach, Muscles, Muscle Layers, Anatomy

ڈاکٹرز حضرات کا کہنا ہے کہ کھانے کے فوری بعد پانی نظام ہضم کی قُدرتی رفتار کو تیز کر دیتا ہے جس سے دوبارہ جلد بھوک لگ جاتی ہے اور جسم مزید کھانے کی ڈیمانڈ کرتا ہے اورزیادہ کھانا کھانے سے بلوٹینگ جیسے مسائل کیساتھ ساتھ موٹاپے جیسی بیماریوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

کھانے کے بعد زیادہ پانی پینے سے خوراک کے غیر ہضم شُدہ ذرات بھی معدے سے نکل جاتے ہیں اور کھانے سے پُوری توانائی حاصل نہیں ہو پاتی اور ان ذرات سے گلوکوز فیٹ میں بدل جاتا ہے اور آپ کا وزن بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔

نمبر 3 پیٹ میں گیس بننا شروع ہو جاتی ہے

Belly, Man, Man Tummy, Great Bauch, Hair, Belly Hair

طب ایوردیک کے مطابق کھانے کے فوراً بعد پانی نظام انہظام کو متاثر کرتا ہے اور نظام انہظام متاثر ہوتو یہ کھانے کو ہضم کرنے کے دوران پیٹ میں زیادہ گیس پیدا کرتا ہے جس سے پیٹ جہاں پھولا ہُوا محسوس ہوتا ہے وہاں طبیعت ناخُشگوار ہوتی ہے اور بھاری پن محسوس ہوتا ہے۔

نمبر 4 تیزابیت کا خدشہ بڑھ جاتا ہے

Fire Heart, Heart, Fire, Love, Symbol, Design, Flame

گو کہ میڈیکل سائنس کے پاس اس بات کو تسلیم کرنے کے لیے زیادہ ثبوت نہیں ہیں مگر طب ایوردیک اورطب یونان کا صدیوں سے ماننا ہے کے کھانے کے بعد پانی کھانے کے ہضم کرنے والے ائنزائمز کو کمزور کرنے کا باعث بنتا ہے اور جب یہ انزائمز کمزور ہوتے ہیں تو معدے میں تیزابیت بننا شروع ہوجاتی ہے اور یہ تیزابیت جہاں اور بہت سی بیماریوں کا باعث بنتی ہے وہاں ہارٹ برن جیسی بیماری بھی پیدا کرتی ہے۔

کھانے کے بعد پانی کب پینا چاہیے؟

C:\Users\Zubair\Downloads\aqua-beverage-blue-bubbles-clear-close-up-1568951-pxhere.com.jpg

ماہرین اس کے بارے میں کئی رائے رکھتے ہیں بعض کا کہنا ہے کہ کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے کُچھ نہیں ہوتا لیکن مُشاہدے کا علم اس بات کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے بعض کا کہنا ہے کہ کم از کم 30 منٹ بعد پینا چاہیے اور بعض کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے کے بعد پینا چاہیے۔

کھانے کے بعد پانی پینے کا وقفہ کتنا ہونا چاہیے اس بات کا تعین آپ کی خوراک پر ہوتا ہے اگر آپ نے کوئی ایسا کھانا کھایا ہے جو زُد ہضم ہے تو 30 منٹ کے بعد پانی پینا مناسب ہے لیکن اگر آپ نے کوئی ایسا کھانا کھایا ہے جسے ہضم کرنے میں معدے کو وقت چاہیے جیسے گائے کا گوشت ہضم کرنے کے لیے معدے کو کم از کم 3 گھنٹے لگتے ہیں ایسی صورت میں پانی کا پینے کا وقفہ بڑھانا ضروری ہے۔