صحت مند رہنے کے لیے ضروری نہیں ہے کہ آپ ملٹی وٹامنز کی مہنگی گولیاں کھائیں بلکہ آپ اپنے جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی کو دُور کرنے کے لیے مزیدار کھانوں کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں اور انہیں کھا کر جہاں لُطف اندوز ہوں گےہیں وہاں صحت کے لیے ان کی بیشمار خوبیوں سے بہرمند بھی ہوں گے۔
اس آرٹیکل میں 8 ایسے زبردست مشروبات کو شامل کیا جارہا ہے جو آپ کے جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی کو پُورا کر دیں گے اور ان کی کمی سے ظاہر ہونے والی نشانیاں جن میں ناخنوں کا ٹُوٹنا، بالوں کا گرنا اور کمزور ہونا، تھکاؤٹ، سُستی اور کاہلی وغیرہ شامل ہیں یہ سب ختم ہو جائیں گی اور آپ چاک و چوبند ہو جائیں گے۔
نمبر 1 اخروٹ، پارسلے یا دھنیا، شہد، ادرک، کشمش
اگر تھکاؤٹ کا شکار ہیں اور ناخنوں اور بالوں کو بہتر بنانا چاہتے ہین تو 2 اخروٹ اور خُشک پارسلے کے پتوں کو بلینڈر میں ڈال کر تھوڑا پانی ڈالیں اور اچھی طرح شیک بنا لیں پھر اس شیک میں خالص شہد ایک چمچ ادرک کا پاوڈر یا پسا ہُوا ادرک ایک چائے کی چمچ اور کشمش ڈال کر صحت سے بھرپُور اس ڈرنک سے ہفتے میں 2 سے 3 بار لُطف اندوز ہوں یہ آپکی صحت کے متعلق پریشانیوں کو ختم کردے گا۔
نمبر 2 پالک کیلا اور لیموں
تھوڑی سی پالک روزانہ کھانے سے آپ کے جسم کی روزانہ کی مطلوبہ مقدار کے بہت سے وٹامنز حاصل ہوجاتے ہیں، ایک گلاس پانی میں تھوڑے پالک کے پتے، 3 کیلے اور آدھے لیموں کا جُوس ڈال کر بلینڈر میں اچھی طرح شیک کر لیں اور آپ اس انرجی سے بھرپُور ڈرنک کو روزانہ بھی پی سکتے ہیں۔
نمبر 3 کھیرا، سلاد کے پتے، شہد اور لیموں
کھیرا جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا اور ساتھ ہی وٹامنز اور منرلز سے بھرپُور سبزی ہے کھیرے کیساتھ سلاد کے پتوں کو بلینڈر میں اچھی طرح شیک کر لیں اور پھر اس میں شہد اور لیموں کا رس شامل کر کے نوش فرمائیں یہ جہاں آپ کے جسم کی گرمی کو دُور کر دے گا وہاں آپ کو ایک نئی توانائی دے گا۔
نمبر 4 گاجر، چقندر، اجوائن، کھیرا، سیب، دھینا اور ادرک
یہ سب چیزیں گرتے بالوں اور ناخنوں کے ٹوٹنے میں کسی اکسیر سے کم کام نہیں کرتیں اور ان سب کا مکسچر ان کی افادیت میں مزید اضافہ کر دیتا ہے۔ ایک گاجر، ایک درمیانے سائز کی چقندر، تازہ اجوائن کی ڈنڈی، ایک کھیرا، ایک سیب اور تھوڑا دھنیا لیکر اچھی طرح شیک بنا لیں اور پھر اس میں ادرک کا پاوڈر ایک چائے کی چمچ یا تازہ ادرک پیسٹ بنا کر شامل کریں اور نظام انہظام کی سب بیماریوں کو بھول جائیں۔
نمبر 5 کیلا، سیب، چوکر اور دھنیا
دن کا آغاز اگر توانائی سے بھرپُور ڈرنک سے کیا جائے تو سارا دن چاک و چوبند گُزرتا ہے۔ آدھا کیلا، آدھا سیب، ایک چمچ چوکر کا آٹا اور دھنیے کو اچھی طرح ایک گلاس پانی میں شیک کر لیں اور ناشتے میں نوش فرما لیں۔
نمبر 6 سیب، لیموں اور کھیرا
لیموں وٹامن سی سے بھرپُور غذا ہے جو قوت مدافعت کو پہلوان بنا دیتا ہے خاص طور پر گرمی کے موسم میں یہ صحت کو چار چاند لگا دیتا ہے اور جسم کو توانائی مہیا کرتا ہے۔ ایک سیب ایک کھیرا اور ایک لیموں کا جُوس بلینڈر میں اچھی طرح شیک کر لیں اور پی لیں۔
نمبر 7 ادرک، پالک، سیب اور شہد
ادرک اینٹی الفلامیٹری خوبیوں سے بھرپُور غذا ہے جو سارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات پیدا کرتا ہے خاص طور پر بالوں کو گھنا اور توانا بناتا ہے۔ ایک سیب، تھوڑی پالک میں ایک چائے کی چمچ ادرک کی پیسٹ شامل کر کے اچھی طرح شیک کرلیں اور پھر ایک چمچ شہد شامل کر کے پی لیں۔
نمبر 8 کیلا، بادام، دارچینی اور نمک
اسے بنانا تو انتہائی آسان ہے اور اس میں شامل دارچینی نظام انہظام کے لیے انتہائی فائدہ مند چیز ہے۔ ایک کیلا، 15 بادام کی گریاں اور آدھی چائے کی چمچ دارچینی کو پانی میں ڈال کر اچھی طرح شیک بنا لیں اور ایک چُٹکی نمک شامل کرکے اس صحت کے خزانے سے لُطف اندوز ہوں۔
یہ تمام مشروبات ایسے وٹامنز اور منرلز پر مشتمل ہیں جو جہاں آپ کے دماغ کو پر سکون بنا ئیں گے اور آپ کی نیند کو گہرا کریں گے وہاں آپ کے ناخنوں اور بالوں کی صحت کو چار چاند لگا دیں گے اور آپ میں توانائی کا جوالا مُکھی بیدار کریں گے اور آپ کے کام کرنے کی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ کریں گے۔
Featured Image Preview Credit: Dandandandandandandan2014, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons