غیر معیاری اور جلد ہضم نہ ہونے والا کھانا پیٹ میں گڈ مڈ کیساتھ درد اور گیس پیدا کرنے کی بڑی وجہ ہے لیکن اگر آپ چند احتیاطی طریقوں کو مد نظر رکھیں تو آپ اس تکلیف دہ بیماری سے بچے رہ سکتے ہیں، اس آرٹیکل میں نظام ہضم کے سسٹم کو بہترین طریقے سے چلانے کے لیے 8 ایسے طریقے ذکر کیے جائیں گے جنہیں اپنا کر آپ پیٹ کے جُملہ امراض سے بچ سکتے ہیں۔
نمبر 1 کھانا توجہ سے کھائیں
کھانا کبھی بھی چلتے پھرتے ہُوئے مت کھائیں کیونکہ بیٹھ کے کھانے سے دوران خُون بہتر ہوتا ہے خاص طور پر زمین پر پاؤں کے اوپر بیٹھنے یا ٹانگوں کو کراس کر کے بیٹھنے سے کھانے کے دوران دل پر خون کا پریشرکم محسوس ہوتا ہے اور کھانا اچھے طریقے سے ہضم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
نمبر 2 مناسب پانی
معدے میں کھانے کو ہضم کرنے کے لیے پانی بُنیادی کردار ادا کرتا ہے کیونکہ پانی کھانے کو باریک ٹکڑوں میں تقسیم کر دیتا ہے جس سے ہمارے جسم کو اسے ہضم کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور اگر روزانہ کم از کم 8 سے12 گلاس پانی پی لیا جائے تو قبض جیسی بیماری کبھی نہیں ہوتی۔
نمبر 3 کھانے کا مقررہ وقت
اگر کھانا اپنے اوقات پر کھایا جائے تو اس سے جسم کے اندر موجود قدرتی گھڑی سے جسم کو ہاضمے کے اوقات کا پتہ چل جاتا ہے اور جسم اس وقت پر کھانے کو بہتر ہضم کرنا شروع کر دیتا ہے اس لیے اپنے کھانے کے اوقات مقرر کیجیے اور رات کے کھانے کے کم از کم دو گھنٹے بعد تک بستر پر مت جائیں۔
نمبر 4 بائیں ہاتھ سونا
ڈاکٹر حضرات کا ماننا ہے کہ ہمارہ معدہ اور لبلبہ ہمارے جسم میں بائیں ہاتھ پر موجود ہوتے ہیں اور یہ دونوں ہی ہضم کے لیے کام آتے ہیں اور رات کے وقت کُچھ دیر اُلٹے ہاتھ پر سونے سے ان میں موجود کھانا آسانی سے بڑی آنت میں منتقل ہونے میں مدد ملتی ہے۔
نمبر5 فائبر اور سرکے والے کھانے
اپنے کھانوں میں ایسے کھانے شامل کریں جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو، ماہرین کے مُطابق ایک مرد کو روزانہ 35 گرام اور عورت کو 27 گرام فائبر ضرور کھانی چاہیے کیونکہ فائبر نظام انہظام میں پیٹرول کا کام کرتی ہے اور ہاضمے کے عمل کو تیز اور پیٹ کو اچھی طرح صاف کر دیتی ہے اسی طرح سرکے والے کھانے اور دہی وغیرہ بھی کھانے کو جلد ہضم کر دیتے ہیں۔
نمبر 6 دیر سے ہضم ہونے والے کھانے
ایسا کھانا جو زُد ہضم نہ ہو جیسے بند گوبھی وغیرہ سے پرہیز کریں اور کم مقدار میں استعمال کریں اور ایسے تمام کھانے جو آپ کے معدے کو ہضم کرنے میں وقت لگتا ہو اُنہیں کھانے سے پرہیز کریں کیونکہ جب کھانا معدے میں مقررہ وقت پر ہضم نہیں ہوتا تو وہ گیس اور تیزابیت پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے۔
نمبر 7 ورزش
اپنی زندگی میں اگر آپ یہ عادت شامل کر لیں تو یہ عادت نہ صرف آپکو بد ہضمی سے بچائے گی بلکہ ہر بیماری سے بچا کر لمبی عُمر تک زندگی کا مزہ لینے میں مدد گار ثابت ہوگی۔
نمبر 8 ذہنی تناؤ
اگر دن بھر کی تھکن یا پریشانی وغیرہ سے ذہنی تناؤ پیدا ہو جائے تب بھی کھانا جلدی ہضم نہیں ہوتا اس لیے کھانے سے پہلے ذہنی تناؤ ختم کریں اور بہتر ہوگا کہ رات کے کھانے سے پہلے بھی نہا لیں تاکہ جسم تروتازہ ہوجائے اور پٹھوں کا تناؤ ختم ہو۔
Featured Image Preview Credit: BruceBlaus. When using this image in external sources it can be cited as:Blausen.com staff (2014). "Medical gallery of Blausen Medical 2014”. WikiJournal of Medicine 1 (2). DOI:10.15347/wjm/2014.010. ISSN 2002-4436., CC BY 3.0, via Wikimedia Commons