نمک کے 10 ناقابل فراموش فائدے جو آپ کی زندگی بدل دیں گے

Posted by

انسان نمک کی افادیت سے تقریباً اپنی ابتدا کے ساتھ ہی آشنا ہو گیا تھا، تاریخ دان بتاتے ہیں کہ انسان نے نمک کا استعمال 6 ہزار سال پہلے کرنا شروع کر دیا تھا اور آج نمک جہاں ہمارے کھانوں کو ذائقہ دیتا ہے وہاں اسے کئی اور مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم کھانوں کے علاوہ نمک کے اُن استعمالات کا ذکر کریں گے جو آپ کی گھریلو زندگی میں نکھار لیکر آئیں گے اور آپ پر نمک کی افادیت کے ایسے بھید کھولیں گے جنہیں آپ میں سے بہت کم لوگ پہلے جانتے ہوں گے۔

نمبر 1 رنگین پُرانے کپڑوں کا رنگ نئے کپڑے جیسے کرنے کے لیے

رنگین کپڑوں کا رنگ اکثر کپڑا بار بار دُھلنے کے باعث ہلکا پڑ جاتا ہے اور کپڑے کی پہلے جیسی شان ختم ہوجاتی ہے ایسے موقع پر جہاں دل دُکھی ہوتا ہے وہاں آپ ایسے کپڑے کو پارٹیز وغیرہ میں پہننا پسند نہیں کرتے کے پُرانا لگ رہا ہے۔

اس پریشانی کو دل پر مت لیں اور بے فکر ہوجائیں کیونکہ ہمارے مُلک میں نمک کے اتنے بڑے ذخائر موجود ہیں جو انتہائی سستے داموں آپ کی اس مُشکل کو حل کرسکتے ہیں آپ پانی میں نمک مکس کر کے اسے اچھی طرح حل کریں اور کپڑے اُس پانی میں بگھو دیں اور رات بھر بھیگا رہنے دیں یا رنگین کپڑے دھوتے وقت مشین میں سرف کیساتھ آدھا کپ نمک بھی شامل کردیں کپڑوں کا رنگ بلکل نئے جیسے ہو جائے گا۔

نمبر 2 گھر کے آرٹی فیشل پُھول وغیرہ صاف کرنے کے لیے

ڈسٹ ہمارے مُلک کا بہت بڑا مسلہ ہے اور کُچھ بھی کرلیں یہ گھر میں داخل ہوکر ہمارے صفائی کا ستیاناس کر دیتی ہے خاص طور پر یہ گھر میں سجائے ہُوئے آرٹی فیشل پُھولوں وغیرہ کو گندا کر کے اُن کی خُوبصورتی چھین لیتی ہے ایسے موقع پر پریشان نہ ہوں پھُولوں پر نمک چھڑکیں اور انہیں کپڑے سے اچھی طرح صاف کر دیں ڈسٹ کے تمام داغ اُتر جائیں گے۔

نمبر 3 نمک صحت مند جلد کے لیے

نمک صرف کھانوں کو مزیدار ہی نہیں کرتا بلکے یہ آپ کی خُشک جلد کو تروتازہ اور ملائم کرنے کا باعث بھی بنتا ہے اور مہنگی کاسمٹیک مصنوعات سے انتہائی سستا ہے۔

گیلے ہاتھوں، چہرے اور پاؤں پر نمک اچھی طرح ملیں یہ جہاں آپ کی ڈیڈ سکن اُتار دے گا اور جلد کے پوروں کی صفائی کرے گا وہاں آپ کے دوران خون کو بہتر بنانے کے باعث بنے گا اور جلد کی خشکی کو ختم کرکے آپ کی جلد کو صاف سُتھرا تروتازہ اور ملائم بنا کر آپ کے حُسن میں اضافہ کرے گا۔

نمبر 4 دانتوں کی بہترین صفائی کے لیے

اپنے ٹُوتھ پیسٹ کو بُرش پر لگا کر اُس پر نمک چھڑک لیں اور پھر اس سے بُرش کریں یہ دانتوں کی میل کو بہترین طریقے سے اُتارے گا اور آپ کے مسوڑھوں کی صحت کو بھی بہتر بنائے گا اور ساتھ ہی ساتھ آپ کے مُنہ سے جراثیم کا خاتمہ کرے گا نتیجتاً آپ کا مُنہ مہک اُٹھے گا اور اُس میں بدبو پیدا نہیں ہو گی۔

نمبر 5 انڈئے کہیں خراب تو نہیں ہیں

عام طور پر ہم انڈوں کو فرج میں سٹور کر دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ایسے یہ زیادہ عرصہ تک محفوظ ہوگئے ہیں لیکن بیچارے انڈے فرج میں جلدی خراب ہو جاتے ہیں اور اگر اُنہیں نکال کر سیدھا فرائی کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ انڈوں کے ساتھ گھی تیل اور برتن بھی گندہ ہو گیا ہے۔

ایک گلاس میں 2 چمچ نمک ڈالکر اچھی طرح حل کرلیں اور پھر اس پانی میں انڈہ ڈالیں اگر انڈہ ڈُوب گیا تو بے فکر ہوجائیں وہ بلکل ٹھیک ہے لیکن اگر انڈہ پانی کی سطح پر تیرنے لگے تو اُسے استعمال نہ کریں کیونکہ وہ خراب ہو گیا ہے۔

نمبر 6 بالوں کی خُشکی اور سکری کے لیے

خشکی اور سکری بالوں کا ستیاناس کر دیتی ہے اور آپ جانتے ہوں گے کہ ٹی وی پر دکھائے جانے والےاشتہارات کے مہنگے شیمپو جو خُشکی سکری کا خاتمہ کرتے ہیں وہ خُشکی سکری کی بجائے بالوں کا خاتمہ کر دیتے ہیں اور یقیناً اگر آپ کے بالوں میں خُشکی رہتی ہے تو آپ کئی اور ٹوٹکے بھی استعمال کر چُکے ہوں گے جن سے مستقل فائدہ حاصل نہیں ہوتا، لیکن کیا آپ نے کبھی نمک استعمال کیا ہے؟۔

سر میں شیمپو کرنے سے پہلے تھوڑا سا نمک بالوں میں چھڑک کر اُسے آرام سے بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح کم از کم پانچ منٹ تک مساج کریں اور پھر شیمپو کرکے بال دھو لیں، آپ خود ہی جان جائیں گے کہ نمک کتنا طاقتور ہے اور یہ صرف خُشکی سکری ختم نہیں کرے گا بلکہ آپ کے بالوں کو مضبوط بنائے گا صحت مند بنائے گا اور اُنہیں لمبا کرنے کا باعث بھی بنے گا۔

نمبر 7 گلا خراب ہے نمک کے غرارے کریں

یہ طریقہ علاج ہمارے ہاں عام ہے گرم پانی میں نمک ڈالکر غرارے کریں یہ بلغم خارج کرنے کا باعث بنے گا، گلے کی سوزش کو آرام دے گا اور جراثیموں کا خاتمہ کردے گا اور تکلیف میں راحت کا باعث بنے گا۔

نمبر 8 ٹیبل پر سے پانی کے داغ اُتارنے کے لیے

فرینچر پر پانی کے داغ یا چائے وغیرہ کے داغ عام طور پر پارٹی کے دوران لگ جاتے ہیں، پریشان نہ ہوں ٹیبل پر نمک چھڑکیں اور گیلے کپڑے سے اچھی طرح ٹیبل وغیرہ کی صفائی کریں یہ جہاں داغ اُتارے گا وہاں ٹیبل کی پالش کو چمکا دے گا۔

نمبر 9 ہونٹوں کے لیے

نمک صرف جلد کی خشکی اور صفائی نہیں کرتا بلکہ اگر آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کے ہونٹ خُشک ہیں کھردرے ہیں اور اُن کا رنگ خراب ہو رہا ہے تو گیلے ٹُوٹھ بُرش پر نمک چھڑکیں اور اُس کیساتھ آرام آرام سے ہونٹوں کی صفائی کریں آپکو بہترین نتائیج ملیں گے۔

نمبر 10 واش بیسن اور سینک وغیرہ کے بند پائپ کھولنے کے لیے

برتن دھونے کے دوران سینک کے پائپ عام طور پر بند ہو کر تکلیف دیتے ہیں، پریشان نہ ہوں آدھا کپ نمک سوراخ میں ڈال دیں یہ اندر جمی گریس کو اپنے اندر جذب کر لے گا اور چند ہی منٹوں میں آپ کا مسلہ حل کردے گا۔