صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کا ناشتہ بادشاہوں کی طرح کھانا چاہیے۔ ناشتہ ، دن کی سب سے اہم اور جسمانی صحت وتوانائی کیلئے بے حد ضروری ہے۔ میڈیکل سائنس بھی اس کے فائدے تفصیل سے بیان کر چکی ہے۔ تحقیق کے مطابق وہ افراد جو ناشتہ نہیں کرتے ان کا موٹاپے میں مبتلا ہونے کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ جہاں بہت ساری ایسی غذائیں موجود ہیں جو صحت کیلئے فائدہ مند ہیں وہیں کچھ ایسی غذائیں بھی موجود ہیں جو اسہال، تیزابیت اور طبیعت کی خرابی کا سبب بن سکتی ہیں۔
آج کے اس آرٹیکل کے ذریعے ہم آپ کو بتائیں گے کہ صبح اٹھنے کے بعدنہار منہ کونسی غذائیں کھانی چاہیں اور کن سے گریز کرنا چاہیے۔
نہار منہ نہ کھائی جانے والی غذائیں
کیک اور پیسٹری
نہار منہ خمیر رکھنے والی غذائیں جیسے کہ کیک اور پیسٹری کھانے سے آنتوں کی تکلیف اور معدے میں گیس کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
مٹھائیاں
صبح اٹھتے ہی نہار منہ میٹھا کھانا انسولین کی مقدار کو بڑھاتا ہے جس کی وجہ سے پینکریاز متاثر ہوتی ہیں ۔ جس سے ذیابطیس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
دہی

اگر آپ نہار منہ دہی کھاتے ہیں تو معدے میں ہائڈرو کلورک ایسڈ پیدا ہوتا ہے جو کہ لیکٹک ایسڈ کو ہضم کرنے والے بیکٹیریا کو ختم کردیتا ہے ۔ اس لئے خالی پیٹ دہی کھانا جسم کیلئے فائدہ مند نہیں۔
ناشپاتی
ناشپاتی میں پایاجانے والا فائبر معدے کی باریک اور نازک جھلی کو متاثر کر سکتا ہے۔ جس سے معدے کا السر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ٹماٹر
ٹماٹر میں ٹینک ایسڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہےجو خالی معدے میں تیزابیت کا باعث بنتا ہے۔جس سے معدے کا السر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
کھیرا اور دوسری کچی سبزیاں
کچی سبزیوں میں امائنو ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہےجو خالی پیٹ کے لئے نہائیت نقصان دہ ہے۔ ان سبزیوں کو نہار منہ کھانے سے سینے میں جلن اور پیٹ میں درد جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کیلے
اگر آپ نہار منہ کیلے کھاتے ہیں تو اس سے آپ کے خون میں میگنیشیم کا لیول بڑھ جاتا ہے۔جو کہ دل کے لئے نہائیت نقصان دہ ہے۔
مصالحے
صبح کے وقت نہار منہ مصالحے دار کھانا کھانے سے معدے کی نازک جھلی متاثر ہوتی ہے اور معدے میں تیزابیت بڑھتی ہے۔جس کی وجہ نظام انہظام میں کئی قسم کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
کولڈ ڈرنکس
خالی پیٹ کاربونک ایسڈ والی ڈرنکس پینے سے معدے کی نازک جھلی متاثر ہوتی ہے اور یہ ڈرنکس معدے تک پہنچنے والے خون کی مقدار میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔جس کی وجہ سے کھانا جلد ہضم نہیں ہوتا۔
کھٹے پھل
سٹرس پھلوں میں وافر مقدار میں سٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے۔اگر یہ پھل خالی پیٹ کھائے جائیں تو یہ سینے کی جلن اور معدے میں تیزابیت کا باعث بنتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ معدے میں السر کا باعث بھی بنتے ہیں۔
نیچے دی گئی غذائی نہار مُنہ کھانا انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے
دلیہ
دلیہ معدے کی نازک جھلی کو ہائڈروکلورک ایسڈ سے محفوظ رکھتا ہے۔ دلیہ میں وافر مقدار میں فائبر پایاجاتا ہے جو خون میں کولیسٹرول کے لیول کو کم کرتا ہے۔
انڈے
ماہرین کے مطابق صبح کے وقت نہار منہ انڈے کھانے سے ایک دن میں جسم کیلئے ضروری کیلوریز کی مقدار میں کمی آتی ہے۔
تربوز
نہارمنہ تربوز کھانے سے جسم میں پانی کا لیول برقرار رہتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پایا جانے والا لائکوپین آنکھوں اور دل کی صحت کے لئے موئثر ہے۔
بلیو بیریز
ایک نئی تحقیق کے مطابق صبح کے وقت نہار منہ بلیو بیریز کھانے سے حافظے،بلڈ پریشر اور میٹا بلوزم کے نظام میں بہتری آتی ہے۔
خمیر کے بغیر اناج سے بنی ہوئی بریڈ
بریڈ میں جسم کے لئے ضروری کاربوہائڈریٹس اور دوسرے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔بریڈ کو کھانے کا صحیح وقت صبح کا وقت ہے۔
خشک میوہ جات
اگر خشک میوہ جات کو نہارمنہ کھایا جائے تو یہ نظام انہضام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خون کی پی ایچ کو کنٹرول کرتا ہے۔
شہد
صبح کے وقت خالی پیٹ شہد کھانے سے جسم چست و توانا رہتا ہے۔شہد جسم کو ضروری انرجی مہیا کرتا ہے۔اس کے علاوہ شہد دماغ کو تیز بھی بناتا ہے۔
جئی کا دلیہ
جئی کا دلیہ نظام انہظام کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وافر مقدار میں پروٹین ،آئرن اور وٹامنز پائے جاتے ہیں۔