نہار مُنہ پیے جانے والے 6 حیرت انگیز ڈرنکس جو وزن کم کرتے ہیں

Posted by

اکثر لوگ شکائت کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ روزانہ ورزش کرتے ہیں مگر پھر بھی اُن کا وزن کم نہیں ہوتا، ایسے تمام احباب کے لیے جو ورزش کے باوجود وزن کم کرنے میں ناکام ہوئے ہیں ہم اس آرٹیکل میں پانچ ایسے ڈرنکس شامل کر رہے ہیں جن کو اگر ریگولر نہار مُنہ پیا جائے تو جہاں پیٹ کی چربی بہت جلد پگھل جائے گی وہاں بہت سے دُوسری بیماریوں کا بھی قدرتی علاج ہو جائے گا اور جسم توانا اور تندرست ہوجائے گا۔

نمبر 1 سونف کا پانی

cup, fennel, heat
Image source

سونف کا پانی وزن کم کرنے میں انتہائی مدد گار ہے جو میٹابولیزم کو تیز کرتا ہے، رات کو سونے سے پہلے ایک چائے کی چمچ سونف کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار مُنہ اُٹھ کر پی لیں۔

نمبر 2 زیرے کا پانی

cumin, cumin seeds, seeds
Image source

زیرے کے پانی میں اینٹی آکسائیڈینٹ، منرلز اور وٹامنز شامل ہوتے ہیں اور یہ کاربوہائیڈریٹس، چربی اور گلوکوز کو ہضم کرنے میں انتہائی مدد گار ہے زیرے کا پانی جسم کو ڈئ ہائیڈریٹ نہیں ہونے دیتا اور گرمیوں میں اس کا استعمال انتہائی مُفید ہے، استعمال کے لیے آدھی چائے کی چمچ زیرے کو رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ اُٹھ کر پی لیں چند ہی دنوں میں آپ کو فرق محسوس ہونا شروع ہو جائے گا۔

نمبر 3 اجوائن کا پانی

File:Ajwain.JPG
Image source

اجوائن کو پانی میں بھگو کر صبح نہار مُنہ پینے سے میٹابولیزم تیز ہوتا ہے اور جسم میں جمی ہوئی چربی پگھلتی ہے۔

نمبر 4 جو کے دلیے کا پانی

Oats, Oat Field, Arable, Cereals, Grain, Cornfield
Image source

ایک چمچ جو کا دلیہ پانی میں بھگو کر صبح نہار مُنہ چھان کر ایک چائے کی چمچ شہد ڈال کر پی لیں اور پھر قدرت کے کرشموں کا نظارہ اپنی آنکھوں سے کریں۔

نمبر 5 لیموں اور شہد کا پانی

Lemon, Citrus Fruits, Mint, Citrus, Citrus Fruit, Honey
Image source

لیموں اور شہد کو پانی میں ڈال کر نہار مُنہ پینے سے جسم کے فاضل مادوں کا اخراج ہوتا ہے میٹا بولیزم تیز ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

نمبر6 سبز چائے کا پانی

Green Tea, Tea, Tea Ceremony
Image source

سبز چائے میں کوئی کیولری نہیں ہوتی اور اس کا پانی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کا حامل ہوتا ہے اور جسم میں موجود چربی کو پگھلاتا ہے، بہترین نتائج کے لیے اسے صبح نہار مُنہ استعمال کریں۔