وادی ہوپر جہاں سے پرستان شروع ہوتا ہے

Posted by

وادی ہُوپر گلگت بلتستان میں نگر کی ایک انتہائی خُوبصورت وادی ہے جو شاہرہ قراقرم پر وادی ہنزہ کے مخالف سمت واقع ہے جہاں سے دریائے نگر کی ابتدا ہوتی ہے یہ وادی نگر خاص سے صرف 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ،بُلند و بالا پہاڑوں میں گھری یہ وادی جہاں سے دُنیا کے 3 بڑے گلیشیر ہوپر گلیشیر، برپو گلیشیر، میئر گلیشیر کی ابتدا ہوتی ہے دُنیا کی دُوسری بُلند ترین جھیل رش جھیل کا بیس کیمپ ہے جس کی بُلندی 4694 میٹر ہے ۔

File:Rush lake.JPG
Image curtsy: RajaislamRush lakeCC BY 3.0

وادی ہُوپر گولڈن پیک (7027 میٹر) ، باولتر پیک ، رش پیک، میر پیک (7257 میٹر) جیسے بُلند پہاڑوں کے درمیان واقع ہے اور ان پہاڑوں سے دُنیا کے دُوسرے بُلند ترین پہاڑ K2 کے علاوہ پاسو پیک، دیرن پیک اور راکا پوشی جیسے خُوبصورت پہاڑوں کا نظارہ لینے کے لیے سیاح ساری دُنیا سے یہاں آتے ہیں۔

File:Hopper Valley.jpg
Image Curtsy: Nadia khan Ali bouqHopper ValleyCC BY-SA 4.0

اس وادی میں موسم بہار اپریل کے بعد سے شروع ہوتا ہے اور جوُن کے آخر تک ختم ہوجاتا ہے اور کبھی کبھار اگست اور ستمبر تک چلا جاتا ہے اور پھر بہار کے بعد یہ وادی برف کی چادر اوڑھ لیتی ہے ۔

ہوپر گلیشیر کی چند خوبصورت تصاویر

ہوپر گلیشیر جہاں سے شروع ہوتا ہے

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\IMG_2447.JPG

ہوپر گلیشیر پر بنی برف کی خوبصورت کونز

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\IMG_2519.JPG

گلیشیر کا ایک خوبصورت نظارہ جس کے پار پریوں کا بسیرا ہے جو اپنی طرف بُلاتا ہے

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\IMG_2521.JPG

برف کے اس گلیشیر پر چلنا خطرناک ہوسکتا ہے لہذا چھڑی کا استعمال گرنے سے بچاتا ہے

D:\zubair pc backup\All Pics and videos\Karakaram\hooper glaci\100___06\IMG_2507.JPG

گلیشیر کی ان خوبصورت کونز تک پہنچنے کے لیے تقریبا ایک گھنٹہ پیدل چلنا پڑتا ہے

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\IMG_2669.JPG

گلیشیر پر دھوپ کے چشمے کا استعمال کریں وگرنہ آنکھیں کو نقصان پہنچ سکتا ہے

D:\zubair pc backup\All Pics and videos\Karakaram\hooper glaci\100___06\IMG_2579.JPG

کُچھ پتھر خطرناک ہوتے ہیں جن پر بیٹھنے سے پہلے اُن کی مضبوطی کو جانچنا بہت ضروری ہوتا ہے

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\IMG_2694.JPG

تھوڑا سا رومانی ہو جائیں اور فکر نہ کریں انشااللہ نہیں گریں گے

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\IMG_2704.JPG

نگر خاص کے بچوں کے ساتھ گُروپ فوٹو ، وادی کے بچوں کے لیے جاتے وقت چاکلیٹ اور کینڈیز لیکر جائیں گے تو بچے آپ کے دوست بن جائیں گے اور آپ کو خوب سیر کروائیں گے

D:\zubair pc backup\All Pics and videos\Karakaram\hooper glaci\100___06\IMG_2454.JPG

روبی، یاقوت وغیرہ ان پہاڑوں میں پائے جانے والے قیمتی پتھر ہیں جنہیں مقامی لوگ ڈھونڈ کر فروخت کرتے ہیں

D:\New folder\Downloads\Facebook Posts\posts\IMG_2951.JPG