وٹامن ای کی کمی کی علامات اور اس کمی کو پُورا کرنے کے طریقے

Posted by

وٹامن E ایک فیٹ سلوبل وٹامن ہے جو اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کا حامل ہے اور ہماری قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ وٹامن بہت سے کھانوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے اور کئی فوڈ پیک کرنے والی کمپنیاں اس وٹامن کو اپنی پروڈکٹس میں اضافی طور پر بھی شامل کرتی ہیں تاکہ کھانے میں اس کی مقدار بڑھائی جا سکے۔

چونکہ وٹامن ای کئی کھانوں میں پایا جاتا ہے اس لیے بہت کم دیکھا جاتا ہے کہ جسم میں اس کی کمی واقع ہو لیکن اگر جسم بیمار ہے تو اس وٹامن کی کمی واقع ہو سکتی ہے اور اگر درجہ ذیل علامات ظاہر ہوں تو ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہو جاتا ہے:

  • پیدل چلنے اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں دشواری
  • پٹھوں میں درد اور کمزوری
  • بینائی میں خرابی
  • صحت کا خراب ہونا

وٹامن E کی کمی کو کیسے پورا کرنا ہے

اگر آپ کو شک ہے کہ آپ میں وٹامن ای کی کمی ہے تو اپنے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کریں کیونکہ وٹامن ای کے سپلیمینٹ جسم میں کئی خرابیاں پیدا کر سکتے ہیں اور اگر اسے زیادہ مقدار میں کھا لیا جائے تو اس سے بلیڈینگ شروع ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اس لیے قدرتی کھانوں سے اس وٹامن کی کمی کو پُورا کرنا بہترین طریقہ ہے اور بیشمار کھانے ایسے ہیں جو اس وٹامن سے بھرپور ہیں۔

وٹامن E سے بھرپور کھانے

آپ وٹامن ای کی کمی کو بہت سے کھانوں سے پُورا کر سکتے ہیں اور وہ کھانے درجہ زیل ہیں:

  • ڈرائی فروٹس خاص طور بادام، مونگ پھلی اور بیج جن میں سورج مکھی کے بیج وغیرہ اس وٹامن سے بھرپور غذا ہے
  • اناج جسے ریفائن نہ کیا گیا ہو
  • کھانے کا تیل جو سبزیوں سے حاصل کیا جاتا ہے خاص طور پر سورج مکھی اور زیتون کا تیل
  • پتوں والی سبزیاں
  • انڈے
  • دلیہ
  • آم اور کیوی

وٹامن ای اضافی سپلیمینٹ

C:\Users\Zubair\Downloads\vitamin-e-3091394_1920.jpg

وٹامنز کے سپلیمینٹ کھانا وٹامنز اور منرلز کی کمی کو پُورا کرنے کا ایک طریقہ ہے مگر وٹامن ای کے سپلیمینٹ کھانے سے پہلے آپ کو سوچ وچار اور ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے خاص طور پر اُس وقت جب آپ کوئی اور ادویات بھی استعمال کر رہے ہوں کیونکہ یہ وٹامن ادویات کی صلاحیت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

وٹامن ای جن ادویات پر اثر انداز ہوتا ہے اُن میں سے کچھ درجہ ذیل ہیں:

  • کیمو تھراپی کی ادویات
  • ریڈیوتھراپی کی ادویات
  • نیاسین
  • سمواستاتین
  • اینٹی پلیٹ لیٹس
  • اینٹی کوگولینٹ

وٹامن E کی ضروری مقدار

بالغ افراد اور 14 سال سے بڑی عمر کے بچوں کے لیے روزانہ 15 ملی گرام وٹامن ای کھانا ضروری ہوتا ہے اسی طرح 1 سے 3 سال کے بچے کے لیے 6 ملی گرام، 4 سے 8 سال کے لیے 7 ملی گرام اور 9 سے 13 سال کے لیے 11 ملی گرام روزانہ کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ خواتین جو بچوں کو دُودھ پلا رہی ہوتی ہیں اُنہیں روزانہ 19 ملی گرام سے زیادہ اس وٹامن کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

روزانہ کی خوراک میں چند کھانوں کو شامل کرنے سے آپ وٹامن ای کی مناسب مقدار حاصل کر سکتے ہیں اور وہ کھانے درجہ ذیل ہیں:

  • سُورج مکھی کے ایک اونس بیجوں میں 7.4 ملی گرام وٹامن ای شامل ہوتا ہے
  • پی نٹ بٹر کے 2 چمچ 2.9 ملی گرام وٹامن ای پر مشتعمل ہوتے ہیں
  • آدھا کپ پالک میں 1.9 ملی گرام وٹامن ای پایا جاتا ہے

نوٹ: اپنی روزانہ کی خوراک کو متوازن رکھیں اور اگر وٹامن ای کی کمی کی علامات کو محسوس کرتے ہیں تو اپنے معالج سے رابطہ کریں۔