ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کی عادت صحت کو کئی نقصان پہنچاتی ہے

Posted by

ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے میں بہت سے لوگ سہولت اور آرام محسوس کرتے ہیں مگر ضروری نہیں ہے کہ آپ جس چیز میں آرام محسوس کر رہے ہوں وہ آپ کے لیے ٹھیک ہو کیونکہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کا مقبول عام سٹائل ہماری صحت پر کئی بُرے اثرات مرتب کرتا ہے اور اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ یہ ہمیں کس طرح نقصان پہنچا سکتا ہے۔

نمبر 1 اعصاب کو خراب کرتا ہے

ٹانگوں کا کراس بنا کر زیادہ دیر تک بیٹھنا اعصاب کی ایک بیماری Nerve Palsy کو پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے اور جب یہ پیدا ہوتی ہے تو پاؤں کا زمین سے اٹھنا مشکل ہو جاتا ہے آپ کی ٹانگیں سو جاتی ہیں اور ان پر محسوس کی حس وقتی طور پر ختم ہو جاتی ہے اور اگر اس پر زیادہ دیر تک توجہ نہ دی جائے تو یہ اعصابی رگوں کو بُری طرح متاثر کر سکتی ہے۔

نمبر 2 یہ ہائی بلڈ پریشر کا باعث ہے

G:\Pics Sharing\pxfuel.com (1).jpg

ایک تحقیق کے مطابق ٹانگ پر دوسری ٹانگ اس طرح رکھنا کے دوسری ٹانگ کا پاؤں آپ کی پہلی ٹانگ کے ٹخنے تک آجائے تو یہ بلڈ پریشر میں تیزی پیدا کرتا ہے اور اس تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اگر پاؤں گھٹنے کے برابر ہو تو پھر بلڈ پریشر میں تیزی پیدا نہیں ہوتی اور اگرچہ بلڈ پریشر کا اس طریقے سے ہائی ہونا بعد میں فوراً نارمل ہوجاتا ہے لیکن ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں میں اس طرح بیٹھنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ جب بلڈ پریشر ہائی ہوتا ہے تو اس سے دل کا دورہ پڑنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔

نمبر 3 جسمانی ساخت خراب کرتا ہے

ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر 3 گھنٹے سے زیادہ بیٹھنا کندھوں میں جھکاؤ اور کمر میں خم ڈالنے کا سبب بن سکتا ہے اس سے آپ کا سر کاندھوں سمیت آگے کو جھک جائے گا اور آپ کے کھڑے ہونے کی ساخت میں تبدیلی پیدا ہوجائے گی اور ساتھ ہی یہ آپ کی سپائن کو خراب کر کے پھٹوں میں درد کا سبب بھی بنے گا۔

نمبر 4 جوڑوں میں درد

ٹانگ پر ٹانگ رکھنا اور بیٹھنا صرف آپ کے پوسچر کو خراب نہیں کرتا بلکہ یہ جوڑوں میں درد کا سبب بھی بنتا ہے خاص طور پر گردن، نچلی کمر اور گھٹنے میں درد پیدا کرتا ہے اس لیے اگر آپ جوڑوں کے درد کا شکار ہیں تو ایسے بیٹھنے سے پرہیز کریں۔

نمبر 5 ٹخنوں میں سوزش

اگر آپ حاملہ ہیں تو ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا چھوڑ دیں کیونکہ اس سے پیدا ہونے والے بچے پر تو کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن آپ کے ٹخنوں میں سوزش پیدا ہو سکتی ہے اور ٹانگوں میں کریمپس ظاہر ہو سکتے ہیں اور اگر آپ ایسی کوئی بھی صورتحال محسوس کر رہی ہیں تو بیٹھنے کے دوران دونوں پاؤں کو زمین پر رکھیں۔

نوٹ: بیٹھنے کے دوران دونوں پیروں کو زمین پر رکھنا کسی ایک ٹانگ پر اضافی بوجھ نہیں ڈالتا اور اس طریقے سے خون لیجانے والی رگیں بھی دبتی نہیں ہیں اس لیے اگر آپ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کے بیٹھنے کے عادی ہیں تو اپنی اس عادت کو بدلنے کی کوشش کریں۔

Featured Image Preview Credit:Heart attack concept, woman suffering fr” (CC BY 2.0) by wuestenigel via Flicker.com