ٹوتھ پیسٹ کو اگرچہ دانت صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ صرف دانتوں کو نہیں چمکاتی بلکہ یہ آپ کے گھر کے اندر کئی ایسے کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو آپ کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں اور اس آرٹیکل میں ٹوتھ پیسٹ کے 13 ایسے استعمالات کا ذکر کیا جائے گا جو آپ کی زندگی کو آسان بنا دیں گے۔
نمبر 1 سلور کی چمک لوٹا دیتی ہے
سلور سے بنی چیزیں وقت کے ساتھ اپنی چمک کھو دیتی ہیں اور ان پر ایسی میل وغیرہ جم جاتی ہے جو عام طریقے سے اُترتی نہیں ہے لیکن ٹوتھ پیسٹ میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ سلور پر جمی میل وغیرہ کو انتہائی آسانی سے صاف کر دیتی ہے بس تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ کسی برش کیساتھ سلور کے اوپر ملیں اور جادو دیکھیں۔
نمبر 2 کار ہیڈ لائٹ
کار کی ہیڈ لائیٹ کا شیشہ وقت کے گُزرنے کیساتھ خراشوں اور پلاسٹک کے پُرانے ہونے سے دھندلا ہو جاتا ہے اور اگر آپ اسے ہیڈ لائٹ ٹھیک کرنے والوں سے صاف کرواتے ہیں تو جہاں آپ کے بہت زیادہ پیسے خرچ ہوتے ہیں وہاں یہ مکینک ہیڈ لائیٹ کی سیلز کو کھول کر اسے صاف کرتے ہیں جس سے لائٹ کے اندر موسچرائزر داخل ہونا شروع ہو جاتا ہے اور فوگ پیدا کر کے ہیڈ لائٹ کی روشنی کو متاثر کرتا ہے۔
ٹوتھ پیسٹ آپکا یہ کام آسان کر سکتی ہے بس اسے ہیڈ لایٹ کے شیشے کے اوپر مل دیں اور خشک ہونے پر کسی صاف کپڑے سے اچھی طرح صاف کر دیں آپ کی ہیڈ لائٹ کے سکریچ ختم ہو جائیں گے اور اُس کی چمک دمک واپس لوٹ ائے گی۔
نمبر 3 وائٹ پلاسٹک کا پیلا پن
سفیڈ پلاسٹک سے بنی اشیا جیسے آپ کے مونیٹر کی سکرین، آپکا اسے سی وغیرہ وقت کے ساتھ پیلا ہونا شروع ہو جاتا ہے اور برا لگنے لگتا ہے لیکن کسی دن اگر آپ اسے ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ صاف کر کے دیکھیں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ ٹوتھ پیسٹ کتنے کمال کی چیز ہے۔
نمبر 4 کینوس شوز
کپڑے سے بنے جُوتے خاص طور پر فلیٹ وغیرہ کو ٹوتھ پیسٹ اور برش سے صاف کریں یہ جُوتوں کی چمک دمک واپس لے آئے گی اور انہیں بلکل نئے جُوتوں جیسا بنا دے گی۔
نمبر 5 لکٹری کے فرنیچر سے داغ
لکڑی کے فرنیچر جیسے ٹیبل وغیرہ پر داغ دھبے پڑ جاتے ہیں اور انہیں صاف کرنا مشکل ہو جاتا ہے جس کے لیے آپ خطرناک کیمکلز سے بنے بلیچ استعمال کرتے ہیں اور پھر اسی ٹیبل پر کھانا وغیرہ بھی کھاتے ہیں جو صحت کے لیے ٹھیک نہیں ہوتا۔ اپنے فرنیچر کے داغوں پر ٹوتھ پیسٹ مل دیں اور پھر اسے برش یا کپڑے وغیرہ سے اچھی طرح صاف کریں یہ جہاں داغ صاف کرے گا وہاں فرنیچر کی پالش میں نئے جیسی چمک لے آئے گا۔
نمبر 6 کپڑوں کے داغ
ٹوتھ پیسٹ کپڑوں پر پڑے بہت سی اقسام کے داغ بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے چاہے وہ لپ سٹک کا داغ ہو یا سالن کا، ایسے داغ کے اوپر تھوڑی ٹوتھ پیسٹ مل دیں اور کسی کپڑے سے اسے اچھی طرح رب کر کے خشک ہونے پر دھو ڈالیں لیکن رنگین کپڑوں پر اس کا استعمال نہ کریں وگرنہ یہ اُس کا رنگ خراب کر دے گی۔
نمبر 7 باتھ رومز کی ٹوٹیاں اور شاور
باتھ رومز اور کچن وغیرہ میں لگی سینٹری بھی پُرانی ہوکر گندی ہو جاتی ہے لیکن اسے ٹوتھ پیسٹ سے صاف کر کے دیکھیں بلکہ انہیں کیا کسی بھی ایسی چیز جو کروم سے بنی ہو اُسے ٹوتھ پیسٹ صاف کرے اُس کی پُرانی چمک دمک واپس لے آتی ہے۔
نمبر 8 استری
استری کے نیچے بھی جب میل جم جائے تو یہ پریشانی کا باعث بنتی ہے لیکن آپ اسے ٹوتھ پیسٹ سے بھی صاف کر سکتے ہیں بس ٹوتھ پیسٹ کو اس پر اچھی طرح مل دیں اور کسی برش سے اس کی صفائی کریں یہ میل کو اکھاڑ پھینکے گی اس کے علاوہ استری کو نمک اور ریت پر رگڑنا بھی اس میل کو صاف کر دیتا ہے۔
نمبر 9 موبائل
موبائل کی سکرین اور باڈی پر سکریچ پڑ جانا عام بات ہے مگر یہ اُس کی لُک کو خراب کر دیتے ہیں اور اگر آپ ان سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو سکرین اور باڈی پر ٹوتھ پیسٹ مل دیں اور خشک ہونے پر کسی صاف کپڑے سے اسے اچھی طرح صاف کر کے اُتار دیں۔
نمبر 10 گندے ناخن
ہاتھوں اور پیروں کے ناخنوں پر اگر میل جمی ہو تو وہ آسانی سے نہیں اُترتی لیکن اگر آپ ان پر ٹوتھ پیسٹ مل کر 10 سے 15 منٹ لگا رہنے دیں اور پھر اچھی طرح دھو لیں تو آپ کے ناخن چمک اُٹھیں گے۔
نمبر 11 ہاتھوں کی بدبو
اگر آپ نے مچھلی دھوئی ہے، لہسن کاٹا ہے، ادرک چھیلا ہے یا کوئی اور ایسی چیز ہاتھوں سے استعمال کی ہے جس سے ہاتھوں میں بدبو پیدا ہو گئی ہو تو یہ عام صابن سے دھونے سے نہیں جائے گی اور اگر آپ ہاتھوں پر ٹوٹھ پیسٹ اچھی طرح ملکر ہاتھ دھوئیں گے تو آپ کے ہاتھ مہک اُٹھیں گے۔
نمبر 12 آفٹر شیو
آگر آپ کی جلد حساس ہے تو شیو کرنے کے بعد چاہے آپ کسی بھی آفٹر شیو کا استعمال کر لیں جلد پر بلیڈ چلنے کی جلن آپ کو تکلیف دے گے لیکن اگر شیو کرنے کے بعد چہرے پر ٹوتھ پیسٹ مل لیں گے تو یہ چہرے پر جلن پیدا نہیں ہونے دے گی بس کوئی بھی مینتھول ٹوتھ پیسٹ لے لیں اور شیو کے بعد چہرے پر مل کر خشک ہونے تک لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو دیں یہ جہاں جلن پیدا نہیں ہونے دے گی وہاں اپکی جلد کی ٹون کو بہتر بنائے گی۔
نمبر 13 بغلوں اور ناف کے نیچے
بغلوں اور ناف کے نیچے بال صاف کرنے کے بعد جلد پر جلن پیدا ہونے سے روکنے کے لیے ان حصوں پر ٹوتھ پیسٹ مل کر 1 سے 2 منٹ لگا رہنے دیں اور پھر پانی دھو دیں یہ آپکو پُرلطف ٹھنڈک دے گی اور آپ کی جلد کو جلن اور الرجی پیدا ہونے سے بچائے گی۔
Featured Image Preview Credit: Thegreenj, CC BY-SA 3.0, via Wikimedia Commons