خالق کائنات نے ہر انسان حتی کے درخت کے ایک پتے کو بھی دُوسرے پتے جیسا نہیں بنایا لیکن جو چیزیں ملتی جُلتی ہیں ان کی پہچان علم والوں کو دی چنانچہ باغ کا مالی درخت کے پتوں سے شناخت کر لیتا ہے کہ پھل کا ذائقہ کیسا ہو گا اسی طرح جو چیزیں انسان کی آپس میں ملتی ہیں اُن کے متعلق ماہرین نفسیات اپنی تحقیقات میں ملتے جُلتے خصائل کے نتائج پاتے ہیں اور آسٹرالوجیسٹ، پامسٹری اور میٹا فزکس جیسے علوم کے ماہرین اُن کی جسامت سے اُن کے ہاتھوں کی لکیروں سے اُن کے اُٹھنے بیٹھنے کے انداز سے ، اُن کی ناک سے آنکھوں سے، اُن کے ہاتھوں کی اور اُن کے پاؤں کی ساخت سے اُن کی شخصیت کے کے متعلق درست اندازہ لگا لیتے ہیں اور جب وہ اپنے علم کا اظہار کرتے ہیں تو اُن کے علم کے پیچھے چُھپی سچائی دیکھ کر اکثر لوگ حیران ہو جاتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں آسٹرالوجیسٹس اور پامسٹری کے ماہرین کی اُن آراء کو شامل کیا جا رہا ہے جس میں پاؤں کی مختلف ساخت سے شخصیت شناسی میں مدد لی جاتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ یہ آپ میں سے کئی لوگوں کو حیران کر دیں۔
نمبر 1 فلیم فُٹ

اس پاؤں کی پہچان یہ ہے کہ اس میں دُوسری انگلی انگوٹھے سے بڑی ہوتی ہے اور اس طرح کے پاؤں رکھنے والے افراد سپورٹس میں جلدی آگے نکل جاتے ہیں یہ افراد تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور ان کی سوچ جدت پسند اور عام انسانوں سے مختلف ہوتی ہے اور ان کے اندر موجود جوش اور جذبہ انہیں دوسروں پر غالب آنے کا موقع دیتا ہے لیکن ایسے افراد کو جب کوئی ان سے زیادہ ذہین اپنے مقصد کے لیے کسی بات پر اُکساتا ہے تو یہ جلد اُس کا ہتھکنڈہ بن سکتے ہیں لیکن غور کرنے کی جستجو انہیں جلد اس بات سے آگاہ کر دیتی ہے کہ وہ استعمال ہو رہے ہیں، ایسے افراد تھوڑے لا اُبالی بھی ہوتے ہیں لیکن ان کی محبت پر شک نہیں کیا جا سکتا مگر ان کی محبت کو سمجھنے کے لیے آپ کا ذہین ہونا ضروری ہے وگرنہ آپ اس عظیم جذبے کو محسوس نہیں کر پائیں گے خاص طور پر جوزا بُرج کی حامل خواتین ایسے افراد کے ساتھ زیادہ خوش نہیں رہتیں۔
نمبر 2 کامن فُٹ
پیر کی یہ ساخت ایسے پاؤں میں ہوتی ہے جس میں پیر کا انگھوٹھا باقی انگلیوں سے بڑا ہوتا ہے اور پھر بلترتیب ہر انگلی کا سائز تھوڑا چھوٹا ہوتا جاتا ہے۔ اس طرح کے پیر کو کامن فُٹ کہا جاتا ہے اور اس کے حامل افراد انتہائی تحمل مزاج اور اصول پرست انسان ہوتے ہیں اور ان میں اچانک لوگوں کو حیران کر دینے کی خوبی ہوتی ہے اور یہ خوبی انہیں کافی سوشل بنا دیتی ہے، ایسے افراد نئے سے نئے لوگوں سے ملنا پسند کرتے ہیں اور لوگ بھی جلد ان کے گرویدہ ہو جاتے ہیں۔
کامن فٹ رکھنے والے افراد سیاحت میں بیحد دلچسپی لیتے ہیں اورایک سے دُوسری ثقافت کا بہت جلد بغور مشاہدہ کر لیتے ہیں بلکہ اُن میں پسند آنے والی چیزوں کو اختیار کرتے ہیں، ایسے افراد جب اپنے جیسے پُرتحمل اور دھیمے افراد سے ملتے ہیں تو یہ دونوں ایک دُوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں لیکن تلخ لہجے اور بلا وجہ تہمت لگانے والے ان کی محبت سے محروم ہوجاتے ہیں۔
نمبر 3 سکوئر فُٹ

اس طرح کے پاؤں میں پاؤں کی تمام انگلیاں تقریباً سیدھی دیکھائی دیتے ہیں اور اس طرح کے پاؤں کے حامل افراد اُن لوگوں میں شمار ہوتے ہیں جن کی گہری سوچ اُنہیں دانا افراد کی صف میں کھڑا کر دیتی ہے کیونکہ یہ کسی بھی بات کے تمام پہلوؤں پر غور کرتے ہیں اور پھر ان کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں، ایسے افراد اپنی نفرت کا کبھی اظہار نہیں کرتے اور ان کی مرؤت لوگوں کو بدلنے پر مجبور کر دیتی ہے۔
اپنے ارادے پر پختہ رہنے والے سکوئر فٹ کے مالک معاشرے میں اپنا بہت جلد مقام بنا لیتے ہیں اور ان سے ملنے جلنے والے ان کا ادب و احترام کرتے ہیں، ایسے افراد محبت کو بہت گہری نگاہ سے دیکھتے ہیں اور رومانوی محبت کو پسند تو کرتے ہیں لیکن اس سے متاثر نہیں ہوتے اس لیے چال باز پارٹنر ان کے ساتھ زیادہ خوش نہیں رہتے اور اُنہیں اُن کے مقصد میں ہمیشہ شکست ہوجاتی ہے۔
نمبر 4 سٹریچڈ فٹ

یہ پاؤں نسبتاً لمبا ہوتا ہے اور پیر کے انگوٹھے کا سائز باقی انگلیاں سے نمایاں طور پر بڑا ہوتا ہے اور اس ساخت والے افراد سیدھی سوچ رکھنے والوں میں شامل ہوتے ہیں ان کا مزاج تیڑھی سوچ والوں کے ساتھ جلدی بدل جاتا ہے، یہ لوگ لوگوں میں جلدی گھلتے ملتے نہیں ہیں اور ان کا حلقہ احباب چند ہی لوگوں پر مشتمل ہوتا ہے لیکن ایسے چند لوگ جو یہ تلاش کرتے ہیں اپنے اندر بیمشار خوبیاں لیے ہُوئے ہوتے ہیں جنہیں سٹریچڈ پاؤں رکھنے والے نہ صرف خود سیکھتے ہیں بلکہ ان سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔
ایسے افراد introvertedایک ہی طرح کے کام سے جلد اُکتا جاتے ہیں اور سوچ میں جداگانا انداز ہونے کی وجہ سے جدت پسندوں کے بہت گہرے دوست بن جاتے ہیں اور نئے سے نئے پراجکٹس کو تکمیل دینا ان کی زندگی کو پُر لطف بنا دیتا ہے۔ یہ افراد محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور اگر کبھی غصہ کر جائیں تو جلدی ہی صلہ کر لیتے ہیں اور دیر تک ناراض نہیں رہتے۔