پانچ گھریلو بجلی کی ایپلائنسیز جو پاور آف کے بعد بھی بجلی استعمال کرتی رہتی ہیں

Posted by

بجلی کی ایجاد اٹھارویں صدی کی ایک عظیم ایجاد ہے جسے پہلے پہل صرف بلب سے روشنی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا مگر وقت گُزرنے کے ساتھ ساتھ آج یہ ہماری زندگی کا ایک اہم جُز بن گئی ہے اور اس سے چلنے والی اشیا کی لسٹ کی گنتی کرنا اب تقریباً نا ممکن ہے۔

تھالس، بیجمن فرینکلن، مائیکل فریڈی جیسے سائنس دان جنہوں نے بجلی کی ایجاد میں اہم کردار ادا کیا آج اُن کی اس ایجاد سے دُنیا کا نظام چل رہا ہے مگر وقت گُزرنے کیساتھ ساتھ بجلی کی قیمت اتنی بڑھ چُکی ہے کے ایسا لگتا ہے کہ اگلے کُچھ سالوں میں یہ عام انسان کی پہنچ سے بلکل باہر ہوجائے گی۔

اس آرٹیکل میں ہم بجلی سے چلنے والی چند ایسی گھریلو ایپلائنسیز کا ذکر کریں گے جنہیں ہم استعمال کرنے کے بعد اگر بند بھی کر دیں مگر ساکٹ سے سوئچ آف کر کے اُن کی تار نہ اُتاریں تب بھی وہ بجلی کو استعمال کرتے رہتے ہیں اور ہمارے بجلی کے بل میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

نمبر 1 موبائل چارجرز

C:\Users\Zubair\Downloads\2-pin-2-pin-plug-access-accessories-accessory-adapter-1437963-pxhere.com.jpg

ہم عام طور پر موبائل چارج کرنے کے بعد چارجر سے علیحدہ کرتے ہیں اور چارجر کو ساکٹ میں لگا رہنے دیتے ہیں اورسوئچ آف نہیں کرتے، موبائل چارجرز کو سوئچ آف نہ کیا جائے تو بھی وہ بجلی استعمال کرتے رہتے ہیں اور روزانہ تقریباً 2 واٹ بغیر موبائل چارج کیے بجلی پھونک دیتے ہیں، گو کہ 2 واٹ بجلی اتنی مہنگی نہیں کہ ہم اس کی پرواہ کریں لیکن اگر 20 کروڑ عوام میں سے 3 کروڑ لوگ موبائل چارجر استعمال کر رہے ہوں اور ایسا کر رہے ہوں تو وہ روزانہ تقریبا 6 ہزار کلوواٹ بجلی بغیر استعمال کیے ضائع کر دیتے ہیں جو کے ایک بڑا نقصان ہے۔

نمبر 2 ڈیجیٹل ٹی وی کا چینل باکس

TV remote control

یہ پروڈکٹ بھی اب تقریباً ہر گھر میں موجود ہے اور ہم عام طور پر اسے ریموٹ سے آف کر دیتے ہیں مگر سوئچ آف نہیں کرتے۔

ریموٹ سے آف کرنے کے بعد ایسی ایپلائنسیز سٹینڈ بائی مُوڈ میں چلی جاتی ہیں اور بجلی کا استعمال جاری رکھتی ہیں، ڈیجیٹل ٹی وی چینل باکس سٹینڈ بائی مُوڈ پر روزانہ تقریباً 22 سے 25 واٹ بجلی پھونک دیتا ہے اور اگر ہم اسے سوئچ آف کر دیں تو ماہانہ تقریباً ایک کلو واٹ کے لگ بھگ بجلی بچا سکتے ہیں۔

نمبر 3 ٹی وی

C:\Users\Zubair\Downloads\cabinet-735161_1920.png

ڈیجیٹل باکس کی طرح ٹی وی بھی سٹینڈ بائی مُوڈ پر بجلی پھونکتا رہتا ہے اگرچہ آج کے جدید ایل سی ڈی اور ایل ای ڈی ٹی وی پُرانے پکچر ٹیوب ٹی وی سے بہت کم بجلی استعمال کرتے ہیں مگر پھر بھی یہ ٹی وی سٹینڈ بائی مُوڈ پر روزانہ تقریباً 24 سے 30 واٹ بجلی ضائع کر دیتے ہیں۔

نمبر 4 ڈسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کمپیوٹر

C:\Users\Zubair\Downloads\laptop-technology-gadget-blue-desktop-computer-personal-computer-31092-pxhere.com.jpg

کمپیوٹر بھی آج کے انسان کی زندگی کا ایک اہم جُز ہے، ایک لیپ ٹاپ کمپیوٹر ڈسک ٹاپ کمپیوٹر سے تقریباً آدھی بجلی استعمال کرتا ہے اور اگر ہم ڈسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کو سلیپ مُوڈ میں چلتا چھوڑ دیں تو یہ بند نہیں ہوتے بلکہ مسلسل بجلی استعمال کرتے رہتے ہیں، ایک اندازے کے مُطابق ایک لیپ ٹاپ سلیپ مُوڈ میں 96 واٹ سے زیادہ بجلی روزانہ پھونک دیتا ہے یعنی تقریباً 3 کلوواٹ ماہانہ یہ ہمارے بجلی کے بل میں اضافہ کرتا ہے۔

نمبر 5 ٹائمر ایپلائنسیز

C:\Users\Zubair\Downloads\microwave-2326231_1280.png

مائکرو ویو، اے سی وغیرہ یا وہ ایپلائنسیز جن پر ٹائمر میٹر وغیرہ جلتے رہتے ہیں سٹینڈ بائی مُوڈ پر روزانہ 108 واٹ سے زیادہ بجلی ضائع کر دیتے ہیں۔

عام طور پر لوگوں کا خیال ہے کہ اس سے بہت ہی محدود مقدار میں بجلی ضائع ہوتی ہے لیکن اگر گھر کی ایسی تمام اشیا کو گنا جائے اور اُن کی ضائع کی ہوئی بجلی کو جمع کیا جائے تو یہ ہمارے بجلی کے بل میں خاطر خواہ کمی لا سکتی ہے اور اگر ساری قوم اس بات پر دھیان دینے لگے تو کوئی شک نہیں کہ اتنی بجلی بجائی جاسکتی ہے جس سے کئی ملیں چل سکیں اور کئی لوگوں کو روزگار میسر آ جائے۔