پاکستان کی چند تصاویر جو آنکھوں کو ٹھنڈا اور عقل کو حیران کر دیں گی

Posted by

سر زمین پاکستان کو رب کائنات نے اتنا حسین اور دلکش بنایا ہے کہ اس کی مثال دُنیا کے اور کسی مُلک میں نہیں ملتی، ہمارے مُلک کی زمین میں دُنیا کے بُلند ترین پہاڑ ہیں، سرسبز میدان ہیں، بدل کھاتے دریا اور نہروں کا وسیع اور خوبصورت نظام ہے، ریگستان ہیں اور بیحرہ عرب کے ساتھ ایک طویل ساحل ہے۔

اس آرٹیکل میں پاکستان کی چند ایسی خُوبصورت تصاویر کو شامل کیا جارہا ہے جن کی خُوبصورتی آپ کی آنکھ کی ٹھنڈک بنے گی اور آپ کی عقل کو حیران کرنے کیساتھ ساتھ آپ کو غور کرنے کی دعوت دے گی اور کوئی شک نہیں غور کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔

جھیل رتی گلی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadeem Khawar Photography (@nadeemkhawar_) on

آزاد کشمیر نیلم وادی میں 12130 فٹ کی بُلندی پر موجود رتی گلی کی یہ جھیل دیکھنے والے کو سحر زدہ کر دیتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadeem Khawar Photography (@nadeemkhawar_) on

رتی گلی جھیل کا ایک خُوبصورت منظر جسے ندیم خاور نے کیمرے میں بند کر لیا۔

درویش

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadeem Khawar Photography (@nadeemkhawar_) on

پیروں فقروں کی سرزمین پاکستان میں ایک درویش خُدا مست کی بیخود دھمال جسے ندیم خاور کے کمیرے نے محفوظ کرلیا۔

ہنزہ کا چمکتا سُورج

NK__0460

وادی ہنزہ آسمان کو چھُونے والے پہاڑوں کے درمیان ایک ایسی وادی ہے جو ہر روز اپنا رنگ بدلتی ہے اور غور کرنے والوں کو خالق کی خبر دیتی ہے، وادی ہنزہ کی ایک خُوبصورت تصویر جسے ہمارے مُلک کے باکمال فوٹوگرافر ندیم خاور نے کیمرے میں بند کیا۔

دیوسائی

Deosa.........IMG_0147(2)-1

زمین سے 4 ہزار 1 سو 14 میٹر کے بُلندی پر زمین کی چھت کہلانے والے دیوسائی نیشنل پارک میں موجود ایک ریچھ جو حیران ہو کر کیمرہ مین ندیم خاور کو دیکھ رہا ہے۔

File:Deosai "The Land of Giants".jpg
Farhan Rehman / CC BY-SA

نلتر جھیل

Naltar 02.........IMG_8867-1

گلگت بلتستان میں نلتر جھیل کا ایک خُوبصورت منظر جو آنکھوں کو ٹھنڈا کر دیتا ہے۔

راکا پوشی

گلگت سے ہنزہ جاتے ہُوئے راکا پوشی پیٹرول پمپ کے بعد آنے والا موڑ مُڑتے ہی 7ہزار 7 سو 88 میٹر اونچا برف سے ڈھکا یہ سفید پہاڑ دیکھ کر غور کرنے والے یہی سوچتے ہیں کے خالق نے ایسے کیسے بنایا ہوگا۔

Rakaposhi 7788m........................IMG_1411

راوی کنارے بچے

Slum at Ravi Lahore.

دریائے راوی کے کنارے رہنے والے خوبصورت بچے جو ٹائر کیساتھ کھیل رہے ہیں۔

بیل دوڑ

Ox Race.

بیل دوڑ کا ایک خوبصورت منظر جو ندیم خاور صاحب نے تصویر میں اُتارا۔

مٹی کے گھر

Mud house.

پاکستان کے دیہات میں آج بھی لوگ مٹی کے گھروں میں رہتے ہیں۔

بادشاہی مسجد لاہور

Badshahi Mosque, Lahore-Pakistan.

لاہور بادشاہی مسجد میں نماز کا ایک روح پرور منظر جسے کیمرہ مین نے محفوظ کیا۔

Badshahi Mosque

منی مرگ

Minimerg

پاکستان کی ایک اور خوبصورت وادی منی مرگ جہاں قُدرت روز رنگ بھرتی ہے۔

کے ٹو

K-2(8611m).

دُنیا کا دوسرا بُلند ترین پہاڑ کے ٹو جس کی بُلندی 8 ہزار6 سو 11 میٹر ہے۔

Gilkey Memorial.

کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں جان سے بازی ہار جانے والوں کی یاد میں بنایا گیا گیلکی میموریل۔

Picture Preview Credit: Mr Nadeem Khawar

Featured Image Preview Credit: Anthonymaw / CC BY-SA