پاکستان کی 10 مشہور سوغاتیں جن کی کوالٹی کا دُنیا میں کوئی ثانی نہیں

Posted by

پاکستان دُنیا کا ایسا ملک ہے جہاں ہر 25 کلو میٹر بعد زُبان بدل جاتی ہے یہاں آپکو جون جولائی کی سخت گرمی میں اسلام آباد سے صرف دو ڈھائی سو کلومیٹر سفر کرنے پر برف باری مل سکتی ہے اور یہاں آپ کو دسمبر اور جنوری کی سخت سردی میں سندھ اور پنجاب کے کُچھ علاقوں میں ایسی گرمی مل سکتی ہے کہ آپکے پسینے چھوٹ جائیں، پاکستان کا کلچر تو دور کی بات ہے یہاں کے ایک شہر کی بھینسیں دوسرے شہر کی بھینسوں سے مخلتف ہیں۔

ایسے دلچسپ مُلک میں ہر شہر کی اپنی ایک پہچان ہے جو اُسے دوسرے شہروں سے جُدا کرتی ہے اس آرٹیکل میں ہم پاکستان کے مخلیف شہروں کی مشہور اور ایسی سوغاتوں کا ذکر کریں گے جن کی کوالٹی دُنیا میں اور کہیں نہیں پائی جاتی تو چلیے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔
نوٹ: نیچے دی گئی ترتیب صرف شُماری ہے۔

نمبر 1 مُلتانی سوہن حلوہ

کیا آپ جانتے ہیں مُلتانی سوہن حلوہ سب سے زیادہ پاکستان سے باہر کھایا جاتا ہے کیوں کے بیرون مُلک رہنے والے پاکستانی سالانہ ہزاروں من حلوہ پاکستان سے جاتے ہُوئے لیکر جاتے ہیں یا وہیں سے منگواتے ہیں اور دوست احباب کو یہ دودھ اور ڈرائی فروٹ سے بنا انتہائی لذیز حلوہ بطور سوغات تحفہ دیتے ہیں۔

نمبر 2 خلیفہ نان خطائی

ویسے تو لاہور بیشمار سوغاتوں کا شہر ہے لیکن ان سوغاتوں پر آجکل خلیفہ کا راج ہے جس کی نان خطائی لاہور سمیت ساری دُنیا میں جو ایک بار کھاتا ہے پھر وہ بار بار کھاتا ہے۔

نمبر 3 میانوالی کے کھُسےاور چپلیں

میانوالی میں جُوتا آج بھی ہاتھ سے بنایا جاتا ہے اور یہاں کے کھُسے اور چپلیں اپنی خوبصورتی اور پائیداری کی وجہ سے ساری دُنیا کے پاکستانیوں میں انتہائی مقبول ہیں۔

نمبر 4 فیصل آباد کاٹن

https://i2.wp.com/lafzblog.overstockpk.com/wp-content/uploads/2019/04/fileclock-tower-faisalabad-by-usman-nadeem-jpg.jpeg?w=700
Image Credit: Usman Nadeem [CC BY-SA 4.0 (https://creativecommons.org/licenses/by-sa/4.0
آٹھ بازاروں کا شہر فیصل آباد میں پاکستان کی سب بڑی ٹیکسٹائل انڈسٹری موجود ہے جہاں دُنیا کی بہترین کاٹن، لان، بیڈ شیٹ اور پردے اور بیشمار چیزیں بہترین کوالٹی میں انتہائی سستے داموں خریدی جاتی ہیں ، خاص طور یہاں کی مشہور لال مل جہاں اب ستارہ لال سینٹر ہے سستی اور بہترین ٹیکسٹائل کی بہت بڑی مارکیٹ ہے۔

نمبر 5 وزیر آباد کے چمچے اور کانٹے

پاکستان شہر وزیر آباد میں بننے والی سٹیل کی کٹلری کا شُمار دُنیا کی بہترین کٹلری میں ہوتا ہے جو ساری دُنیا کے بڑے بڑے ہوٹلز میں استعمال ہوتی ہے، اگر وزیر آباد جائیں توہ وہاں کہ چمچ اور کانٹے دیکھ کر اور اُن کی قیمت جان کر آپ مجبور ہو جائیں گے کہ اُنہیں خریدیں۔

نمبر 6 سیالکوٹ

پاکستان فٹ بال کھیلنے میں تو پیچھے رہ گیا لیکن ساری دُنیا کے عظیم فٹ بالر فٹ بال پاکستان کا ہی پسند کرتے ہیں، سیالکوٹ شہر کئی سالوں سے فیفا کے ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال بناتا ہے اور نا صرف فٹ بال بلکہ یہاں کھیلوں کا دیگر سامان بھی انتہائی معیاری اور بہترین کاریگروں کے ہاتھ سے بنتا ہے اور ساری دُنیا میں مشہور ہے۔

نمبر 7 خیبر پختونخواہ

سوغاتوں کا صوبہ جہاں دُنیا کے انتہائی قیمتی ہیروں سے لیکر بیشمار ایسی سوغاتیں ہیں جن کا مقابلہ دُنیا میں کہیں نہیں خاص طور پر سوات کے آڑو اور نایاب ٹراؤٹ مچھلی، پشاور کا چرسی تکہ جسے نہ صرف پاکستانی شوق سے کھاتے ہیں بلکے ساری دُنیا کے سیاح چرسی تکہ پر آتے ہیں اور اُنگلیاں چاٹتے ہُوئے جاتے ہیں۔ پشاور کے جوسی چپلی کباب سوائے پشاور کے دُنیا میں اور کہیں نہیں ملتے، اور مشہور زمانہ پشاوری چپل جسے ہاتھ سے بنایا جاتا ہے کاریگروں کی مہارت کا مُنہ بولتا ثبوت ہے اور اس صوبے کی مقبول ترین سوغات ہے۔

نمبر 8 شکار پُور سندھ

سندھ کے شہر شکار پُور کا شکار پُوری اچار جسے خاص شکار پُوری مصالحہ جات سے بنایا جاتا ہےساری دُنیا کے پاکستانیوں میں انتہائی مقبول ہے اور اسے اُنگلیاں چاٹتے ہُوئے کھایا جاتا ہے، اس شہر میں آپ کو تقریباً ہر کھانے والی چیز کا اچار ملے گا یہاں تک کے گوشت کا اچار خاص طور پر چکن کا اچار انتہائی مزیدار ہے۔

سندھ کے شہر خیر پُور کی بادام والی کھجوریں اور کھویا کھانے کے بعد آپ کو احساس ہوتا ہے کہ کھویا اور کھجور آج سے پہلے نہیں کھائی تھی، سندھ کے شہر ہالہ میں بنائی جانے والی سندھی ٹوپی اور اجرک سندھ کی پہچان ہے اور سندھ کی مشہور سوغات مانی جاتی ہے۔

سندھ کے شہر لاڑکانہ کے امرود کھانے کے بعد شائد آپکو پھر کسی اور جگہ کے امرود اچھے نہ لگیں اور پاکستانیوں سمیت ساری دُنیا سارا سال اس صوبے کے آم پکنے کا انتظار کرتی ہے ۔

نمبر 9 بلوچستان

پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان بیشمار سوغاتوں سے بھرا پڑا ہے خاص طور پر زیارت کی بلیک چیری، کوئٹہ کے سیب اور اس صوبے کا ڈرائی فروٹ کھانے والوں کو ایسا ذائقہ دُنیا میں کہیں نہیں ملے گا۔

نمبر 10 گلگت بلتستان

https://i2.wp.com/lafzblog.overstockpk.com/wp-content/uploads/2019/04/filebeauty-of-gilgit-baltistan-jpg.jpeg?w=700
Image Credit: Faizalalwani [CC BY-SA 4.0 (https://creativecommons.org/licenses/by-sa/4.0)]
گلگت بلتستان پاکستان کا ایک ایسا صوبہ ہے جس کے بُلند بالا پہاڑ نوادرات و جواہرات سے بھرے ہُوئے ہیں اس صوبے میں پائی جانی والی ہر چیز ہی سوغات ہے خاص طور پر خوبانی جس کی 82 سے زیادہ اقسام اس صوبے میں پائی جاتی ہیں، آلو بُخارہ، چیری، بادام، اخروٹ اس صوبے کی پہچان ہے، یہاں کے پہاڑوں پر اُگنے والا قہوہ ساری دُنیا میں انتہائی مقبول ہے۔