پاکستان میں سالانہ ایک دفعہ سول ایوارڈز دیے جاتے ہیں، سب سے پہلے چودہ اگست کو جن لوگوں کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہو اُن کا نام بتایا جاتا ہے اور ایوارڈ دینے کی تقریب 23 مارچ کو منقد کی جاتی ہےاور آئین کے مطابق صدر پاکستان سول ایورڈ جیتنے والوں کو خود ایوارڈ تقسیم کرتے ہیں۔
سول ایوارڈز کی یہ تقریب 19 مارچ 1957 میں شروع ہوئی جس میں آرٹ ، لڑیچر، سپورٹس، سائنس اور نرسنگ کے شعبہ جات میں بہترین کارکردگی انجام دینے والوں کو سراہنے کے لیے ایوارڈ دیے گئے۔
پاکستان میں سول ایوارڈز پانچ مختلف کیٹگریز میں دیے جاتے ہیں اور ہر کیٹگری میں چار ایوارڈ رکھے جاتے ہیں جن کی تفصیل درجہ ذیل ہے۔
نمبر 1 نشان (عزت اور احترام کے لیے)(The Order Of Symbol)
نشان پاکستان کا سب سے بڑا سول ایواڈ ہے جو پاکستان کے بہترین خدمت سر انجام دینے پر عزت اور احترام کے لیے دیا جاتا ہے اور اس کے چار درجے ہیں، نشان پاکستان، حلال پاکستان، ستارہ پاکستان، تمغہ پاکستان۔
نمبر 2 شجاعت(The order of Bravery)
نشان شجاعت بہادری کے لیے دیا جاتا ہے اور یہ ایوارڈ صرف پاکستانی شہریت رکھنے والوں کو دیا جاتا ہے اس ایوارڈ کے بھی چار درجے ہیں، نشان شجاعت، حلال شجاعت، ستارہ شجاعت، تمغہ شجاعت۔
نمبر 3 امتیاز (Order of Excellence)
یہ اعلی اعزاز بترین کارکردگی کرنے والوں کو دیا جاتا ہے اور اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے لیے بھی پاکستانی ہونا شرط ہے اس ایوارڈ کے بھی چار درجے ہیں ، نشان امتیاز، حلال امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز۔
نمبر 4 نشان قائداعظم(The Order of Quid Azam)
یہ اعلی سول ایوارڈ (اعزاز محمد علی جناح) سائنس، آرٹس، لٹریچر، سپورٹس اور نرسنگ کے شعبہ میں بہترین کارکردگی دیکھانے والوں کو دیا جاتا ہے اور اسکے بھی چار درجات ہیں، نشان قائداعظم ، حلال قائداعظم، ستارہ قائداعظم، تمغہ قائداعظم۔
نمبر 5 خدمت(The Order of Service)
یہ اعزاز خدمت کے شعبے میں دیا جاتا ہے اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے لیے پاکستانی ہونا شرط نہیں ہےاور اس کے چار درجے ہیں، نشان خدمت ، حلال خدمت، ستارہ خدمت، حلال خدمت۔