پاکستان کے شہروں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے ریکارڈ جو آج تک نہیں ٹوٹے

Posted by

سردی ہو یا گرمی بارش موسم کو خوشگوار بنا دیتی ہے خاص طور پر گرمی میں لیکن یہی بارش اگر زیادہ برس جائے تو یہ خطرناک بھی بن جاتی ہے کیونکہ نوع علیہ السلام کے دور میں طوفان بارش سے ہی شروع ہُوا تھا اور پانی نے ساری زمین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

اس آرٹیکل میں ہم پاکستان کے شہروں کی تاریخ کو شامل کر رہے ہیں جب شدید بارش نے وہاں بارش کےاگلے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دئیے اور اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

اسلام آباد

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ 9ملی میٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ بارش کو تیز طوفانی بارش سمجھا جاتا ہے اور پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں 23 جولائی 2001 کو صرف 12 گھنٹے میں 620 ملی میٹر یعنی 24.4 انچ بارش ریکارڈ کی گئی جو پاکستان کی تاریخ کی اب تک کی سب سے تیز بارش ہے۔

پنجاب

C:\Users\Zubair\Downloads\pexels-syed-abdullah-1897576.jpg

صوبہ پنجاب میں اب تک کی سب سے تیز بارش پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ریکارڈ ہُوئی جب 24 جولائی 2001 کو راولپنڈی میں کلاوڈ برسٹ کرنے کے نتیجے میں ایک ہی دن میں 335 ملی میٹر بارش برس گئی اور پھر نالہ لئی نے پنڈی شہر میں تباہی مچادی۔

پنجاب کے دارلخلافہ لاہور میں 5 ستمبر 2014 کو تاریخی بارش ریکارڈ کی گئی اور صرف 24 گھنٹوں میں لاہور شہر میں 300 ملی میٹر بارش برسی جس سے سارا لاہور شہر ڈوب گیا اور کئی حادثات میں لوگوں کی جانیں گئیں اور اسی روز پنجاب کے شہر جہلم میں 296 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہُوئی اور اسی روز سیالکوٹ اور مانگلا میں 251 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ بنا جو ان شہروں کا آج تک کا بارش کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔

پنجاب کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں 5 ستمبر 1961 کو ہونے والی 264.2 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ پچھلے 59 سال سے قائم ہے، اسی طرح مری میں 10 ستمبر 1992 میں 255 ملی میٹر بارش چند گھنٹوں میں برس گئی۔

سرگودھا شہر میں 29 جولائی 2007 کو 205 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ بنا جو پھر آج تک نہیں ٹُوٹا۔

سندھ

File:P & T colony Karachi.jpg
Intisar Ali / CC BY-SA

صُوبہ سندھ میں آج تک بارش کا سب سے بڑا ریکارڈ ٹنڈو غلام علی میں بنا جب 11 اگست 2011 کو وہاں 350 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہُوئی اور یہ ریکارڈ پاکستان میں بارش کا دُوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔

سندھ کے شہر دیپلو میں 7 ستمبر 2011 کو 312 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ بنا اور جیکب آباد جیسے گرم شہر میں 10 ستمبر 2012 کو 305 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہُوئی۔

سندھ کے دارلخلافہ کراچی میں آج تک کی سب سے زیادہ بارش 7 اگست 1953 میں ریکارڈ ہُوئی اور صرف 24 گھنٹے میں منورہ کے علاقے میں 278.1 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی۔

سندھ کے دیگر شہروں میں نواب شاہ کا ریکارڈ 256.6 ملی میٹر ہے جو 2 جولائی 1972 میں بنا، حیدرآباد 250.7 ملی میٹر 12 ستمبر 1962، لاڑکانہ 209 ملی میٹر 8 جولائی 2003۔

خبیر پختونخواہ

Heavy Rain Shower

خیبر پختونخواہ میں آج تک سب سے تیز بارش رسالپور میں ریکارڈ ہُوئی جب 29 جولائی 2010 کو وہاں 280 ملی میٹر طوفانی بارش برسی۔

صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارلخلافہ پشاور میں 29 جولائی 2010 کو 274 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ بنا جو آج تک قائم ہے اس صوبے کے دوسرے شہروں میں چیرٹ میں 29 جولائی 2010 میں 257 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ بنا اور کوہاٹ میں 26 اگست 2011 کو 240 ملی میٹر جیسی تیز بارش برسی۔

بلوچستان

File:Quetta Railway Station.jpg
M.irfan44 / CC BY-SA

پاکستان کا اس صُوبے میں بہت کم بارش ہوتی ہے اور اسکا زیادہ تر علاقہ گرم مرطوب ہے، اس صوبے کے دارلحکومت کوئٹہ میں آج تک کی سب سے زیادہ بارش 1982 میں ریکارڈ ہُوئی ہے جب وہاں پُورے سال میں 949 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور اس ریکارڈ سے پہلے وہاں کا سالانہ ریکارڈ 360 ملی میٹر تھا جو 1991 میں بنا تھا۔

Featured Image Preview Credit: Emmanuelkwizera / CC BY-SA