ہمارے بال ایک خاص قسم کی پروٹین (کیراٹین) سے بنتے ہیں، کیمکلز سے بنے شیمپو اور صابن، کھارا پانی، فضائی آلودگی اور تیز گرم پانی وغیرہ کیراٹین کو توڑ دیتا ہے جس سے بال رُوکھے خُشک اور بے جان ہو کر ٹُوٹنا شروع کر دیتے ہیں اور اس موقع پر بالوں کو دوبارہ تندرست کرنے کے لیے اُنہیں پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔
پروٹین ماسک استعمال کرنے سے پہلے آپ کا یہ جاننا ضروری ہے کہ کیا واقعی آپ کے بالوں کو پروٹین کی ضرورت ہے، اگر آپ کے بال ڈرائی ہو رہے ہیں، ڈیمج ہیں اور سخت ہوگئے ہیں تو اسکا مطلب یہ ہے کہ بال ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہیں اور اسے موقع پر انہیں کنڈینشر کی ضرورت ہے اور اگر بال سٹریچ کرنے سے پتلے ہوکر کمزور ہوگئے ہیں اور ٹُوٹ رہے ہیں تو یہ نشانی ہے کہ بالوں کو پروٹین کی ضرورت ہے۔
بازار میں فروخت ہونے والے ہیر پروٹین ماسک بالوں کے لیے مُفید تو ہیں مگر مہنگے ہونے کے باعث سب لوگ اسے خرید نہیں سکتے اس لیے اس آرٹیکل میں ہم پروٹین سے بھرپُور ہیر ماسک بنانے کے چند مُفید اور آسان گھریلو ٹوٹکوں کا ذکر کریں گے جو جیب پر بوجھ نہیں بنیں گے اور انہیں استعمال کرکے آپ بھی اپنے بالوں کو گھنے اور تندرست بنا کر اپنی خُوبصورتی میں اضافہ کر پائیں گے۔
نمبر 1 انڈے اور دہی کا ہیر پیک
انڈے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو بالوں کو ہموار اور چمکدار بناتے ہیں اور دہی پروبائیوٹیک سے بھرپُور ہونے کی وجہ سے بالوں کی صحت کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے اور ان دونوں کا ہیر پییک بے جان بالوں میں جادوئی طریقے سے جان ڈال دیتا ہے۔
ہیر پیک بنانے کا طریقہ
اگر آپ کے بال خُشک ہیں تو ایک انڈے کی زردی اور 2 چمچ دہی کو کسی پیالی میں اچھی طرح پھینٹ لیں تاکہ ان کی پیسٹ بن جائے اور اگر بال آئلی ہیں تو زردی کی بجائے انڈےکی سفیدی استعمال کریں اور اگر بال نارمل ہیں تو پُورا انڈہ دہی میں پھینٹ کر اس پیسٹ کو بالوں کی جڑوں اور بالوں میں اچھی طرح آہستہ آہستہ مساج کردیں اور پھر اس ماسک کو 30 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے بال دھو کر شیمپو کر لیں اور اس ہیر ماسک کو ہفتے میں 2 دفعہ استعمال کریں۔
نمبر 2 انڈے کی زردی بادام روغن اور شہد کا ہیر پیک
اگر بال پروٹین کی کمی اور ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہیں تو ان تینوں اجزا کا ہیر ماسک آپ کے بالوں کے لیے انتہائی مُفید ثابت ہوگا کیونکہ انڈہ بالوں کو پروٹین دے گا اور بادام میں شامل فیٹی ایسڈز بالوں کو نرم بنائیں گے اور شہد بالوں کے لیے بہترین کنڈیشنر کا کام کرے گا۔
ماسک بنانے کا طریقہ
ایک انڈے کی زردی، ایک کھانے کا چمچ شہد اور ایک کھانے کا چمچ بادام روغن پیالی میں اچھی طرح پھینٹ لیں تاکہ تمام اجزا آپس میں مکس ہو جائیں پھر اس مکسچر کو بالوں میں لگا کر 15 منٹ تک اسے لگا رہنے دیں اور بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھو کر شیمپو کرلیں۔
نوٹ: اس ہیر ماسک کوآئلی بالوں میں استعمال نہ کریں اور ماسک کو 15 منٹ سے زیادہ مت لگا رہنے دیں کیونکہ شہد ایک نیچرل بلیچ بھی ہے اور اگر یہ زیادہ دیر تک بالوں میں لگا رہے تو بالوں کے رنگ کو متاثر کرتا ہے۔
نمبر 3 کوکونٹ ملک ہیر پیک
کوکونٹ ملک سیچوریٹیڈ چکنائی اور وٹامن بی، سی اور ای سے بھرپُور ہوتا ہے جو بالوں میں ڈیمج ہوئی پروٹین کے سپاٹس کو پھر دیتا ہے اور بالوں کا موسچرائزر بحال کردیتا ہے۔
ماسک کا طریقہ
تین سے چار کھانے کے چمچ کوکونٹ ملک کو ہلکی آنچ پر نیم گرم کرلیں اور پھر اسے بالوں میں اچھی طرح مساج کرکے بال تولیے وغیرہ سے ڈھانپ دیں اور اس ماسک کو رات بھر لگا رہنے دیں اور پھر شیمپو سے بال دھو دیں اور اس ماسک کو ہفتے میں 2 دفعہ استعمال کریں۔
نوٹ: ناریل کا دُودھ بازار میں عام مل جاتا ہے اور آپ اسے گھر میں بھی ناریل کو پانی میں اچھی طرح شیک کر کے بنا سکتے ہیں۔
نمبر 4 دہی ملائی اورانڈے کا ہیر پیک
دہی سے بنا ہیر پیک بالوں کی جڑوں کو طاقتور بناتا ہے اور بالوں کا موسچرائزر بحال کرتا ہے اور ملائی میں موجود فیٹی ایسڈز بالوں کو چمکدار اور طاقتور بناتے ہیں۔
ہیر پیک بنانے کا طریقہ
ایک انڈہ، ایک کھانے کی چمچ کریم اور 2 چمچ دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو بالوں کی جڑوں سمیت بالوں میں لگائیں اور پھر 45 منٹ تک اسے لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو دیں اور اس ماسک کو بھی ہفتے میں 2 دفعہ استعمال کریں۔
نوٹ: اگر آپ کے بال آئلی ہیں تو اس ماسک کو ہفتے میں 1 دفعہ سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
نمبر 5 مائیونیز اور انڈے کا ہیر پیک
مائیونیز اور انڈہ دونوں پروٹین سے بھرپُور ہیں اور ان دونوں کا ہیر ماسک فریزی بالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے بہترین کام کرتا ہے۔
ماسک بنانے کا طریقہ
ایک انڈے کی سفیدی اور 2 کھانے کے چمچ مائیونیز کو اچھی طرح پھینٹ کر اسکے مکسچر کو بالوں میں جڑوں سیمت اچھی طرح مساج کریں اور پھر 30 سے 45 منٹ لگا رہنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے بال دھو کر شیمپو کرلیں۔
نوٹ: اوپر دئیے گئے تمام ہئر ماسکز 5 منٹ سے بھی کم وقت میں تیار کیے جاسکتے ہیں اور انکا رزلٹ بازار میں فروخت ہونے والے مہنگے ہیر پیکس جیسا ہی ملے گا۔
Featured Image Preview Credit: Cramk777, CC BY-SA 4.0, via Wikimedia Commons, The Image has been edited.