پودینے کے 8 کرشماتی ٹوٹکے جو کئی بیماریوں کی دوا ہیں

Posted by

پودینے کے 8 کرشماتی ٹوٹکے جو کئی بیماریوں کی دوا ہیں

پودینے کی چٹنی آج بھی برصغیر پاک و ہند میں گرمیوں کے موسم میں روزنہ بنائی جاتی ہے اور خاص طور پرگرمی کے موسم میں دوپہر کے کھانے کیساتھ اسے کھانے والے جانتے ہیں کہ یہ سبزی صرف کھانے کا ذائقہ ہی نہیں بڑھاتی بلکہ اس کے اندر موجود ادویاتی خوبیاں انہیں کئی بیماریوں سے بچا کر بھی رکھتی ہیں۔

File:MintLeaf.JPG
Malyadri, CC BY-SA 3.0, via Wikimedia Commons

اس آرٹیکل میں پودینے کے 8 ایسے ادویاتی ٹوٹکےشامل کیے جا رہے ہیں جو کئی بیماریوں کے خلاف آپ کے مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور آپ کو ڈاکٹر سے بچا کر رکھتے ہیں۔

نمبر 1 پودینہ کے اندر ایسی خوبیاں ہیں جو گرمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خلاف جسم کی ڈھال بن جاتی ہیں اور اگر آپ ایک گلاس پانی میں تھوڑا پودینہ، روسٹ کیا ہُوا زیرہ (توے پر تھوڑا سا گرم کرنے سے زیرہ روسٹ ہو جاتا ہے)، آدھا لیموں اور نمک ڈال کر اچھی طرح شیک کر لیں اور اسے پی لیں تو پیچس سمیت پیٹ کے جملہ امراض میں آپ کو راحت دے گا۔

نمبر 2 اگر ہچکی لگ گئی ہے اور ختم نہیں ہو رہی تو پودینے کے 10 سے پندراں پتے آہستہ اہستہ چبا لیں یہ ہچکی کو ختم کر دیں گے اور آپ کے منہ کے ذائقے کو خوشگوار بنا دیں گے۔

نمبر 3 پودینے کے پتے چبانا خاص طور پر کھانے کے بعد اسے چبانا نظام انہظام میں حیرت انگیز طور پر بہتری لاتا ہے اور آپ کا کھانا جہاں جلد ہضم ہوجاتا ہے وہاں یہ پیٹ پر بھاری پن پیدا نہیں ہونے دیتا۔

نمبر 4 پودینے میں اینٹی بیکٹریل خوبیاں بھی شامل ہوتی ہیں اور اسے کے پتے چبانے سے مُنہ سے آنے والی بُو جو بیکٹریا کے باعث پیدا ہوتی ہے ختم ہو جاتی ہے اور یہ مُنہ کے جراثیموں کو منہ میں بیماری پیدا کرنے سے روکتا ہے۔

نمبر 5 شدید گرمی میں گھر سے باہر نکلنا بیماری کو دعوت دینا ہوتا ہے خاص طور پر اتنی تیز دُھوپ میں ہیٹ سٹروک ہونا عام بات ہوتی ہے لیکن اگر آپ دوپہر کو مجبوراً گھر سے نکل رہے ہیں تو نکلنے سے پہلے پودینے کا جُوس پی لیں یہ آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو نارمل رکھے گا اور شدید موسم کو اس پر اثر انداز نہیں ہونے دے گا۔

نمبر 6 موسم گرما میں پیٹ خراب ہونا عام بات ہے کیونکہ جراثیم اس موسم کا سہارا لیکر معدے میں خرابی پیدا کرتے ہیں اور اُلٹی اور متلی کی کفیت پیدا کر دیتے ہیں لیکن ایسی صُورت میں پودینے کا قہوہ استعمال کریں اور اس قہوے میں تھوڑی دار چینی اور میتھی دانہ ڈال کر استعمال کریں اُلٹی اور متلی ختم ہو جائے گی۔

نمبر 7 خُشک پودینہ، کالی مرچ اور ہینگ کو باریک پیس کر اس کا چُورن بنا کر رکھ لیں اور اسے دن میں تھوڑا کھانا شروع کریں تو یہ پیٹ کے جملہ امراض کو ختم کرے گا اور اگر پیٹ درد میں اسے کھائیں گے تو یہ درد کو جادوئی طور پر ختم کردے گا۔

نمبر 8 دھوپ کی وجہ سے اگر چہرے کی جلد جل گئی ہے تو پودینے کو پیس کر پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر ملکر خُشک ہونےتک لگا رہنے دیں یہ جلد پر جلن کے اثرات کو ختم کردے گا اور جلد کو تروتازہ بنا دے گا۔

نوٹ: اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں ہر وقت تازہ پودینہ موجود رہے تو اسے اپنے گھر کے گملوں میں اُگا لیں اور اگر اسے فریج میں رکھنا ہو تو آدھا گلاس پانی کا بھر کر پودینے کی ٹہنیوں کو اس میں بگھو کر فریج میں محفوظ کریں اس طریقے سے آپکا پودینا 3 سے 4 دن زیادہ تروتازہ رہے گا۔