پپیتا کھانے کے 10 زبردست فائدے اور پپیتے کے نقصانات

Posted by

پپیتا گرم علاقوں میں پیدا ہونے والا پھل ہے اور اپنے ذائقے خوبصورت رنگ اور صحت کے لیے بے پناہ فائدوں کی وجہ سے ساری دُنیا میں مقبول ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم پپیتا کھانے کے فائدے اور نقصانات کا ذکر کریں گے جنہیں پڑھ کر آپ جان پائیں گے کہ یہ مفید پھل آپ کی صحت پر کیا مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور کس وقت اس پھل کو نہیں کھانا چاہیے۔

نمبر 1  پپیتا آنکھوں کو تقویت دیتا ہے

AMD

پپیتا اینٹی آکسائیڈینٹ سے بھرپُور پھل ہے خاص طور پر اس میں موجود زیازینتھن اینٹی آکسائیڈینٹ نقصان دہ نیلی شعاؤں کو آنکھوں کو متاثر نہیں کرنے دیتا اور آنکھوں کی صحت کے لیے انہتائی مفید ہے، پپیتا اور دیگر پھلوں کا زیادہ استعمال عُمر کے بڑھنے کے ساتھ زوال پزیر زوال پزیر آنکھوںکو تقویت دیتے ہیں اور زوال کے اس عمل کو سُست کرتے ہیں۔

نمبر 2 دمہ کی بیماری میں مُفید ہے

Lung, Breathing, Asthma, Respiration, Oxygen, Health

دمہ کی بیماری جہاں تکلیف دہ ہے وہاں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے اور وہ لوگ جو ایسے پھلوں او رسبزیوں کا استعمال کرتے ہیں جس میں بیٹا کیروٹین جیسے کیمیا موجود ہوں اُن لوگوں میں دمہ کی بیماری کے چانسز بہت کم ہو جاتے ہیں اور پپیتا بیٹا کیروٹین سے بھرپُور پھل ہے جو نظام تنفس کو تقویت دیتا ہے اور سانس کی نالیوں کی بندش کو ختم کرتا ہے۔

نمبر 3 پپیتا ہڈیاں مضبوط کرتا ہے

Skeleton, Smiling, Sitting, Cartoon, Isolated, Spooky

ہمارے جسم میں وٹامن K کی کمی ہماری ہڈیوں کو کمزور بناتی ہے اور اس کمی کی صورت میں معمولی چوٹ سے بھی ہڈی ٹُوٹ جانے کا خدشہ ہوتا ہے، وٹامن ’کے’ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور ہمارے جسم کو کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور وہ افراد جو وٹامن ”کے”کی کمی کا شکار ہیں پپیتا اُن کے لیے انتہائی مُفید غذا ہے۔

نمبر 4 ذیابطیس اور پپیتا

File:CSIRO ScienceImage 10529 Sugarcane and bowl of sugar.jpg
CSIRO [CC BY 3.0], via Wikimedia Commons
میڈیکل سائنس کی تحقیقات کے مُطابق ذیابطیس ٹائپ 1 میں مُبتلا افراد جب ڈائٹری فائبر کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اُن کے خون کی شوگر کا لیول بڑھتا نہیں ہے اور ذیابطیس ٹائپ 2 میں مبتلا افراد میں فائبر کا زیادہ استعمال اُن کے خُون میں شوگر کو نارمل رکھتا ہے، ایک چھوٹے سائز کا پپیتا 3 گرام جلد ہل ہوجانے والی ڈائٹری فائبر پر مشتعمل ہوتا ہے جو اسے ذیابطیس کے مریضوں کے لیے انتہائی مُفید غذا بناتا ہے۔

نمبر 5 نظام ہضم اور پپیتا

C:\Users\zubai\Downloads\stomach-310730_1280.png

پپیتے میں موجود قدرتی کیمیائی خمیرہ "پاپین” ایک طاقتور اور مُفید کیمیا ہے جو جہاں گوشت کوبغیر پکائے گلا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے وہاں نظام انہظام کے لیے بھی انتہائی مُفید چیز ہے اس کیمیا کے ساتھ پپیتے میں موجود فائبر اور پانی کی بڑی مقدار نظام انہظام کو فعال کرتی ہے اور قبض جیسی بیماری کو پیدا نہیں ہونے دیتی۔

نمبر 6 پپیتا دل کے لیے مفید ہے

File:Human Heart.png
Injurymap [CC BY 4.0], via Wikimedia Commons
پپیتے میں شامل فائبر وٹامنزاور پوٹاشیم دل کی بہت سی بیماریوں کو دُرست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، خاص طور پر دل کی بیماری کی صورت میں پوٹاشیم کا زیادہ استعمال اور سوڈیم کا کم استعمال دل کو تقویت دینے کے لیے انتہائی مُفید ثابت ہوتا ہے۔

نمبر 7 اعضا کی سوزش میں مُفید ہے

پپیتا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند کیمیا "چولین” سے بھر پُور ہے اور چولین سونے کے دوران ہمارے جسم کو تقویت دیتا ہے یہ ہمارے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اور یاداشت اور پڑھنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے یہ ہمارے نروس سسٹم کے لیے بھی انتہائی مُفید چیز ہے اور فاضل چربی کو پگھلاتا ہے اور اعضا کی دائمی سوزش کو آرام دیتا ہے۔

نمبر 8 پپیتا زخموں کو جلد بھر دیتا ہے

قُدرت نے پپیتے میں ایسے کیمیا رکھے ہیں جو زخموں کو جلد بھرنے اور جلی ہُوئی جلد کو ٹھیک کرنے میں کسی اکسیر سے کم نہیں ہیں۔

نمبر 9 پپیتا بالوں کو صحت مند کرتا ہے

Girl, Long Hair, Blonde, Winter, Snow, Beauty

پپیتے میں شامل وٹامن اے ہمارے بالوں کے لیے انتہائی مفید چیز ہے وٹامن اے بالوں کی جڑوں کو خُشک نہیں ہونے دیتا اور بالوں میں موسچرائزر قائم رکھتا ہے جسکی وجہ سے بال گرنے سے بچ جاتے ہیں، پپیتے میں شامل وٹامن اے اور سی جہاں بالوں کو گرنے سے بچاتےہے وہاں یہ بالوں کو لمبا کرتے ہیں اور جلد کے ٹشوز کی نگہداشت کرتے ہیں۔

نمبر 10 کینسر کو روکتا ہے

پپیتا آینٹی آکسائیڈینٹ سے بھرپور پھل ہے اور یہ اینٹی آکسائیڈینٹس ہمارے جسم کو بہت سے کینسر کے امراض سے بچانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں خاص طور پر بیٹا کیروٹین مردوں کے پروسٹیٹ کینسر میں انتہائی مُفید اور راحت کا سبب بنتا ہے۔

پپیتا کیسے کھانا چاہیے

sliced papaya preview
image via Peakpx

پپیتا خریدتے وقت خیال رکھیں کے پکا ہُوا پپیتا خریدیں ، پکے ہُوئے پپیتے کے چھلکے پر سُرخ اور مالٹا رنگ نمایاں ہوتا ہے اور وہ تھوڑا نرم ہوتا ہے، پپیتے کو خربوزے کی طرح کاٹ کر اسے کھائیں اور لُطف اندوز ہوں۔
پپیتے کے بیج کڑوے ہوتے ہیں لیکن کھائے جا سکتے ہیں اسکے علاوہ پپیتے کو دوسرے پھلوں کے سلاد میں شامل کرکے کھانا بھی انہتائی مُفید اور مزیدار ہے۔

پپیتا کھانے کے نقصانات

ایسے افراد جو Latex Allergy یعنی نباتاتی الرجی میں مُبتلا ہوں پپیتا اُن کے لیے کھانا ٹھیک نہیں ہے کیوں کے اس میں موجود ایک کیمیا چیٹاناسس اُن میں الرجی پیدا کرسکتا ہے اسکے علاوہ پکے ہُوئے پپیتے کی بُو کُچھ لوگوں کو ناگوار ہوتی ہے مگر اس بُو کو پپیتا کاٹ کر اُس پر لیموں کا رس لگانے سے ختم کیا جا سکتا ہے، پپیتے کے بیجوں کا ذائقہ بھی مزیدار نہیں ہوتا مگر پپیتے کے بیج کھائے جا سکتے ہیں۔
کُچھ طبیب حضرات کا کہنا ہے کہ پپیتا نہار مُنہ اور خالی پیٹ نہیں کھانا چاہیے مگر میڈیکل سائنس اس بارے میں کُچھ نہیں کہتی۔