اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا جسم صحت مند طریقے سے کام کرتا رہے تو پھیپھڑوں کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ہمارے جسم میں انتہائی اہم افعال سرانجام دیتے ہیں جن میں سب سے اہم جسم میں داخل ہونے والی ہوا سے آکسیجن خون میں بھیجنا اور جسم سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو خارج کرنا ہے اور اگر یہ ٹھیک کام نہ کریں تو سانس کی بیماریوں کیساتھ نمونیہ اور COPD جیسی خطرناک بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے جو جان لیوا بھی ہو سکتی ہیں۔
پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے کا سب سے بہترین طریقہ اچھی غذا کھانا ہے، اچھی غذا ایک ایسی سرمایاکاری ہے جو ہمارے جسم کو لمبے عرصے تک صحت مند اور فعال رکھنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
اس آرٹیکل میں ہم اُن کھانوں کو شامل کر رہے ہیں جو ہمارے پھیپھڑوں کی صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں اور ان کھانوں کو ہمیں اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔
نمبر 1 پانی
پانی زندگی ہے اور ہمارے جسم کا 60 فیصد سے زیادہ حصہ پانی پر مشتعمل ہے، میڈیکل سائنس کے مطابق دماغ اور دل 73 فیصد سے زیادہ پانی پر مشتعمل ہوتے ہیں، ہماری جلد 64 فیصد پانی پر مشتعمل ہے، ہمارے پٹھے اور گُردے 79 فیصد پانی پر مشتعمل ہیں اور ہمارے پھیپھڑے 83 فیصد پانی پر مشتعمل ہیں حتی کے ہماری ہڈیوں میں بھی 31 فیصد پانی ہوتا ہے۔
پانی کی کمی سارے جسم کیساتھ پھیپڑوں کو بھی انتہائی نقصان پہنچا سکتی ہے اور پھیپھڑوں کی خُشکی کی وجہ سے بہت سی بیماریاں انہیں متاثر کر سکتی ہیں اس لیے ڈاکٹرز حضرات کا کہنا ہے کہ روزانہ کم از کم 6 سے 8 گلاس پانی لازمی پینا چاہیے۔
نمبر 2 چربی والی مچھلی

ایسی مچھلی کا گوشت جس میں زیادہ چربی ہو پھیپھڑوں کی صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتی ہے کیونکہ چربی والی مچھلی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ فیٹی ایسڈ پھیپڑوں کیساتھ دل اور خون لیجانے والی شریانوں کے لیے بھی انتہائی مُفید چیز ہے۔
نمبر 3 سیب
سیب ایک ایسا پھل ہے جسے کھانا سارے جسم کے لیے ہی مُفید ہے مگر یہ پھیپڑوں کی کارکردگی پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتا ہے، میڈیکل سائنس کی ایک تحقیق کے مُطابق ایسے پھل اور سبزیاں جو وٹامن سی وٹامن ای ، بیٹا کیروٹین پر مشتعمل ہوں پھیپڑوں کو تندرست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور سیب میں 7 فیصد وٹامن سی کیساتھ جسم کے لیے انتہائی اہم وٹامنز اور منرلز شامل ہوتے ہیں۔
نمبر 4 خوبانی
خوبانی ہمارے ہاں اپنے موسم کے بعد بھی سارا سال خشک حالت میں میسر ہوتی ہے اور خوبانی پھیپھڑوں کے لیے انتہائی مُفید پھل ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے کی بڑی مقدار شامل ہے اور خوبانی کا وٹامن پھیپھڑوں کو انفیکشن سے بچانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
نمبر 5 بروکلی
سبز سبزیوں میں بروکلی بیشمار اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کی حامل ہے اور ایک تحقیق کے مُطابق یہ سبز سبزیوں میں پھیپھڑوں کے لیے سب سے زیادہ مُفید سبزی ہے جو انہیں لمبے عرصے تک صحت مند رکھنے میں معاؤن کردار ادا کرتی ہے۔
نمبر 6 پولٹری
مُرغی، ٹرکی، بٹیر وغیرہ بھی پھیپھڑوں کی صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں کیونکہ یہ کھانے بھی وٹامن اے سے بھرپور ہیں اور سبزیوں کی نسبت گوشت سے حاصل ہونے والا وٹامن اے پھیپڑوں کے لیے زیادہ مُفید مانا جاتا ہے۔
نمبر 7 اخروٹ
اخروٹ ڈرائی فروٹس کا بادشاہ ہے جسکی غذائی صلاحیت ہمارے سارے جسم کے لیے ہی انتہائی مُفید ہے خاص طور پر دماغ، دل، بلڈ پریشر، ذیابطیس اور پھیپڑوں کے لیے کیونکہ اخروٹ پودوں سے حاصل ہونے والے اومیگا تھری سے بھرپُور ہوتا ہے اور روزانہ ایک مُٹھی اخروٹ کھانے سے استھما اور سانس کی بیماریوں کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔
نمبر 8 لوبیا
سُرخ، سفید لوبیا بھی ہمارےلنگز کے لیے انتہائی مُفید غذا ہے کیونکہ یہ اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ خوبیاں اعضا کو متاثر کرنے والے فری ریڈکلز کو روکتی ہیں اور ہمارے جسم میں موجود یہ فری ریڈیکلز پھیپڑوں کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں اور کینسر جیسے موضی مرض میں مبتلا کر سکتے ہیں۔
نمبر 9 انگور اور اسٹابری
کرین بیریز، انگور، اسٹابری، بلیو بیری وغرہ بھی لنگز کے لیے مُفید کھانے ہیں کیونکہ ان کھانوں میں بھی وٹامنز اور منرلز کے ساتھ اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں شامل ہوتی ہیں۔
نمبر 10سبز قہوہ
سبز چائے ہماری صحت کے لیے انتہائی اچھا مشروب ہے اگر اسے بغیر چینی کے استعمال کیا جائے تو یہ ہمیں کئی طرح فائدہ دیتا ہے اور اسکا ایک اہم فائدہ اسکی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبی ہے۔
کھانوں کے ساتھ لنگز کو طاقتور بنانے کے مختلف طریقے
اچھے کھانوں کے ساتھ ساتھ ورزش بھی ہمارے پھیپڑوں کو طاقتور بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے اور روزانہ ورزش کرنے والوں کو موٹاپا لاحق نہیں ہوتا اور موٹاپا ایک موضی مرض ہے جو جسم کے تمام اعضا کو نقصان پہنچاتا ہے اور پھیپڑوں کی کارکردگی کو بھی متاثر کرتا ہے۔
پانی کے نیچے تیرنا اور سانس کی مختلف ورزشوں کو روزانہ کرنا بھی پھیپڑوں کو مضبوط اور طاقتور بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
بھاپ لینے سے بھی پھیڑوں کی صفائی ہوجاتی ہے اور جان بُوجھ کر ہلکا ہلکا کھانسی کرنا بھی پھیڑوں کے لیے مُفید سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس طرح پھیپھڑوں کے اندر موجود بلغم اور اس میں موجود فاضل مادے جو جمے ہوتے ہیں ڈھیلے ہو جاتے ہیں اور انہیں خارج کرنے میں آسانی ہو سکتی ہے۔
اوپر دی گئی معلومات کے ساتھ اپنی فضا کو صاف سُتھرا رکھیں کیونکہ فضائی آلودگی بھی ہماری صحت کو برباد کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے خاص طور پر فضائی آلودگی لنگز کے لیے انتہائی خطرناک چیز ہے اور ہم آلودگی کو درخت لگا کر اور اپنے آس پاس کی صفائی کر کے ختم کر سکتے ہیں۔