پیاز اور اُس کا رس بطور بہترین غذا ہونے کیساتھ ساتھ بہترین ادویاتی خوبیوں کا حامل ہے

Posted by

ویسے تو ساری ہی سبزیاں ہماری صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں لیکن کُچھ سبزیاں خاص ہوتی ہیں جیسے کے پیاز۔ پیاز کا تعلق لہسن، پیازی اور شیلوٹ جیسے پودوں سے ہے اور یہ پودے وٹامنز، منرلز اور ادویاتی مرکبات سے بھر پُور ہونے کے باعث ہماری صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

C:\Users\Zubair\Downloads\onion-3706937_1920.jpg

پیاز کا استعمال بطور دوا ہزاروں سالوں سے ہو رہا ہے اور طبیب حضرات اسے شروع سے ہی دل، سردرد اور مُنہ کے چھالوں کے علاوہ اور بہت سے بیماریوں کو رفع کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم پیاز کے صحت کے لیے اُن فائدوں کا ذکر کریں گے جنہیں سائنس تسلیم کرتی ہے۔

نمبر 1 غذائیت کا خزانہ

پیاز کو انگریزی میں نیوٹرینٹ ڈینس (Nutrient-Dance) کہا جاتا ہے یعنی ایسی سبزی جو وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہو اور بہت کم کیلوریز کی حامل ہو، ایک درمیانے سائز کی پیاز میں صرف 44 کیلوریز اور بیشمار وٹامنز، منرلز اور فائبر شامل ہوتی ہے۔

پیاز میں سب سے زیادہ مقدار وٹامن سی کی ہوتی ہے اور یہ وٹامن جہاں ہماری قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے وہاں کلوجن (ایک قسم کی پروٹین) کی پیداوار، ٹشوز کی مرمت اور آئرن جذب کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کیساتھ ساتھ بطور انیٹی آکسائیڈینٹ کام کرتا ہےاور ہمارے جسم کے اعضا کو غیر مستحکم مالیکولز سے خراب ہونے بچاتا ہے۔

پیاز میں وٹامن بی کیساتھ ساتھ وٹامن بی12 وٹامن بی 9 بھی شامل ہوتے ہیں اور یہ وٹامن خوراک کو جُزبدن بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور خُون میں سُرخ ذرات کی مقدار کو پیدا کرتے ہیں اور ہمارے اعصاب کے فنکشن کو دُرست رکھتے ہیں۔

C:\Users\Zubair\Downloads\nerves-3991596_1920.jpg

پیاز ایک انتہائی اہم منرل پوٹاشیم سے بھی بھر پُور ہوتا ہے اور لوگ عام طور پر اس منرل کی کمی شکار ہوجاتے ہیں، پوٹاشیم ہمارے جسم میں سیلولر فنکشن، نرو ٹرانسمیشن، فلڈ بیلنس، گُردوں کے نظام کیساتھ ساتھ پٹھوں کے افعال وغیرہ کو دُرست رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

نمبر 2 دل کی صحت کے لیے مُفید ہوتا ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\heart-3501018_1920.jpg

پیاز میں اینٹی آکسائیڈینٹ اور ایسے مرکبات شامل ہوتے ہیں جو سوزش کے خلاف لڑتے ہیں، خون سے چربی ختم کرتے ہیں اوربُرے کولیسٹرال کو کم کرنے میں معاؤن ہیں اور یہ تمام خُوبیاں دل کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

پیاز میں شامل اینٹی اینفلامیٹری خوبیاں ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور بلڈ کلاٹس کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان خوبیوں سے بھی دل صحت مند ہوتا ہے۔

نمبر 3 بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز کھانے سے ذیابطیس کے مریضوں کو بلڈ شوگر کنٹرول رکھنے میں مدد مل سکتی ہے اور پیاز میں شامل سلفر اور کوئرسٹین جیسے مرکبات اینٹی بائیوٹیک خُوبیوں کے حامل ہیں اور جسم کو بہت سے جراثیموں سے پاک رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

نمبر 4 ہڈیوں کی کثافت بڑھانے کی اہلیت رکھتا ہے

دُودھ اور دُودھ سے بنی غذائیں ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے مشہور ہیں لیکن بہت سی سبزیوں کیساتھ ساتھ پیاز بھی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم غذا ہے۔

سائنس کی ایک تحقیق کے مُطابق روزانہ کم از کم 8 ہفتے 100 ملی لیٹر پیاز کا جُوس پینے سے ہڈیوں کی کثافت اور اینٹی اکسائیڈینٹ ایکٹیوٹیز میں خاطر خواہ اضافہ پیدا ہوتا ہے۔

نمبر 5 اینٹی بیکٹریل خُوبیوں کا حامل ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\germ-28874_1280.png

سائنس کے مُطابق پیاز اینٹی بیکٹریل خوبیوں کا حامل ہے اور ای کولی، ایساوریس اور بہت سے دُوسرے بیکٹریا کو جسم میں پیدا ہونے سے روکتا ہے اور ہمیں بہت سی وائرل بیماریوں سے بچا کر رکھتا ہے۔

نمبر 6 نظام انہظام کو بہتر بنا سکتا ہے

File:Digestive system diagram no labels arrows.svg
Digestive_system_diagram_fr.svg: Mariana Ruiz (LadyofHats). Translated in French by Moezderivative work: Darkdadaah [Public domain]
پیاز میں فائبر اور پری بائیوٹیک شامل ہوتے ہیں اور یہ دونوں اجزا ہمارے نظام انہظام کو فعال رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایسی غذائیں جن میں فائبر زیادہ ہو خوراک کو ہضم کرکے ٹھیک طریقے سے فضلے کو خارج کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہیں اور پری بائیوٹیک غذائیں بہت سے منرلز کو خاص طور پر کیلشیم کوجذب کرنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہیں اور کیلشیم ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

پیاز کا رس بطور دوا استعال کرنے کے طریقے

پیاز بطور غذا کھانے میں تو مُفید ہے ہی مگر اس کے رس کے اندر ایسی بیشمارکاسمیٹیک خُوبیاں ہیں جو ہماری جلد، چہرے کی جُھریوں، بالوں کو صحت مند ناتی ہیں ، پیاز کا رس ہماری نظر کو تیز کرتا ہے کان کی اینفکیشن ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہماری نیند اور مزاج کو بہتر بنانے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔

بالوں کو تندرست کرنے کے لیے

پیاز میں شامل سلفر کلوجن(ایک خاص قسم کی پروٹین) کی پیداوار بڑھاتی ہے اور یہ کلوجن بال لمبے کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

ایک تحقیق کے مُطابق پیاز کا رس جہاں بالوں کو لمبا کرنے میں مدد گار ہے وہاں یہ گرتے بالوں کو روکنے میں بھی مدد کر سکتا ہے، طب ایوردیک میں طبیب بالوں کو گھنا لمبا کرنے اور مضبوط اور چمکدار کرنے کے لیے پیاز کے رس سے سر دھونے کا مشورہ دیتے ہیں، پیاز سے سر دھونے کے لیے سر کے بالوں میں پیاز کا رس جڑوں تک لگائیں اور پھر کُچھ دیر کے بعد شیمپو سے سر کو دھو لیں۔

 ایکنی (کیل مہاسے ) ختم کر سکتا ہے

پیاز کے رس میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل خُوبیاں چہرے کی جلد سے کیل مہاسے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ان خُوبیوں سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے پیاز کے رس کو چہرے کی جلد پر لگائیں اور دس سے پندراں منٹ کے بعد گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔

چہرے کی جُھریاں

پیاز میں شامل فلیونائیڈس اور اینٹی آکسائیڈینٹ مرکبات عُمر سے پہلے چہرے پر پڑنے والی جھریوں کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں اور پیاز میں شامل سلفر بھی جلد کو توانا بنانے میں مدد کرتی ہے کیونکہ سلفر کلوجن کی پیداوار کو بڑھاتی ہے کلوجن جلد کو تندرست رکھنے میں انتہائی مددگار پروٹین ہے۔

نظر کو تیز کر سکتا ہے

پیاز کاٹنے کے دوران جب اس کا رس آنکھوں میں پڑتا ہے تو آنکھوں سے جاری ہونے آنسو جہاں آنکھوں کی اچھی طرح صفائی کر دیتے ہیں وہاں نظر کو تیز کرنے اور آنکھوں کا فلورا بڑھانے میں بھی کام کرتے ہیں۔

ناخنوں سے فنگل ختم کرنے کے لیے

ایک ریسرچ کے مُطابق پیاز میں شامل اینٹی فنگل خُوبیاں پائتھو جینک خمیر جو ہمارے جسم پر فنگل پیداکرتا ہے کہ خلاف مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں خاص طور پر اگر یہ فنگل ناخنوں کو متاثر کر رہی ہے تو پیاز کے رس کو روئی کیساتھ ناخنوں پر لگانے سے مدد مل سکتی ہے۔

نیند کو بہتر بنانے اور مزاج کو خُوشگوار کرنے کے لیے

پیاز کی ان خُوبیوں کو سائنس کی لیبارٹری میں ثابت کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز کے رس میں شامل سلفر ڈپریشن اور مُوڈ کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

نوٹ: پیاز کو بطور دوا استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔