پیشاب کی رنگت میں تبدیلی آپ کی صحت کے متعلق 7 اہم باتیں بتاتی ہے

Posted by

یہ بات عجیب لگے گی مگر حقیقت ہے کہ آپ جب بھی بیت الخلا میں جاتے ہیں آپ اپنے پیشاب کے رنگ سے جان سکتے ہیں کہ آپ کی صحت میں کوئی خرابی تو نہیں ہے اور کیا آپ کو ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ پیشاب کے مختلف رنگوں کا صحت سے کیا تعلق ہے اور کس وقت معالج سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔

نمبر 1 اورنج کلر

کُچھ اینٹی اینفلامیٹری ادویات (اینٹی سوزش) کیموتھراپی میڈیسن، قبض کش ادویات اور وٹامن بی 12 کا زیادہ استعمال پیشاب کا رنگ اورنج کر سکتا ہے اسکے علاوہ زیادہ گاجریں کھا لینے سے بھی یہ رنگ اورنج ہو جاتا ہے اور اگر ان میں سے کوئی چیز استعمال نہیں کی اور پھر بھی رنگ اورنج ہو گیا ہے تو زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں کیونکہ پانی کی کمی بھی پیشاب کے رنگ کو گہرے پیلے رنگ سے اورنج رنگ میں بدل دیتی ہے۔

اپنی آنکھوں کو اچھی طرح چیک کریں اگر آنکھوں میں پیلا پن پیدا ہو رہا ہے اور ساتھ ہی پیشاب کا رنگ اورنج ہو گیا ہے تو یہ نشانی ہے کہ جگر ٹھیک کام نہیں کر رہا اور ایسے وقت میں اپنے معالج سے فوری رابطہ کریں۔

نمبر 2 گلابی یا سُرخی نما

اگر رنگ گُلابی یا سُرخی نما ہے تو یہ سنجیدہ چیز ہے مگر ضروری نہیں کہ خطرناک ہو کیونکہ کُچھ ادویات کے استعمال سے یہ رنگ ایسا ہو سکتا ہے اور پریشان ہونے سے پہلے اس رنگ کی بُنیادی وجوہات جان لیں۔

اگر آپ نے چقندر زیادہ کھا لی ہے یا بیریز کا استعمال زیادہ کیا ہے تو پیشاب کا رنگ سُرخی نما ہو سکتا ہے کیونکہ گُردے ایسے کھانے کا رنگ بھی پیشاب میں شامل کر دیتے ہیں اور ایسی صُورت میں پریشان نہ ہوں یہ ایک آدھے دن میں خودبخود ٹھیک ہو جائے گا۔

کُچھ ادویات خاص طور پر اینٹی بائیوٹیک میڈیسنز جو ٹیوبرکلوسز کو ٹھیک کرنے کے کھائی جاتی ہیں وہ بھی پیشاب کے رنگ کو سُرخی نما یا گلابی کر دیتی ہیں اسکے علاوہ اگر پیشاب کی انفیکشن کو ختم کرنے والی ادویات بھی یہ اثر پیدا کر سکتی ہیں۔

پیشاب میں خون کا آنا اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ یورینری ٹریکٹ انفیکشن ہو سکتی ہے یا گُردے میں پتھری ہو سکتی ہے یا مثانے میں انفیکشن وغیرہ ہو سکتی ہے اسکے علاوہ اسکی وجہ کینسر یا کیسنر کے بغیر کوئی ٹیومر ہو سکتا ہے اور ایسی کسی بھی صُورت میں اپنے معالج سے فوری رابطہ کرنا ضروری ہے۔

نمبر 3 سبز یا نیلا

یہ رنگ عام طور پر پیدا نہیں ہوتا اور اگر ہو جائے تو پریشانی کا باعث بنتا ہے اور اس کی درجہ ذیل ہوجوہات ہو سکتی ہیں۔ آرٹی فیشل کھانے یا ایسے کھانے جن میں ڈائی کلر استعمال کیا گیا ہو کھانے سے ایسا ہو سکتا ہے اور ایسی صُورت میں پریشان نہ ہوں یہ خود بخود ایک آدھے دن میں ٹھیک ہو جائے گا۔

کُچھ ڈاکٹری میڈیسز بھی رنگ کو سبز یا نیلا کر سکتی ہیں اسکے علاوہ اگر ان وجوہات میں سے کوئی وجہ نہیں ہے اور یہ رنگ بغیر کسی وجہ کے نیلا یا سبز ہو گیا ہے تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیونکہ سبز رنگ کی وجہ یورینری ٹریکٹ انفیکشن میں بیکٹریا پیدا ہونے سے ہو سکتی ہے اور یہ کڈنی سٹون کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

نمبر 4 براؤن

اگر پیشاب میں براؤن رنگ کا شیڈ ہے تو یہ ڈی ہائیڈریشن کی نشانی ہو سکتی ہے اور کُچھ کھانے جیسے ریوند چینی وغیرہ کھانے سے بھی یہ شیڈ آ سکتا ہے لیکن بہتر ہے کہ ڈاکٹر سے مشورہ کر لیا جائے خاص طور پر زیادہ پانی پینے کے بعد بھی اگر یہ شیڈ نہ جائے تو ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔

نوٹ: اگر براؤن شیڈ کے ساتھ پیٹ میں درد، جلد پر ریش یا مرگی کی کفیت پیدا ہو تو یہ خطرے کی علامت ہو سکتی ہے اور فوراً آپ کو ایمرجنسی میں ڈاکٹر کے پاس چلے جانا چاہیے۔

نمبر 5 پیشاب میں بلبلے یا چکنائی

ایسا عام طور پر پیشاب میں تیزی سے ہو جاتا ہے اور کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے لیکن اگر یہ سلسلہ مستقل ہو تو اسکا مطلب ہو سکتا ہے کہ پروٹین پیشاب کے راستے خارج ہو رہی ہے اور ایسی صُورت میں ڈاکٹر ہی آپ کو ٹھیک مشورہ دے سکتا ہے۔

نمبر 6 سفید یا بے رنگ

اگر پیشاب بے رنگ کا ہو یعنی سفید تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ضرورت سے زیادہ پانی کا استعمال کر رہے ہیں اور اس سے صحت پر بُرے اثرات پڑ سکتے ہیں جن میں نمک کا جسم میں حل ہو جانا وغیرہ شامل ہے جس سے باڈی کا کیمیکل توازن خراب ہو سکتا ہے اور ایسی صُورت میں پانی کا استعمال کم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

نمبر 7 ہکا پیلا، پیلا، گہرا پیلا

ان رنگوں کا مطلب ہے کہ فکر نہ کریں آپ بلکل نارمل ہیں کیونکہ نارمل حالت میں پیشاب کا رنگ ہلکا پیلا اور گولڈ رنگ کا ہوتا ہے اور ہلکا پیلا رنگ ظاہر کرتا ہے کہ جسم میں پانی کا توازن ٹھیک ہے اور اگر یہ رنگ گہرا پیلا ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ پانی کی تھوڑی کمی ہے جسے پانی پینے سے دُور کیا جاسکتا ہے خاص طور پر ایسے موقع پر لیموں پانی پینا بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

Featured Image Preview Credit: SuSanA Secretariat, CC BY 2.0, via Wikimedia Commons, the file has been edited.