موٹا پیٹ انسان کے اعتماد اور خوبصورتی کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور اگرچہ یہ صحت مند خوراک کیساتھ مُناسب ورزش کرنے سے ختم ہو جاتا ہے مگر بہت سے لوگ اسے ختم کرنے میں ناکام ہی رہتے ہیں کیونکہ چکنائی سے بھرپُور کھانے وہ چھوڑ نہیں سکتے اور ورزش کے لیے اُن کے پاس وقت نہیں ہے۔
اس آرٹیکل میں پیٹ کے مسلز کو سخت کرنے والی اور پیٹ میں جمی چربی کو تیزی سے پگھلا کر بڑھے ہُوئے بھدے اور موٹے پیٹ کو پتلا کرنے والی کریم بنانے کا نُسخہ شامل کیا جا رہا ہے جسے آپ آسانی سے گھر میں بنا کر پتلا ہونے کی ایک اور مگر کامیاب کوشش کر سکتے ہیں۔
کریم بنانے کے لیے ایک کھانے کا چمچ کافور، ایک کھانے کا چمچ میڈیکل الکوحل ( کسی بھی میڈیکل سٹور یا فارمیسی سے مل جائے گی)، اور 2 کھانے کے چمچ ویکس ویپورب ڈال کر اچھی طرح اتنا مکس کریں کہ کریم کی شکل بن جائے۔
استعمال کرنے کا طریقہ
یہ کریم بازار کی مہنگی سلیمینگ کریمز کی طرح کام کرے گی اور اس کے بہترین نتائج ورزش سے پہلے اسے لگانے سے حاصل ہوتے ہیں اس لیے روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ ورزش کو اپنا معمول بنائیں اور ورزش سے پہلے اس کریم کو پیٹ پر اچھی طرح مل کر پیٹ کو پلاسٹک کے ریپر یا پلاسٹک بیگ کے ساتھ کؤر کردیں اور اگر یہ دونوں میسر نہ ہوں تو پیٹ پر موٹا کپڑا ایسے باندھیں کہ ہوا داخل نہ ہو سکتے اور پھر ورزش کے بعد اسے پانی کے ساتھ دھو دیں۔
اگر آپ ورزش نہیں کرنا چاہتے تب بھی یہ کریم آپ کو فائدہ دے گی ، گھر کے کام کاج کرنے کے دوران آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں اور رات کو سونے سے پہلے بھی اسے پیٹ پر لگا کر سویا جا سکتا ہے۔
یہ کریم صرف پیٹ کو پتلا ہی نہیں کرتی بلکہ ویکس میں شامل قُدرتی اجزا پٹھوں کے تناؤ میں بھی کمی کا باعث بنتے ہیں اور اگر آپ کمر یا جسم کے کسی اور حصے میں درد وغیرہ محسوس کر رہے ہیں تب بھی اس کریم کا مساج متاثرہ حصے پر کریں اس سے درد بہت جلد ختم ہو جائے گا۔
اس کریم سے آپ جسم پر پڑنے والے سٹیچ مارکس کو بھی کم کر سکتے ہیں خاص طور پر زچگی کے بعد پیٹ پر پڑنے والے نشان اسے صرف 2 ہفتے استعمال کرنے سے کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور اگر کُھلی فضا میں مچھر آپ کو تنگ کرتے ہیں تب بھی آپ اس نُسخے کو کافور کے بغیر استعمال کریں مچھر آپ کے قریب بھی نہیں پھٹکیں گے۔
نوٹ: کافور اور الکوحل جلد پر لگانے سے عام طور پر کوئی الرجی نہیں ہوتی اور بہت کم لوگ ایسے ہیں جن کی جلد پر ویکس ویپورب ملنے سے الرجی پیدا ہوتی ہے اور یہ کریم آپ کی جلد پر الرجی کرتی ہے یا نہیں یہ دیکھنے کے لیے تھوڑی سی کریم کو اپنے ہاتھ کے اوپر والی جلد پر مل دیں اور تھوڑی دیر مُشاہدہ کریں اگر جلد سُرخ ہوتی ہے یا جلن محسوس ہوتی ہے یا جلد پر اچھا محسوس نہیں ہوتا تب اس کریم کو استعمال نہ کریں۔