چاول کے پانی سے چہرے خوبصورت بنانے کے لیے ماہر بیوٹینشز کے 9 ٹوٹکے

Posted by

چاول کے پانی کو عام طور پر پھینک دیا جاتا ہے کیونکہ بہت سے لوگ اس کی افادیت سے آشنا نہیں ہیں، اس آرٹیکل میں ہم چاول کے پانی کی اُن خصوصیات کا ذکر کریں گے جو چہرے اور جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں تاکہ انہیں پڑھ کر آپ بھی چاول کے پانی کو پھینکنے کی بجائے اس سے فائدہ حاصل کریں۔

نمبر 1 جلد کو صاف اورچمکدار بنانے کے لیے

C:\Users\Zubair\Downloads\lips-468915_1280.jpg

بہت سے لوگ پُوچھتے ہیں کے کیا واقعی چاول کا پانی جسے ہم ضائع کر دیتے ہیں جلد کو چمکدار بنا سکتا ہے؟ اس بات کا جواب ہے جی ہاں کیونکہ جلد کو چمکدار بنانے کے لیے جو مہنگے کاسمیٹکس وغیرہ آپ خریدتے ہیں جیسے سکن لوشن، صابن، فیس ٹونر وغیرہ اُن میں سے کئی میں چاول کا پانی استعمال ہوتا ہے۔

چاول کے پانی میں روئی ڈبو کر اس سے چہرے کو صاف کریں اور پھر چہرے کو خُشک ہونے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرے دھو لیں، آپ اس ٹوٹکے کو روزانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

نمبر 2 فیشل ٹونر

C:\Users\Zubair\Downloads\active-1822453_1280.jpg

بہت سے بیوٹیشنز کا کہنا ہے کہ رائس واٹر بہترین فیشل ٹونر کا کام کرتا ہے اور چہرے کی جھریوں کا خاتمہ کرتا ہے، ان بیوٹیشنز کی بات کہاں تک سچ ہے آپ خود آزما لیں، چاول کے پانی میں روئی کو ڈبو کر اس سے چہرہ صاف کریں نتائج آپ کے سامنے آجائیں گے۔

نمبر 3 چہرے کے مہاسوں کے لیے

ACNE

چہرے پر کیل مہاسے عام طور پر پیدا ہو جاتے ہیں اور انہیں ختم کرنے کے لیے کاسمیٹیک کمپنیاں ایسے مہنگے مہنگے سلوشن دیتی ہیں جو جیب پر بھاری پڑتے ہیں اور اگر آپ مہاسوں اور مہنگی کریموں سے تنگ آ چُکے ہیں تو کوئی مضائقہ نہیں کے چاول کا پانی آزما کر دیکھ لیں۔

نمبر 4 ایکزما کے خاتمے کے لیے

ایکزما ایک جلد کی بیماری ہے جس میں جلد سُرخ ہوجاتی ہے جلد پر خارش ہوتی ہے اور خُشکی پیدا ہوتی ہے، بیوٹی ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ چاول کے پانی میں کپڑے کو ڈبو کر اسے متاثرہ حصے پر تھوڑی دیر لگا دیں اور کُچھ دیر لگا رہنے دیں اور پھر کپڑے کو ہٹا کر جلد کو ہوا میں خُشک ہونے دیں اس سے ایکزما میں کافی افاقہ ہوگا۔

نمبر 5 سن برن کی صُورت میں

C:\Users\Zubair\Downloads\hand-person-blur-girl-woman-photography-957151-pxhere.com.jpg
Photo by form PxHere

چاول کا پانی جلد کے دُھوپ میں جل جانے کی صورت میں بے حد مُفید ہے کیونکہ یہ سوزش کو ختم کرنے کے ساتھ جلد کی ریڈنس کو بھی ختم کرتا ہے۔

کُچھ ماہرین کا کہنا ہے کے سن برن کی صورت میں فرمینٹ رائس واٹر زیادہ فائدہ دیتا ہے، چاول کے پانی کو فرمینٹ کرنے کے لیے اسے 24 سے 48 گھنٹے پڑا رہنے دیں اور جب اس میں سے تھوڑی کھٹی بُو آنے لگے تو اسے فریج میں رکھ دیں اور سن برن کی صُورت میں اسے فریج سے نکال کر متاثرہ حصے پر لگائیں۔

نمبر 6 چہرے کی جھریوں کے لیے

چاول کے پانی میں تھوڑا گری کا تیل ڈال لیں یا جوجوبا آئل ڈال کر اسے چہرے کی جھریوں پر ملنے سے چہرے پر پڑے عُمر کے اثرات غائب ہوجاتے ہیں اور جلد تروتازہ اور جوان ہو جاتی ہے۔

نمبر 7 بالوں کے لیے

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (14).jpg

چاول کے پانی سے بال دھونے سے بالوں میں چمک بیدار ہوتی ہے اور بال مضبوط ہوتے ہیں، بالوں میں شیمپو اور کنڈیشنر لگانے کے بعد بال دھو لیں اور پھر بالوں میں چاول کے پانی کی اتنی مقدار ڈالیں جس میں سارے بال بھیگ جائیں اور پھر بالوں میں انگلیوں سے آہستہ آہستہ مساج کریں اور پھر بالوں کو ڈھو لیں۔

نمبر 8 ہیر کنڈیشنر

چاول کا پانی آپ بطور ہیر کنڈیشنر بھی استعمال کر سکتے ہیں، بالوں میں شیمپو کرنے بعد چاول کے پانی میں روز میری ایزینشل آئل یا لیوینڈر ایزینشل آئل ڈالکر اسے بطور ہیر کنڈیشنر استعمال کریں اور اسے دس منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔

نمبر 9 ڈرائی سکن کے لیے

سوڈیم لورل سلفیٹ یا ایس ایس ایل سے ہونے والی جلد کی اریٹیشن میں چاول کا پانی انتہائی مُفید ہے اور میڈیکل سائنس کی بہت سی تحقتیات کے نتائج کے مطابق ڈرائی اور دیمج جلد کو چاول کے پانی سے دن میں 2 دفعہ دھونے سے بہترین نتائج ملتے ہیں۔

چاول کا پانی بنانے کا طریقہ

C:\Users\Zubair\Downloads\rice-2264922_1280.jpg

کھانے کے لیے پکائے جانے والے چاول جب بھگوئے جاتے ہیں تو اسے کم از کم 30 منٹ تک بھیگا رہنے دیں اور پھر اس کا پانی نکال کر فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر کے استعمال کریں اور اسی طرح چاول بوائل کرنے کے دوران جب پانی نکالا جاتا ہے تو اُسے پھینکنے کی بجائے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور مطلوبہ مقاصد کے لیے استعمال کریں۔