چاک کے 8 دلچسپ استعمالات جو زندگی آسان بناتے ہیں

Posted by

چاک سے ہم سب کی آشنائی بچپن سے ہی ہے درحقیقت ہم نے اپنی تعلیم کی ابتدا ہی اس سے لکھی گئی تحریروں سے کی اور ہمارے اُساتذہ نے ہماری توجہ جگانے کے لیے اسے بطور ہتھیار بھی استعمال کیا لیکن چاک کی قابلیت یہیں پر ختم نہیں ہوتی کیونکہ یہ ہماری زندگی کو کئی اورطریقوں سے بھی آسان بنا سکتا ہے۔

image by freeimageslive.co.uk – gratuit

اس آرٹیکل میں روزمرہ زندگی کو آسان بنانے کے لیے چاک کے چند دلچسپ کمالات کو شامل کیا جا رہا ہے جنہیں جان کر آپ اسے دوبارہ خریدنا چاہیں گے اور جہاں یہ آپ کہ بچپن کی یادیں تازہ کرے گا وہاں آپ کی کئی مشکلات کو آسان کر دے گا۔

نمبر 1چاک کپڑوں پر تیل کے مُشکل داغ مٹا سکتا ہے

ہمارے کھانے چکنائی کے بغیر ادھورے ہیں اور انہیں کھاتے ہُوئے اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ ہمارے کپڑوں پر گر کر اُن پر تیل کا داغ چھوڑ جاتے ہیں اور یہ داغ کپڑے کو مل مل کر دھونے سے بھی نہیں اُترتے لیکن چاک آپ کی یہ مُشکل آسان کر سکتا ہے آپ بس داغ پر چاک مل دیں اور 10 منٹ کے بعد کپڑے کو واشینگ مشین میں ڈال کر دھو لیں داغ صاف ہو جائے گا کیونکہ چاک میں صلاحیت ہے کہ یہ گریس وغیرہ کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے۔

نمبر 2 سٹیل کے برتن اور جیولری چمکانے کے لیے

سٹیل کے چمچ وغیرہ وقت کے ساتھ اپنی چمک دمک کھونے لگتے ہیں لیکن اگر چمچ اور کانٹوں کے بکس میں آپ چاک رکھ دیں تو چاک بکس کے اندر موجود نمی کو اپنے اندر جذب کر لے گا اور برتنوں کی چمک دمک کو خراب نہیں ہونے دے گا اسی طرح جیولری بکس میں بھی چاک رکھ کے آپ اُن کی چمک کو قائم رکھ سکتے ہیں۔

نمبر 3 کپڑوں کی الماری میں نمی کی بدبو

کپڑے دھونے کے بعد چاہے خُشک کرلیں لیکن کہیں نہ کہیں ان میں نمی رہ جاتی ہے اور یہ نمی الماری میں ناپسندیدہ بُو پیدا کرتی ہے اور ایسی صُورت میں چاک آپ کے بہت کام آ سکتا ہے آپ اسے کپڑوں کی الماری میں رکھ دیں یہ وہاں کی ساری نمی اپنے اندر جذب کر لے گا اور آپ کی الماری کو بدبو سے بچائے گا۔

نمبر 4 آپ کے اوزاروں سے زنگ صاف کرتا ہے

آکسیڈیشن ایک قُدرتی عمل ہے اور یہ قُدرتی عمل لوہے کے ٹولز جیسے قینچی، نیل کٹر وغیرہ پر زنگ پیدا کرنا شروع کر دیتا ہے اور ٹُول کو خراب کر دیتا ہے اس آکسیڈیشن سے بچنے کے لیے اپنے لوہے کے ٹُول بکس میں چاک رکھیں اور بے فکر ہوجائیں یہ نمی اپنے اندر جذب کر کے زنگ کو پیدا نہیں ہونے دے گا۔

نمبر 5 حشرات کی کاروائی روکنے کے لیے

چیونٹیاں وغیرہ ہمارے ساتھ گھر میں رہتی ہیں اور عام طور پر اپنے کام سے کام رکھتی ہیں لیکن خوراک حاصل کرنے کے لیے ہمارے باورچی خانے ان کی پسندیدہ جگہ ہیں جہاں یہ ہمارے کھانوں کو آلودہ کرتی ہیں لیکن خُوشخبری کی بات یہ ہے کہ یہ چاک سے نفرت کرتی ہیں اور اگر آپ باورچی خانے وغیرہ میں چیونیٹوں کے داخلے کی جگہ پر چاک سے لکیر لگا دیں تو چیونیٹاں اس حد کو پار نہیں کریں گی اور آپ کا کھانا محفوظ رہے گا۔

نمبر 6 سفید کپڑوں کے پیلے کالر سفید رکھنے کے لیے

سفید شرٹ کے کالر اگر پیلے ہو جائیں تو چاہے جتنا بھی دھو لو یہ پُوری طرح سفید نہیں ہوتے اور ایسی صُورت میں چاک آپ کا مددگار ثابت ہوگا آپ شرٹ دھونے سے پہلے کالر پر اچھی طرح چاک مل دیں اور کُچھ دیر کے بعد کپڑا دھو لیں۔

نمبر 7 دیواروں کے داغ

C:\Users\Zubair\Downloads\PIXNIO-277148-6606x4279.jpg

دیوار پر داغ وغیرہ لگ جانا عام بات ہے اور یہ داغ بُرے لگتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان کا واحد حل دوبارہ پینٹ کروانا ہے جو کے مشکل اور مہنگا کام ہے لیکن اگر آپ اپنی دیوار کے رنگ سے میچ کرتے رنگ کا چاک خرید کر داغ پر مل دیں تو یہ آپ کی دیوار کو دوبارہ صاف سُتھرا کر دے گا۔

نمبر 8 ناخن چمکانے کے لیے

جی ہاں چاک آپ کی خُوبصورتی میں اضافہ بھی کرتا ہے، ناخن صاف کر کے چمکانے کے لیے بیوٹی سیلون جانے کی بجائے بُرش وغیرہ پر چاک لگا کر اس سے ناخن صاف کریں یہ ایک سمجھدار بیوٹیشن کی طرح آپ کے ناخن صاف سُتھرے اور چمکدار بنا دے گا۔