چقندر کے 9 زبردست فائدے جو آپ کو چقندر کھانے پر اُکسائیں گے

Posted by

چقندر کا شُمار اُن سبزیوں میں ہوتا ہے جسے ہم پودوں کی جڑوں سے حاصل کرتے ہیں اور یہ ہماری صحت کے لیے بیشمار اہم وٹامنز اور منرلز سے بھر پُور سبزی ہے جسے ہم بہت سے طریقوں سے کھا سکتے ہیں خاص طور پر یہ سبزی سلاد کی خُوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ہے۔

C:\Users\Zubair\Downloads\beetroot-3172948_1920.jpg

چقندر کے اندر وٹامنز اور منرلز کے علاوہ صحت کے لیے ضروری پودوں سے حاصل ہونے والے کیمیا اور ادویاتی خُوبیاں پائی جاتی ہیں جو بہت سی بیماریوں کو قابو میں رکھنے میں انتہائی معاؤن ہیں، اس آرٹیکل میں ہم چقندر کے چند ایسے فائدے شامل کر رہے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ اس زبردست سبزی کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرنا چاہیں گے۔

نمبر 1 چقندر کی غذائی صلاحیت

چقندر میں ہماری صحت کے لیے ضروری تقریباً تمام وٹامنز پائے جاتے ہیں اور ان وٹامنز کے ساتھ چقندر میں کیلوریز کی مقدار انتہائی کم ہے اور 100 گرام چقندر میں صرف 44 کیلوریز، پروٹین 1.7 گرام، چکنائی، 0.2 گرام، فائبر 2 گرام، وٹامن سی 6 فیصد، فولیٹ 20 فیصد، وٹامن بی 6 تین فیصد، مگنیشیم 6 فیصد، پوٹاشیم 9 فیصد، فاسفورس 4 فیصد، مینگانیز 16 فیصد اور آئرن 4 فیصد کے علاوہ پودوں سے حاصل ہونے والے 2 انتہائی اہم کیمیا اینورگینک نائیٹریٹ اور پیگ مینٹس شامل ہیں جو ہماری صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔

نمبر 2 خون کا پریشر ٹھیک رکھتی ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\blood pressure.jpg

دل کی بیماریاں خاص طور دل کا دورہ، دل فیل ہو جانا اور فالج جیسی بیماریاں پاکستان میں موت کی وجہ بننے والی بڑی بیماریاں ہیں اور ان بیماریوں کی ماں بلڈ پریشر ہے۔

میڈیکل سائنس کی تحقیق کے مُطابق چقندر بلڈ پریشر کو کم کرنے والی ایک زبردستی سبزی ہے جو صرف چند گھنٹوں میں اسے 4 سے 10 ایم ایم ایچ جی تک کم کر دیتی ہے اور یہ اثرات چقندر میں شامل نائٹریٹس (ایک کیمیا) کی وجہ سے حاصل ہوتے ہیں اور نائٹریٹس کھانے کے بعد اس کے اثرات خون میں چھ گھنٹے تک شامل رہتے ہیں یعنی اگر آپ چقندر کو بلڈ پریشر کم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسے صبح دوپہر شام تینوں وقت کھائیں تاکہ نائئٹریٹس خون کے اندر سارا دن موجود رہیں۔

نمبر 3 جسم کی کام کرنے کی صلاحیت بڑھاتی ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\silhouette-football-player-shooting-action-soccer-1451421-pxhere.com.jpg

میڈیکل سائنس کی بہت سی تحقیقات کے مُطابق نائیٹریٹس جسم کی کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے اتھلیٹس ورزش سے پہلے چقندر کو بطور انرجی بُوسٹر کے استعمال کرتے ہیں۔

چقندر کا ریگولر استعمال جسم کی آکسیجن استعمال کرنے کی صلاحیت کو 20 فیصد تک بڑھاتا ہے چنانچہ اس سبزی کے استعمال سے خون میں آکسیجن بڑھتی ہے اور سارے جسم تک پہنچتی ہے جس سے جلدی تھکاؤٹ محسوس نہیں ہوتی اور انسان زیادہ دیر تک ورزش کو جاری رکھ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نائٹریٹس کھانے کے بعد 2 سے 3 گھنٹے تک پُوری طرح خون میں شامل ہوجاتے ہیں لہذا اگر آپ چقندر کو بطور انرجی بُوسٹر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اسے ورزش سے 2 سے 3 گھنٹے پہلے کھا لیں۔

نمبر 4 دائمی سوزش میں مُفید

C:\Users\Zubair\Downloads\liver-3332302_1280.png

دائمی سوزش بہت سی بیماریوں کو پیدا کرتی ہے جس میں موٹاپا، دل کی بیماریاں، جگر کی خرابی اور کینسر سر فہرست ہیں اور چقندر میں ایسے پیگ مینٹس شامل ہیں جن میں بہت سی اینٹی اینفلامیٹری ( سوزش ختم کرنے والی) خوبیاں شامل ہوتی ہیں خاص طور پر چقندر کا جُوس فیٹی جگر اور جگر کی دُوسری بیماریوں میں انتہائی مُفید چیز ہے ۔

نمبر 5 نظام انہظام کے لیے مفید ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\digestive-system-1788623_1920.jpg

صرف ایک کپ چقندر میں 3.4 گرام ڈائٹری فائبر شامل ہوتی ہے اور میڈیکل سائنس کے مطابق فائبر صحت پر کئی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور ان میں سے ایک خوراک کو اچھی طرح ہضم کرنا ہے۔

چقندر ہاضمہ بہتر بناتی ہے اور ہاضمے سے جُڑی بیماریوں کو پیدا نہیں ہونے دیتی خاص طور پر قبض میں انتہائی مُفید ہے اور بڑی آنت کے ورم اور پیٹ کی دیگر بیماریوں کو قابو میں رکھتی ہے۔

نمبر 6 دماغ کو طاقتور بناتی ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\brain-1007686_1280.png

دماغ ہمارے جسم کا سب سے اہم عضو ہے جو جسم کے تمام افعال کو کنٹرول کرتا ہے اور عُمر کے بڑھنے کے ساتھ یہ کمزور ہوتا چلا جاتا ہے اور کُچھ لوگوں میں اس سے عتاہٹ اور دیگر دماغی بیماریاں پیدا ہوتی ہے اور اس کی ایک وجہ خون کے پریشر کی خرابی اور دماغ کو آکسیجن کی پُوری سپلائی نہ ملنا ہے۔

چقندر دماغ میں خون کی سپلائی کو بہتر بناتی ہے خاص طور پر دماغ کے اُن حصوں میں خون کو پُوری طرح پہنچانے میں مدد کرتی ہے جن حصوں میں قوت فیصلہ اور یاداشت کا نظام ہوتا ہے۔

ایک تحقیق کے مُطابق روزانہ 250 ملی لیٹر چقندر کے جُوس پینے والوں کا دماغ دوسروں لوگوں سے 4 فیصد تک تیزی سے کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔

نمبر 7 کینسر کو ختم کر سکتی ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com.jpg

کینسر جان لیوا اور موضی بیماری ہے جو جسم کے خلیوں کے اندر خرابی سے پیدا ہوتی ہے اور چقندر میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ اور اینٹی اینفلامیٹری خوبیاں بہت سے کینسرز کو پیدا ہونے سے روکنے میں انتہائی معاؤن کردار ادا کرتی ہیں۔

نمبر 8 موٹاپا ختم کرنے کے لیے مفید ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (1).jpg

چقندر میں کم کیلوریز ہونے کیساتھ ساتھ پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے کھانے جن میں کیلوریز کم ہوں جیسے پھل سبزیاں وغیرہ جسم کی فاضل چربی کو پگھلانے میں اور وزن کم کرنے میں انتہائی اہم ہیں۔

نمبر 9 خون پیدا کرتی ہے

Jessica Polka / CC BY-SA

صرف 100 گرام چقندر میں 4 فیصد آئرن موجود ہوتا ہے جو جسم میں خون کے سُرخ ذرات کو پیدا کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے، حاملہ خواتین میں اکثر خون کی کمی پیدا ہوتی ہے اور ایسے موقع پر چقندر حاملہ خواتین کے لیے انتہائی مُفید ثابت ہوتی ہے۔

Featured Image Preview Credit: Photo by Nick Collins from Pexels