چنے کی دال کے انمول فائدے اور پکانے کا طریقہ جس سے پیٹ میں گیس نہیں ہوتی

Posted by

دال چنا میں پروٹین کی ایک بڑی مقدار شامل ہے اور یہ دال ہماری صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے مگر اس دال کے متعلق عام طور پر ایک تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ معدے میں درد اور گیس کا باعث بنتی ہے چنانچہ اسے بہت سے لوگ نہیں کھاتے اور اس کے بیشمار فائدوں سے محروم رہتے ہیں۔

C:\Users\Zubair\Downloads\lentils-390014_1280.jpg

اس آرٹیکل میں ہم چنے کی دال کے صحت کے لیے مُفید فائدوں کا ذکرکریں گے اور چنے کی دال کو پکانے کا وہ طریقہ جانیں گے جس سے یہ معدے پر بھاری نہیں ہوتی اور گیس کا باعث نہیں بنتی۔

انرجی فُل کر دیتی ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\battery-4989677_1280.png
Resim Harisankar Sahoo tarafından Pixabay‘a yüklendi

چنے کی دال میں پروٹین کے ساتھ انسانی صحت کے لیے بہت سے اہم وٹامنز اور منرلز خاص طور پر زنک اور کیلشیم شامل ہوتے ہیں جو جسم کی بہت سی ضرورتوں کو پُورا کرنے کیساتھ جسم میں توانائی کو بُوسٹ کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

خُون کی کمی کو پُورا کرتی ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\blood-75301_1280.jpg
Resim Gerd Altmann tarafından Pixabay‘a yüklendi

چنے کی دال میں آئرن کی بھی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے جو خون میں شامل سُرخ خُلیوں کی مقدار کو نارمل رکھنے اور جسم کو آکسیجن پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

معدے کے مسائل کو حل کرتی ہے

دال چنے میں شامل فائبر کی ایک بڑی مقدار معدے کے بہت سے مسائل کو حل کرکے پیٹ کی صفائی کردیتی ہے اور معدے کی بہت سی بیماریوں کو پیدا ہونے سے پہلے ہی قابو کر لیتی ہے۔

شُوگر کو قابو کرتی ہے

اس دال کی ایک خُوبی یہ ہے کہ یہ خوراک سے گُلوکوز کو اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے کھانے کے بعد خون میں شوگر کا لیول تیزی سے اوپر نہیں جاتا اور اس دال میں شامل میگنیشیم جسم میں انسولین کے رسپونس کو بہتر بناتا ہے، اس خُوبی کی وجہ سے یہ دال شُوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی مُفید غذا ہے۔

کولیسٹرال کم کرتی ہے

دال چنا میں فائبر کی بڑی مقدار نہ صرف معدے کے مسائل کا حل ہے بلکہ یہ ہائی کولیسٹرال کو کم کرنے میں بھی انتہائی مُفید مانی جاتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ فائبر جسم کا بڑھا ہُوا وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

بلڈ پریشر کم کرتی ہے

چنے کی دال میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ اور سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے اور ایسے کھانے جن میں پوٹاشیم زیادہ ہو اور سوڈیم کم وہ بڑھے ہُوئے بلڈ پریشر کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دل کے لیے بھی انتہائی مُفید مانے جاتے ہیں۔

جلد کے لیے مفید ہے

زنک ہماری قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے اور چنے کی دال میں زنک اور اینٹی آکسائیڈینٹس کی موجودگی ایمیون سسٹم کو طاقت دیتی ہے جس سے ہماری جلد خوبصورت اور تروتازہ رہتی ہے۔

آنکھوں کی تقویت دیتی ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\eye-2340806_1920.jpg
Resim Sofie Zbořilová tarafından Pixabay‘a yüklendi

زنک قوت مدافعت کیساتھ ساتھ آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مُفید مانا جاتا ہے کیونکہ یہ نائٹ بلائینڈنس کی بیماری کو ٹھیک کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دانت اور ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے

چنے کی دال میں موجود کیلشیم ہماری ہڈیوں کی اور دانتوں کی نشوونما کے لیے بُنیادی منرل ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔

پی ایچ لیول نارمل کرتی ہے

چنے کی دال میں فاسفورس کی مقدار جسم میں تیزابی مادوں کو نیوٹرل کرنے میں اہم مانا جاتا ہے جو ماسد مادوں کو نیوٹرل کر کے جسم کے پی ایچ لیول کو نارمل کرتا ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے بہترین

ماہرین کا کہنا ہے کہ فولک ایسڈ حاملہ خواتین اور اُن کے بچوں کی پیٹ میں اچھی نشوونما کے لیے انتہائی اہم چیز ہے اور چنے کی دال میں فولک ایسڈ کی موجودگی اسے حاملہ خواتین کے لیے سُپر کھانا بنا دیتی ہے۔

 چنے کی دال پکانے کا طریقہ جس سے یہ پیٹ میں گیس نہیں کرتی

زیادہ مقدار میں فائبر کھانے سے پیٹ میں گیس، پیٹ کا پھولنا اور قبض جیسی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے اس لیے دال پکانے سے ایک رات پہلے اسے پانی میں بگھو دیں اس سے دال میں موجود ایسے اجزا جو معدے کو ہضم کرنے میں وقت لگتا ہے اور جو گیس کا باعث بنتے ہیں نرم ہو کر زُد ہضم ہوجائیں گے۔

اگر آپ چنے کی دال کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو اس کی ابتدا میں اس کی کم مقدار استعمال کریں اور آہستہ آہستہ مقدار کو بڑھائیں تاکہ جسم میں فائبر کو ہضم کرنے کی صلاحیت بڑھے۔