چھوٹی بہن بڑی بہن کے موٹا ہونے کا باعث ہوتی ہے ایک دلچسپ تحقیق

Posted by

کسی بھی لڑکی کے لیے چھوٹی بہن قُدرت کا انمول تحفہ ہے جسکا مطلب زندگی میں مزہ ہی مزہ ہے وہ سُکھ دُکھ کی ساتھی ہے اور وہ ہر بات کی رازدان ہے، وہ آپ کے پُرانے کپڑے پہنتی ہے اور اپنی نئی چیزوں کو آپ کے ساتھ شیئر کرتی ہے اور کوئی شک نہیں کے چھوٹی بہن ونڈرفل ہوتی ہے۔

چھوٹی بہن کے جہاں بہت سے فائدے ہیں وہاں ہم سب جانتے ہیں کہ اُس کے کُچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں، خاص طور پر اگر خدانخواستہ وہ ناراض ہو جائے تو بزرگوں کے ہاتھوں آپ کی شامت لانے میں وہ اہم کردار ادا کر تی ہے کیونکہ وہ آپ کی ہر وقت کی دوست ہوتی ہے اور اُس کو ناراضگی انتہائی خطرناک ہوتی ہے، مگر اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ایک نئی تحقیق بتانے جارہے ہیں جس کے مطابق اگر آپ کی کوئی چھوٹی بہن ہے تو اُس کی وجہ سے بڑی بہن کے موٹی ہونے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz) on

یہ نئی تحقیق 26812 سویڈش خواتین پر کی گئی جس کے نتائج بتاتے ہیں کہ بڑی بہن کا باڈی ماس انڈیکس BMI چھوٹی بہن سے عام طور پر بڑھ جاتا ہے اور وہ موٹی ہوجاتی ہے سٹڈی کے مطابق بڑی بہنیں پیدائش کے وقت عام طور پر چھوٹی بہن سے پتلی ہوتی ہیں مگر جب وہ بڑی ہوتی ہیں اور اُن کے بچے پیدا ہوتے ہیں تو وہ چھوٹیوں سے زیادہ موٹی ہوجاتی ہیں اور اُن کا ماڈی ماس انڈیکس چھوٹی بہن سے 2.4 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں ماہرین نے مزید نتائج حاصل کرتے ہُوئے بتایا کہ پہلے پیدا ہونے والی بہن کے چھوٹی بہن کی نسبت موٹا ہونے کے چانسز 28 سے 29 فیصد تک زیادہ ہوتے ہیں، ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسا ہونے کی چند بنیادی وجوہات ہیں جن میں ایک وجہ یہ ہے کہ ماں جب پہلے بچے کو پیدا کرتی ہے تو ماں کہ پیٹ میں بچے کو خوراک مہیا کرنے والی نالیاں پتلی ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں عام طور پر پہلے بچے کو ماں کے پیٹ میں بعد میں پیدا ہونے والے بچوں کی نسبت خوراک کی سپلائی کم ہوتی ہے، ایسی صورت میں پیدا ہونے والے بچے چربی کو اپنے اندر سٹور کرنے لگتے ہیں اور ان کے جسموں میں موجود انسولین ہارمون عمر کے بڑھنے کے ساتھ سُست ہوتا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by سارھ خان? (@sarahkhanofficial) on

ایک دوسری تھیوری کے مُطابق ماں عام طور پر پہلے پیدا ہونے والے بچے کو زیادہ فیڈ کرتی ہے اور اُن کا پیٹ عام طور پر بھرا رکھتی ہے تاکہ وہ زیادہ صحت مند نظر آسکیں اور زیادہ کھانے کی یہ عادت اُن بچوں میں بڑے ہوکر بھی ختم نہیں ہوتی اور بسیار خوری سے وہ موٹے ہو جاتے ہیں۔

ایک اور تھیوری کے مُطابق بڑے بچوں پر عام طور پر والدین زیادہ پیسے خرچ کرتے ہیں اور اُن کی خواہشات کو فوراً پُورا کیا جاتا ہے جن میں چاکلیٹ اور میٹھا کھانے کی اُن کی خواہش تو فوراً پُوری کر دی جاتی ہے جبکہ بعد میں پیدا ہونے والے بچے اس دریا دلی سے فیض یاب نہیں ہوتے اور یہ دریا دلی بڑے بچوں کے موٹا ہونا کا سبب بنتی ہے۔

کیا آپ کی کوئی چھوٹی بہن ہے؟ اور کیا آپ سمجھتی ہیں کہ چھوٹی بہن صرف اپنے بعد میں پیدا ہونے کی وجہ سے آپ کے موٹاپے کا باعث ہے؟ اپنے خیالات کو ہمارے ساتھ شیئر کیجیے گا۔