چیونگم غلطی سے نگل لیں تو کیا ہوتا ہے

Posted by

بچپن میں بزرگ پیسے دینے کیساتھ ہمیشہ وارننگ دیا کرتے تھے کہ خبردار چیونگم مت خریدنا اور اگر چیونگم پیٹ میں چلی گئی تو پھر اُسے ڈاکٹر آپریشن کر کے ہی نکالے گا کیونکہ یہ معدے میں کبھی ہضم نہیں ہوگی، یہ تمہاری سانس کو بند کر دے گی۔

یہ آنتوں میں پھس جائے گی، خبردار اسے نگلنا مت وغیرہ وغیرہ اور ہم چیونگم نگلے جانے کے خوف سے اکثر اسے نہیں کھاتے تھے اور آج بھی ہم ان پیش گوئیوں پر یقین رکھتے ہیں اور ایسے چھوٹے بچے جو نا سمجھ ہوں اُنہیں چیونگم خرید کر نہیں دیتے۔

آج کے اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ اگر حادثاتی طور پر ہم چیونگم نگل لیں تو کیا ہوتا ہے تاکہ سائنس کی مدد سے جو خوف ہمارے دماغوں پر بچپن سے طاری ہے وہ اُتر سکے اور ہم جان سکیں کے اللہ نے ہمارا نظام انہظام کتنا طاقتور بنایا ہے۔

چیونگم نگل لیں تو کیا ہوتا ہے؟

چیونگم اگر غلطی سے نگلی جائے تو سب سے پہلے یہ معدے میں جاتی ہے جہاں موجود ہائیڈروکلورک ایسڈ چیونگم میں سے شوگر اور مختلف فلیورز کو علیحدہ کر دیتا ہے جس میں عام طور پر پیپر منٹ آئل اور ویجیٹبل آئل وغیرہ شامل ہوتے ہیں اور یہ چیونگم سے علیحدہ ہو جاتے ہیں۔

ہمارا جگر چیونگم میں سے اُسکا رنگ اور ایسے اجزا جو چیونگم کو زیادہ عرصے تک محضوظ رکھنے کے لیے اُس میں ڈالے جاتے ہیں نچوڑ لیتا ہے اور ہمارے جسم کو چیونگم کے ان اجزا سے پیدا ہونے والی الرجی سے محفوظ رکھتا ہے۔

یہ سب چپکنے والے اجزا ہائیڈروکلورک ایسڈ کے باعث جب چیونگم سے علیحدہ ہوجاتے ہیں تو چیونگم Intestine میں چلی جاتی ہے جہاں ہماری آنتیں انہیں 24 گھنٹے میں جسم سے خارج کر دیتی ہیں۔

ڈاکٹر کو دیکھانے کی ضرورت

اگر چیونگم نگلے جانے کے بعد آپ کے جسم کا درجہ حرارت 99.5 سے اوپر چلا جائے، یا آپ کا بلڈ پریشر بڑھ جائے اور 130 اور 80 سے اوپر چلا جائے یا آپ کی جلد پر الرجی پیدا ہو اور خارش ہونا شروع ہو جائے یا آپ کو متلی یا اُلٹی یا ڈائیریا وغیرہ کی پرابلم محسوس ہو تو ایسی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں بصورت دیگر پریشان نہ ہوں یہ خود بخود پیٹ سے خارج ہو جائے گی۔