ڈراؤنے خوابوں سے بچنے اور خوبصورت خواب دیکھنے کے 10 طریقے

Posted by

سونے کے دوران خواب ہمارے دماغ میں پیدا ہونے والے ایسے خیالات ہیں جنہیں ہم نیند کے دوران دیکھ بھی سکتے ہیں، یہ خیالات عام طور پر ہماری مرضی کے بغیر پیدا ہوتے ہیں اور ان پر عام طور پر انسان کا کنٹرول نہیں ہوتا اسی لیے ہمیں جہاں اچھے خواب نظر آتے ہیں وہاں اکثر اوقات بُرے خواب ہمیں خوفزدہ بھی کر دیتے ہیں۔

آج کی ماڈرن سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ ہم نیند کے دوران بُرے خوابوں سے کیسے بچ سکتے ہیں، اس آرٹیکل میں ہم ماہرین کی چند ایسی ہدایات کو شامل کر رہے ہیں جو ہمیں اچھے خواب دیکھنے میں مدد دیتی ہیں اور نیند کے دوران ہمیں بُرے خوابوں سے دُور رکھتی ہیں۔

نمبر 1 خُوشبوکا استعمال

Flowers, Lily, White Lilies, Garden Flowers

ماہرین کی ایک تحقیق کے مُطابق نیند کے دوران اچھی خُوشبو سونگھنا اچھے اور پازیٹیو خواب دیکھنے میں مددگار ہوتا ہے اور اسی طرح نیند کے دوران سلفر کی بُو آپ کو بُرے خواب دیکھا سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی خُوشبو جو آپ سونے سے پہلے کمرے میں سپرے کر دیتے ہیں آپ کے خوابوں کو متاثر نہیں کرتی بلکہ وہ خوشبو جو سونے کے دوران اچانک پیدا ہو جیسے کچن میں کسی کھانے کی خُوشبو اچانک آپ کے کمرے میں داخل ہو یا سونے کے دوران کوئی آپ کے پاس ہلکی خُوشبو والے پھول رکھ دے تو ایسی خُوشبو جہاں آپ کی نیند کو متاثر نہیں کرے گی وہاں ایسی خُوشبو صلاحیت رکھتی ہے کہ آپ کے خواب میں داخل ہوجائے اور آپکے خواب کو خوبصورت بنا دے۔

نمبر 2 آوازیں

Clock, Deadline, Alarm Clock, Minute, Ring The Bell

آپکا خواب اتنی دیر تک ہی قائم رہتا ہے جتنی دیرتک آپ نیند میں ہوتے ہیں اور نیند سے بیدار ہوتے ہی خواب ٹوٹ جاتا ہے، جو لوگ گھڑی پر آلارم لگا کر سوتے ہیں اُنہیں تیز الارم کی آواز نیند میں سُنائی دیتی ہے اور اگر وہ اس دوران کوئی خواب دیکھ رہے ہوں تو آلارم کی آواز اُن کے خواب کو متاثر کرتی ہے اور اگر وہ اس آواز سے بیدار نہیں ہوپاتے تو یہ آواز بُرے خواب دیکھنے کی وجہ بن سکتی ہے اور اُنہیں نیند میں بے چین کر سکتی ہے۔

دھیمی خُوشگوار اور مدھم آوازیں آپ کے خواب اور نیند کو بہتر بناتی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص فریکونسی کی آوازیں آپکو مختلف طرح کے خواب دیکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں جن میں 528 Hz میوزک کی لہریں آپکو خواب میں خوبصورت جگہوں پر لیجاتی ہیں اور 8Hz آپکو لوسیڈ خواب دیکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
یو ٹیوب پر ایسی بہت سے Music Brain Waves موجود ہیں جن کو پلے کر کے آپ بھی اپنے خوابوں پر تجربات کر سکتے ہیں۔

نمبر 3 تیز مرچ اور مصالحے

chili red hot spicy spices produce food fresh farm farming bunch ingredient cooking native traditional shop display bird's eye chili chili pepper chile de rbol malagueta pepper tabasco pepper cayenne pepper peperoncini bell peppers and chili peppers vegetable serrano pepper plant local food spice paprika nightshade family jalapeno

تیز مرچ اور مصالحے آپ کے معدے میں ہلچل پیدا کرتے ہیں اور معدے کی یہ ہلچل نیند میں بُرے خواب آنے کا باعث بنتی ہے اور اگر بُرا سپنا دیکھنے کے بعد پانچ منٹ کے اندر آپ کو جاگ آجائے جو عام طور پررات کو تیز مرچ مصالحے کھانے والوں کو آ ہی جاتی ہے تو ایسی صورت میں آپکو وہ بُرا سپنا یاد ہوجاتا ہے اور کئی دنوں تک ذہن نشین رہتا ہے اور پریشان کرتا ہے۔
رات کا کھانا سونے سے 2 گھنٹے پہلے کھا لینا چاہیے اور رات کے کھانے میں ہلکا پھلکا کھانا یعنی جلد ہضم ہونے والا کھانا آپ کو اچھا خواب دیکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

نمبر 4 معدے پر سونا یعنی اُلٹا سونا

MyPillow Premium Pillow Stomach Sleeping

اُلٹا سونے سے معدے پر بوجھ پڑتا ہے اور اُلٹا سونے سے سانس لینے کے لیے زور لگانا پڑتا ہے اور ایسی صورت میں آپ کے خواب پریشان کُن ثابت ہو سکتے ہیں۔ دائیں یا بائیں طرف کروٹ لیکر سونے اور سیدھے سونے والوں کو اچھے خواب آنے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔

نمبر 5 وٹامن بی 6

File:Vitamin B6-Dierking.jpg
Ingo Dierking [CC BY 4.0], via Wikimedia Commons
وٹامن بی 6 کے سپلیمنٹ استعمال کرنے والوں کو زیادہ اُجاگر خواب آتے ہیں اور اُن کے خواب شوخ بھی ہوتے ہیں، اگرچہ اس چیز کو ثابت کرنے کے لیے میڈیکل سائنس کے پاس زیادہ ثبوت نہیں ہیں مگر وٹامن بی 6 ہمارے جسم کے اندر امائینو ایسڈ کو نیورو ٹرانس میٹرز میں تبدیل کرتا ہے جو ہمارے خوابوں کو رنگین بنانے کا باعث بنتے ہیں۔
نوٹ: وٹامن بی 6 کی زیادہ مقدار اعصاب کو متاثر کر سکتی ہے۔

نمبر 6 ڈیپریشن دور کرنے والی گولیاں

Girl, Depression, Sadness, Face, Skin, Portrait, Woman

ڈیپریشن آجکل ایک عام مرض ہے جو بہت سے لوگوں کو لاحق ہو رہا ہے ایسی صورت میں ڈاکٹرز ڈیپریشن دُور کرنے کے لیے جو ادویات تجویز کرتے ہیں تحقیق کے مُطابق یہ ادویات جہاں دُوسرے سائیڈ ایفیکٹس رکتھی ہیں وہاں ان کا ایک سائیڈ ایفیکٹ یہ بھی ہے کہ اس سے بُرے خواب آتے ہیں۔
رات کو سونے سے پہلے مناسب ورزش کرنے سے بھی ڈیپریشن پر قابو پایا جاسکتا ہے اور یہ ورزش جہاں آپ کے جسم کے لیے مُفید ہے وہاں اس سے دوران خون نارمل ہوتا ہے جو اچھے خواب لانے کا باعث بنتا ہے۔

نمبر 7 تمباکو نوشی اور کفین

زیادہ سیگرٹ پینے والے حضرات اور وہ لوگ جو رات کو چائے یا کافی پیتے ہیں یا کوئی اور ایسے ڈرنکس پیتے ہیں جن میں کیفین کی مقدار شامل ہوتی ہے اچھی نیند حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور سونے کے دوران اکثر خوفزدہ کرنے والے خواب دیکھتے ہیں، اچھے خواب دیکھنے کے لیے آپکو فوراً تمباکو نوشی چھوڑ دینی چاہیے اور دوپہر 2 بجے کے بعد چائے کافی وغیرہ سے پرہیز کرنی چاہیے۔

نمبر 8 بھوک پیٹ سونا

Hunger, Eat, Hungry, Comic, Food, Not, Appetite, Full

بھوکے پیٹ سونا آپ کی نیند کو متاثر کرتا ہے پھوکے پیٹ آپ کی بلڈ شوگر کم ہوتی ہے جو آپ کو جگائے رکھتی ہے اور چند لمحے اگر آپ سوتے ہیں تو جو خواب آپ دیکھیں گے وہ جاگنے کے بعد آپکو یاد ہوجاتے ہیں اور اس دوران اگر بُرا سپنا دیکھ لیں تو وہ زیادہ دیر تک یاد رہتا ہے، بھوکے پیٹ سونے سے کھانوں کے خواب بھی زیادہ آتے ہیں، طبیب حضرات خالی پیٹ سونے سے منع کرتے ہیں اور اکثر ہدایت کرتے ہیں کہ ہلکا پھلکا کھانا کھا کر سونا چاہیے۔

نمبر 9 ڈراونی فلمیں دیکھ کر سونا

tree nature forest branch fog sunrise mist sunlight morning dawn atmosphere dark mystery evening weather haze darkness habitat mood freezing horror movie atmospheric phenomenon

ڈروانی فلمیں کہانیاں اور ناؤل وغیرہ آپکے دماغ کو متاثر کرتی ہیں خاص طور پر ایسی فلمیں جن میں زور دار قسم کے ساونڈ ایفکٹس استعمال کیے جاتے ہیں آپ کی نیند اور خوابوں کو پریشان کر سکتی ہیں۔

نمبر 10 نہا کر سونا

Woman Taking a Shower

رات کو سونے سے پہلے غُسل کرنے سے آپ پاک صاف ہوجاتے ہیں اور سونے کے لیے آرام دہ لباس پہننے سے اچھی نیند آنے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں اور پاک صاف ہونے کی وجہ سے شیطانی قوتیں آپ پر اثر انداز نہیں ہوتیں اور آپ کے خوابوں کو خراب نہیں کرتیں چنانچہ آپ کو اچھے خواب آنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔