ڈینگی اور دیگر مچھروں کو کُھلی فضا میں آپ سے دُور رکھنے کے آسان اور سستے ٹوٹکے

Posted by

موسم کے خوشگوار ہونے اور گرمی کے ختم ہونے کے ساتھ ہی جہاں ہم کھلی فضا میں زیادہ وقت گُزارنا چاہتے ہیں وہاں مچھر بھی ہمارے انتظار میں وہیں بیٹھے ہوتے ہیں تاکہ اپنا بھوجن یعنی ہمارا خون پی سکیں۔

یہ ہمارا کُھلی فضا میں بیٹھنا محال کر دیتے ہیں خاص طور پر پیڑ پودوں کے پاس مچھروں کی فوج ہمارا ایسا استقبال کرتی ہے کہ ہم وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، اور آجکل تو پاکستان میں ڈینگی مچھر بھی کافی تعداد میں اپنی افزائش کر چُکے ہیں اور ڈینگی کے کاٹنے کا خوف ہمیں باہر نکلنے سے روکتا ہے۔

اس آرٹیکل میں مچھروں کو دُور رہنے پر مجبور رکھنے کے لیے چند ایسے ٹوٹکے ذکر کیے جائیں گے جو نہ صرف انتہائی آسان ہیں بلکہ مچھر بھگانے والے مہنگے لوشنوں سے کہیں سستے ہیں اور جیب پر بلکل بھاری نہیں پڑتے۔

نمبر 1 ونیلا پاؤڈر

Close up of vanilla protein powder in a spoon.

ونیلا پاؤڈر بازار میں عام دستیاب ہے، ونیلا پاؤڈر کو کسی بھی بے بی لوشن میں مکس کر لیں ( دس حصے لوشن ایک حصہ ونیلا پاؤڈر) اور جسم کے کُھلے حصوں پر مل لیں یا پھر ونیلا پاؤڈر کو پانی میں حل کرکے جسم کے کُھلے حصوں اور کپڑوں پر سپرے کر لیں اس سے ڈینگی سمیت تمام مچھر آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گے۔

نمبر 2 لونگ کا تیل

Clove, Spice, Pink, Food, Ingredient, Aromatic, Flavor

لونگ کا تیل زیتون کے تیل میں ½ کے تناسب سے مکس کر کے جسم کے کُھلے حصوں پر مل لیں یا پھر 5 گرام لونگ لیکر اُسے ایک گلاس پانی میں ڈال کر 15 منٹ تک اُبالیں اور پھر اس پانی کے دس قطرے کسی عطر یا باڈی آئل میں شامل کرکے جسم کے کُھلے حصوں پر مل لیں تو مچھر آپ سے دُور رہے گا۔

نمبر 3 کوکنگ آئل، شیمپو اور سرکہ

50 ملی لیٹر پانی میں 10 ملی لیٹر شیمپو اور 10 ملی لیٹر سرکہ شامل کر کے اچھی طرح ہلا کر کسی سپرے والی بوتل میں ڈال کر رکھ لیں اور اس سپرے کو جسم کے کُھلے حصوں پر سپرے کر دیں، سرکہ مچھروں کو آپ کے قریب بھی نہیں آنے دے گا اور شیمپو سرکے کی بُو ختم کر دے گا اور کوکنگ آئل ان دونوں چیزوں کو باڈی پر دیر تک موجود رکھے گا اور باڈی کریم کا کام کرے گا۔

نمبر 4 نیم کا تیل

Neem Leaves, Neem, Herb

نیم کا تیل بھی مچھروں کو انسانی جسم سے دُور رہنے پر مجبور کرتا ہے، نیم کے تیل کو کسی بھی دُوسرے تیل میں مکس کر لیں یا بغیر مکس کئیے ہی جسم پر مل لیں۔

نمبر 5 تلسی کے پتے

Basil, Herbs, Green, Mediterranean, Leaves, Plant

تلسی کے پتے اچھی پیس کر اُسے جسم کے کُھلے حصوں پر مل لینے سے مچھروں سے بچا جا سکتا ہے اسی طرح پودینے کے پتے بھی پیس کر مچھروں سے بچنے کے لیے جسم پر ملے جاسکتے ہیں۔

نمبر 5 دارچینی کا تیل

Cinnamon Stick, Cinnamon Powder, Spice, Flavoring

دارچینی کا تیل جہاں کھانوں کو خوش ذائقہ بناتا ہے وہاں مچھروں کو دارچینی کے تیل کی خُوشبو سے نفرت ہے، دار چینی کا تیل مچھروں کے انڈوں کو بھسم کر دیتا ہے اور مچھروں کو اپنے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیتا، دو چمچ پانی میں آدھا چمچ دارچینی کا تیل مکس کرکے جسم پر مل لیں اور مچھروں سے بے فکر ہوجائیں۔

نمبر 6 سویا بین آئل

soybeans plants seeds bag burlap grain oil beans

سویا بین آئل بھی مچھروں کو دُور رہنے پر مجبور رکھتا ہے اور اگر سویا بین آئل میں لیمن گراس آئل مکس کرکے جسم پر مل لیا جائے تو سونے پر سہاگہ ہوجاتا ہے اور ان کا مکسچر لمبے عرصے تک مچھروں کو قریب نہیں آنے دیتا۔

نمبر 7 ٹی ٹری آئل

File:Tea tree oil.jpg
Hewowohiy [CC BY-SA 4.0], via Wikimedia Commons
ٹی ٹری آئل جہاں اینٹی سیپٹیک، آینٹی مائیکروبل، اینٹی اینفلامیٹری خوبیوں کا حامل ہوتا ہے وہاں یہ آئل حشرات وغیرہ خاص طور پر مچھروں کو دُور رہنے پر مجبور کردیتا ہے۔ ٹی ٹری آئل کے چند قطرے جسم پر مل لیں اور آرام سے کُھلی فضا میں دیر تک بیٹھیں مچھر آپ کے قریب بھی نہیں پھٹکے گا۔

نمبر 8 جنگلی پودینے کا تیل

Essential Oils, Thyme, Alternative, Aromatherapy

یہ تیل آپ کوکسی بھی پنسار سے مل جائے گا اور اسے جسم پر ملنے سے مچھروں سے 60 سے 90 منٹ تک بچا جا سکتا ہے۔