بیٹھے ہُوئے اچانک کان کا سُرخ ہوجانا خاص طور پر سردیوں میں ایک یا دونوں کانوں کا سُرخ ہو کر گرم ہوجانا کئی اسباب کی وجہ سے ہو سکتا ہے اور اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ ایسا کیوں ہوتا اور کیا یہ ہمارے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔

کانوں کے سُرخ ہونے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہے جو کہ درجہ ذیل ہیں۔
نمبر 1 سن برن
آپ کا کان سُرخ ہونے کی ایک وجہ سن برن یعنی سُورج کی روشنی میں جلد کا زیادہ دیر تک رہنے سے الرجی کرجانا، ایسے موقع پر آپ کان کو گرم محسوس کریں گے، اس سے کان میں درد ہوسکتا ہے اور کان کی جلد پر جلن کا احساس ہوتا ہے۔
عام طور پر سن برن میں کان کو ڈھانپنے اور سن برن کریم وغیرہ لگانے سے یہ کیفیت ختم ہو جاتی ہے اور کوئی جان لیوا مرض نہیں ہے۔
نمبر 2 فلشینگ
ہمارا جسم روزانہ کے مختلف معاملات میں کس طرح رسپانس کرتا ہے فلشینگ کہلاتا ہے، محبت میں، غُصے میں، خوف میں یا کسی اور جذباتی کیفیت میں ہمارے جسم کے کئی حصوں میں خون لیجانے والی رگیں پھیل جاتی ہیں اور ان میں خون کا بہاؤ تیز ہوجاتا ہے جس سے کان کے علاوہ چہرہ، گردن اور چھاتی سُرخ ہوسکتی ہے اور جلد میں تپش محسوس ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
فلشینگ کی صُورت میں اگر کان سُرخ ہوتا ہے تو اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں لیکن اگر یہ علامات تکلیف دہ ہوجائیں تو اپنے ڈاکٹر سے مل لیں۔
نمبر 3 جراثیمٍ
جلد کی کی انفیکشن وغیرہ بھی کانوں کے سُرخ ہونے کا باعث ہو سکتی ہے اور اس میں کانوں پر جلن اور سوزش کیساتھ خارش وغیرہ محسوس ہوتی ہے اور جلد کی الرجی کے علاوہ بُخار اور سردی لگنا جیسی علامات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں اورایسا اُس وقت ہوتا ہے جب کوئی جراثیم کسی حشرات وغیرہ کے کاٹنے سے آپ کے کان کی جلد میں داخل ہوجاتا ہے اور پھر الرجی پیدا کرتا ہے۔
یہ الرجی عام طور پر کُچھ وقت کے بعد خُود ہی ختم ہوجاتی ہے اور جراثیم کش کریمز اور لوشن وغیرہ وقتی طور پر سکون مہیا کرتے ہیں لیکن اگر یہ علامات زیادہ تکلیف دہ ہو جائیں تو فوراً معالج سے رابطہ کرنا چاہیے۔
نمبر 4 جلد کی دیگر بیماریاں
جلد کی ایک خرابی seborrhoeic dermatitis بھی کانوں کو سُرخ کرنے کا باعث بنتی ہے جس میں کان کی جلد کا سُرخ، چھلکے جیسے ہونا اور اس پر خارش ہونا جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں، یہ بیماری عام طور پر 2 سے 5 فیصد انسانوں میں ظاہر ہوتی ہے۔
ایک اور جلد کی بیماری ریلیپسینگ پولی چنڈریٹس جو کے ایمیون سسٹم کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ کان کو سُرخ اور نرم کردیتی ہے، یہ کان سے جسم کے دُوسرے حصوں پر بھی منتقل ہو سکتی ہے اور کان کی سماعت کو متاثر کر سکتی ہے ۔
پیری چنڈریٹس بھی ایک ٹشوز کی اینفیکشن ہے جو کان کو سُرخ کرنے علاوہ اس میں زخم پیدا کر سکتی ہے اس لیے ان بیماریوں کی صُورت میں اپنے معالج سے مل لینا چاہیے۔
نمبر 5 سُرخ کان سینڈروم
یہ بیماری بہت کم لوگوں میں پائی جاتی ہے جس میں کانوں کو ہاتھ لگانے سے،کان کا زیادہ دیر تک گرم درجہ حرارت برداشت کرنے سے اور ورزش وغیرہ کرنے سے کان سُرخ ہوتے ہیں اور تھوڑی دیر اور کبھی کئی گھنٹے سُرخ رہتے ہیں۔
اس بیماری کا کوئی سیدھا علاج موجود نہیں ہے لیکن ڈاکٹر حضرات کی ادویات وقتی طور پر سکون مہیا کر دیتی ہیں۔