کرونا سے پہلے دُنیا کے 9 ممالک جہاں کے افراد صحت مند ترین شُمار ہوتے تھے

Posted by

صحت اللہ کی ایک ایسی نعمت ہے جسکے بغیر انسان باقی نعمتوں سے لُطف اندوز نہیں ہو پاتا اور اس وقت دُنیا کا سب سے بڑا مسئلہ کرونا وائرس ہے جس نے دُنیا کی ایک بڑی آبادی کو مُتاثر کیا ہے اور اُن ملکوں کے نظام صحت کو بھی داغدار کر دیاہے جو اپنے شہریوں کی صحت کا بہت خیال رکھتے تھے اور جن کے شہری باقی ساری دُنیا سے زیادہ صحت مند تھے۔

اس آرٹیکل میں کرونا کی آمد سے پہلے اُن ملکوں کو شامل کیا جا رہا ہے جہاں کے شہری سب سے زیادہ صحت مند کہلاتے تھے اور جنہیں بیماریاں لاحق نہیں ہوتی تھیں۔

نمبر 9 ناروے

C:\Users\Zubair\Downloads\norway-5037369_1920.jpg

ناروے ایک ایسا مُلک ہے جہاں کی فضا اور پانی انتہائی صاف سُتھرا ہے اور اس کے شہریوں کا شُمار دُنیا کے پُرسکون ترین شہریوں میں ہوتا ہے جو زندگی کو ہر طریقے سے انجوائے کرنا جانتے ہیں اور غموں فکروں سےدوری کے ساتھ اچھی خوراک ان لوگوں کو صحت مند رکھتی ہے اور کرونا سے پہلے صحت کے حوالے سے انکا نمبر 9 تھا۔

نمبر8 سنگاپُور

File:Skyline of the Central Business District of Singapore with Esplanade Bridge in the evening.jpg
Basile Morin / CC BY-SA

سنگا پُور کا شُمار ایشیا کے صحت مند ترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے شہری عام طور پر بیماریوں میں مُبتلا نہیں ہوتے اور اسکی بڑی وجہ سنگاپُور کی حکومت ہے جو اُنہیں صحت مند زندگی کی طرف راغب کرتی ہے اور شہریوں میں فٹنس ٹریکر مُفت بانٹ دیتی ہے تاکہ اُن کی صحت مضبوط ہو۔

نمبر 7 آسٹریلیا

Sydney Opera house HDR Sydney Australia

آسٹریلین لوگ بھی دُنیا کے صحت مند لوگوں میں شُمار ہوتے ہیں اور اسکی بڑی وجہ اس ملک میں بہت کم ہونے والی تمباکو نوشی بھی ہے جس کو ختم کر کے یہاں پچھلے کُچھ سالوں سے شرح اموات میں نمایاں کمی آئی ہے اور کرونا سے پہلے انکا صحت کے حوالے سے نمبر 7 تھا۔

نمبر 6 سوئیڈن

C:\Users\Zubair\Downloads\sweden-4833515_1920.jpg

سوئیڈن کا شُمار اُن ملکوں میں ہوتا ہے جہاں کا معیار زندگی بہت بُلند ہے اور کہا جاتا ہے اگر آپ اپنے خاندان کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں تو سوئیڈن اس کے لیے بہترین جگہ ہے، سوئیڈن کے لوگ اپنی خوراک میں ایسے کھانوں کو ترجیع دیتے ہیں جس میں کاربس بہت کم ہوں اور نقصان دہ چکنائی نہ ہو لہذا پھر وہ بیمارنہیں ہوتے اور کرونا سے پہلے صحت مند اقوام میں انکا نمبر چھ تھا۔

نمبر 5 سوئیٹزرلینڈ

C:\Users\Zubair\Downloads\switzerland-4913777_1920.jpg

اس ملک کا ہیلتھ کئیر سسٹم دُنیا کا بہترین سسٹم مانا جاتا تھا جہاں فضائی آلودگی نہ ہونے کے برابر ہے اور لوگوں کی اچھی خوراک اُن کو صحت مند رکھتی تھی مگر پھر کرونا آگیا ۔

نمبر 4 جاپان

جاپان دنیا کا ایک ایسا مُلک ہے جہاں بُوڑھوں کی تعداد سارے دُنیا سے زیادہ ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ بیچارے بیماریوں سے جلدی نہیں مرتے۔
کرونا سے پہلےجاپانی لوگوں کی زندگی کا ڈسپلن اچھی خوراک اور روزانہ ورزش اُنہیں صحت مند اور لمبی عمر تک زندہ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا تھا۔

نمبر 3 آئس لینڈ

C:\Users\Zubair\Downloads\iceland-4992675_1920.jpg

آئس لینڈ کے مرد و خواتین اپنی زندگی کوایسے کاموں میں گُزارنا پسند کرتے ہیں جس میں جسمانی مشقت زیادہ ہو خاص طور پر ایڈوینچر اور سپورٹس میں ان کا رحجان زیادہ ہے اور عام طور پر یہ لوگ مچھلی کو بطور غذا استعمال کرتے ہیں اور پھر صحت مند رہتے ہیں۔

نمبر 2 اٹلی

C:\Users\Zubair\Downloads\italy-4093227_1920.jpg

کرونا سے پہلے اٹلی میں بُوڑھوں کی تعداد جاپان کے بعد دُوسرے نمبر پر تھی اور یہاں کے لوگوں کا لائف سٹائل یہاں کا کھانا اور صحت کو برقرار رکھنے والے زندگی کے اصولوں نے یہاں شرح اموات کو بہت کم کردیا تھا اور صحت کے حوالے سے اٹلی کے لوگ دُنیا میں دُوسرے نمبر پر آتے تھے مگر پھر کرونا نے یہاں شدید حملہ کیا اور اب اٹلی کہاں کھڑا ہے اسکا فیصلہ کرونا کے بعد ہی ہوگا۔

نمبر 1 سپین

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (7).jpg

کرونا سے پہلے بہت سے سروے کی رپورٹس کے مُطابق سپین دُنیا کا سب سے زیادہ صحت مند مُلک تھا جہاں کے لوگ زیادہ تر سبزیاں خود اُگا کر کھاتے اور ان سبزیوں میں دُنیا کا بہترین زیتون شامل تھا اور سپین کے افراد دُنیا میں سب سے کم فاسٹ فُوڈ کھاتے تھے اور پھر صحت مند اور لمبی زندگی جیتے تھے۔

کرونا وائرس نے اوپر دئیے گئے تقریباً تمام ملکوں کو متاثر کیا ہے اور اب دُنیا میں صحت کے حوالے سے کون زیادہ بہتر ہے اس بات کا تعین کرونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔