کرونا ویکسین لگوانے سے پہلے ان 10 احتیاطی تدابیر کو لازمی اختیار کریں

Posted by

دُنیا بھر میں کرونا کی اس نئی لہر نے انسان کی سوچ کو بدلنے پر مجبور کر دیا ہے اور دیکھائی نہ دینے والا یہ وائرس اب تک ساری دُنیا میں 170 ملین سے زیادہ لوگوں کو متاثر کر چُکا ہے اور 3.53 ملین سے زیادہ لوگوں کو لقمہ اجل بنا چُکا ہے اور اگرچہ بہت سی کمپنیوں کی ویکسین ایجاد ہو چُکی ہے لیکن یہ ویکسین کتنی موثر ہے اس کے بارے میں ابھی کوئی حتمی بات کہنا قبل از وقت ہے لیکن چونکہ ان ویکسینز کے کلینکل ٹرائلز 65 سے 90 فیصد مثبت نظر آ رہے ہیں اس لیے اسے اس وائرس سے بچنے کے لگوانا بہت ضروری ہے۔

اس آرٹیکل میں ماہرین اور ڈاکٹرز کے مُطابق اُن حفاظتی اقدامات کا ذکر کیا جائے گا جو ویکسین لگوانے سے پہلے آپ ضرور اختیار کر لیں تاکہ آپ کسی بھی حادثاتی صُورتحال سے بچ سکیں۔

نمبر 1 تمباکو نوشی اور الکوحل استعمال نہ کریں

ڈاکٹرز حضرات کا کہنا ہے کہ ویکیسن لگوانے سے کم از کم 48 گھنٹے پہلے کسی ایسے مشروب کو استعمال نہ کریں جس میں الکوحل ہو اور ویکسین لینے سے 24 گھنٹے پہلے تمباکو نوشی ترک کر دیں کیونکہ اس سے جہاں جسم میں پانی کی کمی واقع ہو سکتی ہے وہاں ویکسین ہینگ اور ہو سکتا ہے اور قوت مدافعت میں کمی واقع ہو سکتی ہے اس لیے یہ دونوں فوراً ترک کر دیں۔

نمبر 2 حاملہ خواتین ویکسین مت لگوائیں

اب تک بننے والی کسی بھی ویکسین کا حاملہ خواتین اور دُودھ پلانے والی ماؤں پر تجربہ نہیں ہُوا اس لیے ویکسین اُن پر کیا اثر کرے گی ماہرین کا پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں چنانچہ اسی خواتین ابھی ویکسین لگوانے مت جائیں اور اپنے ڈاکٹر سے پُوچھ کر ویکسین لگوانے کا فیصلہ کریں۔

نمبر 3 درد کم کرنے والی ادویات

اگر آپ ویکسین لگوانے جا رہے ہیں تو 24 گھنٹے پہلے درد کش ادویات کا استعمال بند کر دیں کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے اس سے ویکسین سے پیدا ہونے والی قوت مدافعت پر فرق پڑ سکتا ہے اور اگر ویکسین لگوانے کے بعد درد محسوس کر رہے ہیں تو موقع پر موجود ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ وہ آپ کو ٹھیک دوا تجویز کرے۔

نمبر 4 دو ویکسین کے درمیان کوئی اور ویکسین نہ لیں

عام طور پر ویکسین کی 2 خوراکیں 28 دن کے وقفے سے دی جارہی ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ان 2 خوراکوں کے درمیانی وقت میں کوئی اور ویکیسن مت لگوائیں کیونکہ یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

نمبر 5 ویکسین لینے کے بعد جلدی مت کریں

حکومت کے تجویز کردہ ویکسین سینٹر سے ویکسین لینے کے بعد جلدی مت کریں بلکہ کُچھ دیر آرام سے بیٹھ جائیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین لینے کے بعد کم از کم 30 منٹ کسی بھی جسمانی نقل و حرکت سے پرہیز کریں اور اس وقت کے اندر اگر کوئی سائیڈ ایفیکٹ محسوس کر رہے ہیں تو فوراً موقع پر موجود ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

نمبر 6 اچھی نیند لیں

اگر آپ کو ویکسین لگوانے کے لیے کوڈ وصول ہو چُکا ہے تو ویکسین لگوانے سے پہلے رات کو بھرپُور نیند لیں، ڈاکٹر حضرات کا کہنا ہے کہ اس سے آپ کی قوت مدافت پر اچھا اثر پڑے گا اور ویکسین کے بعد کوئی سائیڈ ایفیکٹ ہونے کے امکانات کم ہو جائیں گے۔

نمبر 7 ذہنی تناؤ مت لیں

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی بے بُنیاد خبروں پر توجہ مت دیں اور ان پر یقین کرنا چھوڑ دیں تاکہ آپ کے دل میں ویکیسن لگوانے سے پہلے خوف پیدا نہ ہو کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کے ذہنی تناؤ میں ویکسین لگوانا خطرناک ہو سکتا ہے اور ذہنی تناؤ کی صورت میں جب دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے اور بلڈ پریشر بھی تیز ہو جاتا ہے تو ایسی صُورت میں ویکسین لینا ٹھیک نہیں ہے۔

نمبر 8 اگر آپ کرونا کا شکار ہو چُکے ہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ پچھلے ڈیڑھ مہینے میں کرونا کا شکار ہُوئے ہیں یا آپ کی پلازمہ تھراپی یا اینٹی بائیوٹیک تھراپی ہو چُکی ہے تو ابھی ویکسین مت لگوائیں اور ویکیسن لگوانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے اجازت ضرور لیں۔

نمبر 9 الرجی کی صُورت میں

اگر آپ کو کسی بھی چیز سے الرجی ہے جیسے کھانے پینے کی کسی چیز سے، صابن سے، تیل سے یا کسی بھی ایلوپیتھی میڈیسن سے تو ویکسین سے لینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں اسکے علاوہ ویکسن سینٹر میں بھی ڈاکٹر حضرات موجود ہوتے ہیں آپ ان سے بھی اس بارے میں رائے لے سکتے ہیں۔

نمبر 10 ویکسین سینٹر

حکومت کی طرف سے جن ویکسین سینٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے مقررہ وقت پر وہاں جانے سے پہلے ماسک ضرور پہنیں اور اپنا قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ ضرور رکھیں اور اگر کسی وجہ سے شناختی کارڈ موجود نہیں تو آپ کے پاس شناختی کارڈ کا نمبر ضرور ہونا چاہیے اسی طرح ویکسین سینٹر میں جانے سے پہلے ٹھنڈے پانی کی بوتل اپنے ساتھ رکھیں اور وہاں موجود لوگوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور اپنے وقت کا انتظار کریں۔