کشش ثقل کی مدد سے پھیپڑوں میں جمی بلغم خارج کرنے کے 3 طریقے

Posted by

قُدرتی طریقوں سے پھیپھڑوں کی بلغم سے صفائی کرنا ایسے افراد کے لیے جو تمباکو نوشی کرتے ہیں یا ایسی جگہوں پر رہتے ہیں جہاں ہوا میں آلودگی اور دُھواں زیادہ ہے یا پھر جو کسی پھیپھڑوں کی بیماری جیسے استھما وغیرہ میں مُبتلا ہیں انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

اس آرٹیکل میں کشش ثقل کے ذریعے پھیپھڑوں کی بلغم خارج کرنے کے 3 طریقے ذکر کیے جائیں گے جنہیں آپ پریکٹس میں لاکر ان طریقوں سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

نمبر 1 سیدھے لیٹ کر

اس طریقے میں کمر کے بل زمین پر یا سخت بیڈ وغیرہ پر سیدھے لیٹ جائیں اور اپنی ہپس کے نیچے کوئی تکیہ وغیرہ اس طرح رکھیں کے ہپس کا حصہ چھاتی سے بُلند ہوجائے، اب آہستہ آہستہ سانس ناک کے ذریعے لیکر مُنہ سے خارج کریں اور سانس اگر پھیپڑوں میں بھرنے میں 2 سیکنڈ لگتے ہیں تو اسے چار سکینڈ میں خارج کریں اور اس عمل کو چند منٹ تک جاری رکھیں۔

اس طریقے سے لنگز کے اندر جمی ہُوئی بلغم اُکھڑے گی اور کشش ثقل سے چھاتی کی طرف جائے گی اور بعد میں تھوڑی کھانسی کرنے سے خارج کرنے میں مدد ملے گی۔

نمبر 2 ایک سائیڈ پر لیٹ کر

ایک سائیڈ پر لیٹ جائیں اور سر کے نیچے بازو یا تکیہ رکھ لیں اور ہپس کے نیچے بھی تکیہ وغیرہ رکھ کر ہپس کو چھاتی سے بُلند کر لیں اور پھر گہرا سانس لیکر مُنہ سے خارج کریں اور سانس خارج کرنے کا ٹائم سانس لینے کے ٹائم سے ڈبل کردیں۔

نمبر 3 اُلٹے لیٹ کر

زمین پر کوئی گول تکیہ (گاؤ تکیہ وغیرہ) رکھ کر اُس پر ایسے اُلٹا لیٹں کے تکیہ سے آپ کا معدہ اور پیٹ چھاتی سے بُلند ہوجائے اور پھر سانس کی اوپر دی گئی مشق کو چند منٹ تک دہرائیں۔

نمبر 4 ورزش

C:\Users\Zubair\Downloads\couple-walking-exercise-clipart-xl.png

روزنہ باقاعدگی سے ورزش کرنا جسمانی اور دماغی صحت کو تندرست رکھنے میں انتہائی مدد کرتا ہے اور یہ کئی دائمی بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک، فالج وغیرہ کے خطرات کو کم کردیتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ پھیپڑوں کو مضبوط بناتا ہے اور اُن کی صفائی میں مدد کر تا ہے۔