کشمش کا پانی نہار مُنہ پینے کے بیشمار فائدے

Posted by

انگور کے باغات انسان کب سے اُگا رہا ہے اس کا تاریخ میں کوئی نشان تو نہیں ملتا مگر انگور سے بنائی جانے والی وائن کی تاریخ 7000 سال قبل مسیح چین سے ملتی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس مفید پھل کو انسان نے شروع میں ہی سمجھ لیا تھا اور اس سے فائدہ حاصل کرنا شروع کر دیا تھا۔

File:September 30 The grape sun-wilting on the plant.jpg
Franco di filippo [CC BY-SA 3.0], via Wikimedia Commons
کشمش انسان کی حادثاتی دریافت ہے، کہا جاتا ہے کہ 2000 سال قبل مسیح جو انگور خُشک ہوجاتے تھے اُنہیں پھینک دیا جاتا تھا اور پھر ایک دن کسی نے اس خُشک ہُوئے انگور کو کھایا اور اُسے پتہ چلا کے یہ پھل خُشک ہونے کے بعد اور بھی لذیز ہو جاتا ہے۔

طبیب حضرات کشمش کے دریافت ہونے کے بعد اس خُشک انگور کی افادیت کو اُسی وقت سمجھ گئے تھے اور اسے بہت سی ادویات میں استعمال کرنا شروع کردیا تھا، طب ایوردیک میں خشک انگور یعنی کشمش کو پانی میں رات بھر بھگو کر پینے کی تاریخ بھی کئی ہزار سال پُرانی ہے، کشمش کو رات بھر پانی میں بھگونے سے اس کے اندر شامل منرلز، نیوٹریشنز، اور کشمش کی سکن پانی میں حل ہوجاتی ہے اوریہ پانی اس پھل کی افادیت میں بے پناہ اضافہ کر دیتا ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم کشمش کو رات بھرپانی میں بھگو کر صبح نہار مُنہ پینے کے فائدے ذکر کریں گے جنہیں پڑھ کر آپ بھی اس مفید پھل کو پانی میں بھگو کر پینا اور اس کے فائدوں سے مستفید ہونا چاہیں گے۔

جدید میڈیکل سائنس کی بہت سی تحقیقات یہ بتاتی ہیں کہ یہ پھل آینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں سے لدا ہُوا ہے اور اس میں ڈائیٹری فائبر کی ایک بڑی مقدار شامل ہے۔

Liver, Hepatic, Organ, Jaundice, Bile, Fatty Liver

طبیب کشمش کے پانی کو جگر کے مریضوں کو صدیوں سے پلا رہے ہیں، اور آج جدید میڈیکل سائنس مانتی ہے کہ کشمش Detoxifying خوبیوں سے بھری ہوتی ہے اور رات بھر جب اسے پانی میں بھگویا جاتا ہے اور صبح نہار منہ پیا جاتا ہے تو کشمش کی تمام خوبیاں پانی میں حل ہوجاتی ہیں اور نہار منہ پینے سے یہ فوری طور پر پانی کیساتھ ہضم ہوکر اپنا کام شروع کر دیتی ہیں، خاص طور پر اس کی آئنٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں جگر کی آلودگی کو صاف کر دیتی ہیں اور آنتوں میں جمی چکنائی اور دیگر آلودگی صاف کرکے خون کی روانی کو تیز کرتی ہیں۔

Anatomy, Blood, Vessel, Red, Blood Vessel, Biology

کشمش کا پانی ڈائٹری فائبر کو فوری طور پر پینے کے بعد متحرک کرتا ہے اور اسے نہار مُنہ پینے والوں کو صبح سویرے نظام انہظام کی مکمل صفائی حاصل ہوتی ہے اور یہ خون سے فاسد مادوں کو خارج کرکے جسم کے تمام اعضا کو تقویت دیتا ہے۔

Energy, Man, Silhouette, Current, Energy Field, Flash

جدید میڈیکل سائنس کا کہنا ہے کہ کشمش کا پانی بہترین انرجی بوسٹر کا کام کرتا ہے جسے اگر ورزش سے پہلے استعمال کیا جائے تو انسان کو ورزش کرنے کے لیے عام معمول سے زیادہ توانائی حاصل ہوتی ہے۔

کشمش کا پانی خون سے بُرے کولیسٹرال کا خاتمہ کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد گار بنتا ہے اور اسے روزانہ استعمال کرنے والے بہترین صحت کی صورت میں اس کے فائدے حاصل کرتے ہیں کیونکہ یہ جسم سے اُن بیماریوں کا خاتمہ کرتا ہے جس سے جگر دل معدہ اور گُردوں کی خرابی جیسی بڑی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور انسانی جسم کو فاسد مادوں سے پاک کرکے تمام اعضا کو فعال کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔