کلکتہ بریانی کی ایجاد کی دلچسپ تاریخی کہانی

Posted by

کلکتہ بھارتی ریاست ویسٹ بنگال کا دارلخلافہ ہے اور جو لوگ کلکتہ کے بارے میں نہیں بھی جانتے وہ کلکتہ کی بریانی کھانے کے دیوانے ہیں اور آپ کو حیرت ہوگی کے مغلوں کی ایجاد کردہ بادشاہی خوراک بریانی کلکتہ جیسے شہر میں نئے رنگ میں ڈھلنے کے بعد اتنی مشہور کیسے ہوگئی؟۔

تاریخ کے صفات پلٹے جائیں تو کلکتہ بریانی کی تاریخ پیدائش 19 ویں صدی میں ملتی ہے، 1856 میں انگریزوں نے ریاست اودھ کے آخری نواب واجد علی شاہ سے اُن کی ریاست چھین کر اُسے برطانوی کالونی میں شامل کر لیا۔

نواب صاحب کو بڑا یقین تھا کے اُن کی ریاست واپس مل جائے گی اس مقصد کے اُنہوں نے اپنے گھر والوں کو برطانیہ ملکہ سے درخواست کرنے بھیجا مگر 1857 کی جنگ آزادی میں ناکامی کے بعد نواب صاحب کو گوروں نے گرفتار کر لیا اور فورٹ ویلیم میں 26 مہینے کے لیے قید کر دیا۔

G:\Pics Sharing\438px-Vajid_Ali_Shah.jpg

قید سے رہائی پر نواب صاحب کو اجازت دی گئی کے وہ اپنے رہنے کے لیے ہندوستان کاکوئی بھی علاقہ منتخب کر لیں جس پر واجد علی شاہ نے کلکتہ کے قریب ایک جگہ منتخب کی اور اپنے پُرانے محل کی طرز پر اپنا نیا گھر تعمیر کروایا جس میں کبوتر بازی و پتنگ بازی کے لیے علیحدہ چھتیں، چڑیا گھر، باغ وغیرہ اور ایک بڑا شاہی باورچی خانہ بنوایا گیا۔

شاہی باورچی خانہ بنوا تو لیا گیا لیکن اُس کو چلانے کے لیے شاہی خرچ موجود نہیں تھا چنانچہ آہستہ آہستہ جب نواب صاحب کے پاس پیسے ختم ہونا شروع ہُوئے تو شاہی باورچی نے گوشت کی بجائے انڈوں اور آلوں کے سالن پکانے شروع کر دیئے تاکہ بچت کی جا سکے اور یہیں سے انڈے اور آلو والی کلکتہ بریانی نے جنم لیا۔

File:Kolkata Biryani.jpg
DeepanjanGhosh / CC BY-SA

منزلت فاطمہ جو نواب واجد علی کی پڑپوتی ہیں نے ایک اخبار کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ کلکتہ بریانی اور مغلوں کی شاہی بریانی میں صرف آلو کا فرق تھا، جب نواب صاحب کلکتہ آئے تو اُن کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کے محل میں سب لوگوں کے لیے اور مہمانوں کے لیے مسلسل شاہی طرز پر کھانا پکوا سکتے چنانچہ کلکتہ آنے کے کُچھ سال بعد بریانی میں آلو متعارف کروائے گئے تاکہ کھانے کی مقدار میں اضافہ ہوسکے اور پھر یہ آلو مشہور ہوگئے۔

نواب صاحب کی پکائی ہوئی آلو بریانی ذائقے میں اتنی پسند کی گئی کے کلکتہ سے کراچی تک سارے برصغیر میں بریانی کے شوقین حضرات کی من پسند ڈش بن گئی اور اسے دم پُخت کر کے بھی پکایا جانے لگا اور مغلوں کی شاہی بریانی کلکتہ آنے کے بعد کلکتہ بریانی کے نام سے مشہور ہُوئی۔

victoria monument, Calcutta

اگر آپ کو کبھی کلکتہ جانے کا اتفاق ہو تو ارسلان بریانی، اودھ بریانی، امینیہ اور علی بابا ریسٹورینٹس کی بریانی ضرور کھائیے گا تاکہ آپ کو نواب صاحب کی پکائی ہُوئی بریانی کا صحیح مزہ آ سکے۔